کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: خطبے کے وجوب کا بیان اور یہ کہ اگر امام خطبہ نہ دے تو ظہر کی چار رکعتیں پڑھائے، کیونکہ جمعہ کا طریقہ نبی کریم ﷺ کے فعل سے اخذ کیا گیا ہے اور آپ ﷺ نے خطبے کے بغیر جمعہ نہیں پڑھایا
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَلَوِيُّ أنبا أَبُو حَامِدِ بْنُ الشَّرْقِيِّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الذُّهْلِيُّ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ، وَأَبُو الْأَزْهَرِ قَالُوا: ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: " كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ خُطْبَتَيْنِ بَيْنَهُمَا جِلْسَةٌ ".
حافظ ثناء اللہ
نافع، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جمعہ کے دن دو خطبے ارشاد فرماتے اور ان کے درمیان بیٹھا کرتے تھے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ، أنبا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الضَّبِّيُّ، ثنا الْقَاسِمُ وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَهْدِيٍّ أَبُو الطَّاهِرِ بِمِصْرَ، ثنا عَمِّي يَعْنِي مُحَمَّدَ بْنَ مَهْدِيٍّ، ثنا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ الْأَيْلِيَّ، عَنْ أَبِيهِ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: " بَلَغَنَا أَنَّ أَوَّلَ مَا جُمِّعَتِ الْجُمُعَةُ بِالْمَدِينَةِ قَبْلَ أَنْ يَقْدُمَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَمَّعَ بِالْمُسْلِمِينَ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ، قَالَ: وَبَلَغَنَا أَنَّهُ لَا جُمُعَةَ إِلَّا بِخُطْبَةٍ، فَمَنْ لَمْ يَخْطُبْ صَلَّى أَرْبَعًا ".
حافظ ثناء اللہ
زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمیں خبر ملی کہ پہلا جمعہ نبی ﷺ کے مدینہ آنے سے پہلے ادا کیا گیا، مسلمانوں کو مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ نے جمعہ پڑھایا اور ہمیں یہ بھی خبر ملی کہ جمعہ صرف خطبہ کے ساتھ ہوتا ہے، جو خطبہ نہیں دیتا، وہ چار رکعات پڑھے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْفَرَّاءُ، أنبأ جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، أنبا سَعِيدٌ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: " إِذَا لَمْ يَخْطُبِ الْإِمَامُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ صَلَّى أَرْبَعًا ".
حافظ ثناء اللہ
(الف) ابومعشر، ابراہیم رحمہ اللہ سے نقل کرتے ہیں کہ جب جمعہ کے دن امام خطبہ نہ دے تو وہ چار رکعات پڑھائے۔
(ب) سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جمعہ چار رکعات تھا، لیکن دو رکعات کے بدلے خطبہ رکھ دیا گیا۔
(ب) سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جمعہ چار رکعات تھا، لیکن دو رکعات کے بدلے خطبہ رکھ دیا گیا۔