کتب حدیث › السنن الكبرى للبيهقي › ابواب › باب: زیتون کے احکام کے متعلق جو منقول ہے۔
❮
❯
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ أنبأ الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكٌ، أنَّهُ سَأَلَ ابْنَ شِهَابٍ عَنِ الزَّيْتُونِ، فَقَالَ: " فِيهِ الْعُشْرُ ".
حافظ ثناء اللہ
مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے ابن شہاب رحمہ اللہ سے زیتون کے عشر کے متعلق سوال کیا، تو انہوں نے کہا: اس میں عشر ہے۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الزكاة / حدیث: 7455
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ أخرجه مالك»
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ، ثنا أَبُو عَامِرٍ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو عُمَرَ وَهُوَ الْأَوْزَاعِيُّ أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ الزُّهْرِيَّ، قَالَ: " مَضَتِ السُّنَّةُ فِي زَكَاةِ الزَّيْتُونِ أَنْ تُؤْخَذَ مِمَّنْ عَصَرَ زَيْتُونَهُ حِينَ يَعْصِرُهُ فِيمَا سَقَتِ السَّمَاءُ وَالْأَنْهَارُ أَوْ كَانَ بَعْلًا الْعُشْرُ، وَفِيمَا سُقِيَ بِرِشَاءِ النَّاضِحِ نِصْفُ الْعُشْرِ ".
حافظ ثناء اللہ
ابوعمرو اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابن شہاب زہری رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ زیتون کی زکاۃ میں سنت جاری ہو چکی ہے کہ جو اپنا زیتون نچوڑے اس سے نچوڑتے وقت زکاۃ وصول کی جائے؛ جسے آسمان اور نہریں سیراب کرتی ہوں یا وہ بارانی ہو اس میں عشر ہے اور جو اونٹ کے ذریعے پانی کھینچ کر سیراب کی جائیں اس میں نصف عشر ہے۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الزكاة / حدیث: 7456
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»