السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الهبات— ہبہ کا بیان
باب: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يأخذ صدقة التطوع ويأخذ الهبة باب: رسول اللہ ﷺ نفلی صدقہ قبول نہیں فرماتے تھے اور ہدیہ قبول فرما لیتے تھے
حدیث نمبر: 12045
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكٌ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ، فَقَرَّبَتْ خُبْزًا وَأُدْمَ الْبَيْتِ، فَقَالَ: " أَلَمْ أَرَ بُرْمَةَ لَحْمٍ؟ " فَقَالَتْ: ذَلِكَ شَيْءٌ تُصِدِّقَ بِهِ عَلَى بَرِيرَةَ، فَقَالَ: " هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ، وَهُوَ لَنَا هَدِيَّةٌ " أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ مَالِكٍ.حافظ ثناء اللہ
قاسم بن محمد حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ گھر میں آئے، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے روٹی اور سالن پیش کیا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں نے گوشت والی ہنڈیا دیکھی تھی؟“ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: یہ تو بریرہ پر صدقہ کیا گیا تھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اس کے لیے صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ہے۔“