کتب حدیث › السنن الكبرى للبيهقي › ابواب › باب: اس شخص کے متعلق کیا وارد ہوا ہے جس نے کوئی لونڈی خریدی اور اس سے ہم بستری کی پھر اس میں کوئی عیب پایا۔
❮
❯
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنا أَبُو الْعَبَّاسِ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَعْقُوبَ الْكَرْمَانِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنْ عَلِيٍّ فِي رَجُلٍ اشْتَرَى جَارِيَةً فَوَطِئَهَا فَوَجَدَ بِهَا عَيْبًا، قَالَ: " لَزِمَتْهُ وَيَرُدُّ الْبَائِعُ مَا بَيْنَ الصِّحَّةِ وَالدَّاءِ، وَإنْ لَمْ يَكُنْ وَطِئَهَا رَدَّهَا "، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، وَحَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَهُوَ مُرْسَلٌ، عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ لَمْ يُدْرِكْ جَدَّهُ عَلِيًّا، وَقَدْ رُوِيَ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ عَلِيٍّ وَلَيْسَ بِمَحْفُوظٍ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا علی بن حسین رحمہ اللہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ایک شخص کے بارے میں نقل فرماتے ہیں جس نے لونڈی خرید کر ہم بستری کی، پھر اس کا عیب معلوم ہوا۔ فرمایا: اسی کے پاس ہی رہے گی اور فروخت کرنے والا جو صحت اور بیماری کے درمیان ہے ادا کرے گا۔ اگر اس نے مجامعت نہ کی ہو تو واپس کر سکتا ہے۔
یہ روایت مرسل ہے، علی بن حسین نے اپنے دادا سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو نہیں پایا۔ یہ مسلم بن خالد عن جعفر عن ابیہ عن جدہ عن حسین بن علی عن علی کی سند سے بھی مروی ہے، لیکن وہ محفوظ نہیں۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب البيوع / حدیث: 10745
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف۔ اخرجه عبدالرزاق 14685»
أَنْبَأَنِي أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا شَرِيكٌ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا جَعْفَرٌ الْوَاسِطِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ عُمَرَ، قَالَ: " إِنْ كَانَتْ ثَيِّبًا رَدَّ مَعَهَا نِصْفَ الْعُشْرِ، وَإنْ كَانَتْ بِكْرًا رَدَّ الْعُشْرَ " قَالَ عَلِيٌّ: هَذَا مُرْسَلٌ، عَامِرٌ لَمْ يُدْرِكْ عُمَرَ، قَالَ الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: لَا نَعْلَمُهُ يَثْبُتُ عَنْ عُمَرَ وَلَا عَلِيٍّ وَلَا وَاحِدٍ مِنْهُمَا، وَكَذَلِكَ قَالَ بَعْضُ مَنْ حَضَرَهُ وَحَضَرَ مَنْ يُنَاظِرُهُ فِي ذَلِكَ مِنْ أَهْلِ الْحَدِيثِ أَنَّ ذَلِكَ لَا يَثْبُتُ، وَهُوَ فِيمَا أَجَازَ لِي أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ رِوَايَتَهُ عَنْهُ، عَنْ أَبِي الْعَبَّاسِ، عَنِ الرَّبِيعِ، عَنِ الشَّافِعِيِّ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ الْعِرَاقِيِّينَ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اگر وہ ثیبہ (شوہر دیدہ) ہو تو اس کے ساتھ (قیمت کا) بیسواں حصہ واپس کیا جائے۔ اگر کنواری ہو تو دسواں حصہ واپس کیا جائے۔
امام دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ روایت مرسل ہے، عامر نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو نہیں پایا۔ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ہمارے علم میں یہ سیدنا عمر اور سیدنا علی رضی اللہ عنہما میں سے کسی سے ثابت نہیں، اور اسی طرح وہاں موجود بعض اہل حدیث نے بھی کہا کہ یہ ثابت نہیں۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب البيوع / حدیث: 10746
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف۔ اخرجه الدارقطني3/309»