السنن الكبرى للبيهقي
كتاب البيوع— خرید و فروخت کے مسائل و احکام
باب: ما جاء في الاستيام والمماسحة باب: بھاؤ تاؤ کرنے اور خرید و فروخت میں نرمی اور کشادہ دلی اختیار کرنے کے متعلق جو وارد ہوا ہے۔
حدیث نمبر: 11189
وَعَنْ قُتَيْبَةَ، وَيَحْيَى بْنِ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ أَبِي يَعْقُوبَ الثَّقَفِيِّ، عَنْ خَالِدٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي مَالِكٍ قَالَ: بَايَعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ سَعْدٍ سِلْعَةً، فَقَالَ: هَاتِ يَدَكَ أُمَاسِحْكَ؛ فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " الْبَرَكَةُ فِي الْمُمَاسَحَةِ " أَخْبَرَنَا بِجَمِيعِ ذَلِكَ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا أَبُو الْحُسَيْنِ الْفَسَوِيُّ، ثنا أَبُو عَلِيٍّ اللُّؤْلُؤِيُّ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، فَذَكَرَهُ.حافظ ثناء اللہ
حضرت ابن ابی مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے محمد بن سعد رحمہ اللہ کو کوئی چیز بیچی تو انہوں نے کہا: اپنا ہاتھ آگے کیجیے۔ میں آپ سے نرمی کرتا ہوں کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”برکت نرمی کرنے میں ہے۔“