کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: بھاؤ تاؤ کرنے اور خرید و فروخت میں نرمی اور کشادہ دلی اختیار کرنے کے متعلق جو وارد ہوا ہے۔
حدیث نمبر: 11187
رَوَى أَبُو دَاوُدَ، فِي الْمَرَاسِيلِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَلَاءِ، عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " سَيِّدُ السِّلْعَةِ أَحَقُّ أَنْ يَسْتَامَ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابن ابی حسین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بہترین سامان کا حق ہے کہ پہلے اس کا نرخ دریافت کیا جائے۔“
حدیث نمبر: 11188
وَعَنْ أَبِي ثَوْبَةَ، عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَعْرَابِيٍّ يَبِيعُ شَيْئًا فَقَالَ: " عَلَيْكَ بِأَوَّلِ سَوْمٍ، أَوْ أَوَّلِ السَّوْمِ؛ فَإِنَّ الْأَرْبَاحَ مَعَ السَّمَاحِ ".
حافظ ثناء اللہ
امام زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک بدو کے پاس سے گزرے جو چیز بیچ رہا تھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”پہلے ریٹ پر ہی سودا دے دیا کرو کیونکہ منافع نرمی کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔“
حدیث نمبر: 11189
وَعَنْ قُتَيْبَةَ، وَيَحْيَى بْنِ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ أَبِي يَعْقُوبَ الثَّقَفِيِّ، عَنْ خَالِدٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي مَالِكٍ قَالَ: بَايَعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ سَعْدٍ سِلْعَةً، فَقَالَ: هَاتِ يَدَكَ أُمَاسِحْكَ؛ فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " الْبَرَكَةُ فِي الْمُمَاسَحَةِ " أَخْبَرَنَا بِجَمِيعِ ذَلِكَ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا أَبُو الْحُسَيْنِ الْفَسَوِيُّ، ثنا أَبُو عَلِيٍّ اللُّؤْلُؤِيُّ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، فَذَكَرَهُ.
حافظ ثناء اللہ
حضرت ابن ابی مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے محمد بن سعد رحمہ اللہ کو کوئی چیز بیچی تو انہوں نے کہا: اپنا ہاتھ آگے کیجیے۔ میں آپ سے نرمی کرتا ہوں کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”برکت نرمی کرنے میں ہے۔“