السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الجمعة— جمعہ کا بیان
باب: وجوب الخطبة وأنه إذا لم يخطب صلى ظهرا أربعا، لأن بيان الجمعة أخذ من فعل النبي صلى الله عليه وسلم ولم يصل الجمعة إلا بالخطبة باب: خطبے کے وجوب کا بیان اور یہ کہ اگر امام خطبہ نہ دے تو ظہر کی چار رکعتیں پڑھائے، کیونکہ جمعہ کا طریقہ نبی کریم ﷺ کے فعل سے اخذ کیا گیا ہے اور آپ ﷺ نے خطبے کے بغیر جمعہ نہیں پڑھایا
حدیث نمبر: 5703
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْفَرَّاءُ، أنبأ جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، أنبا سَعِيدٌ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: " إِذَا لَمْ يَخْطُبِ الْإِمَامُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ صَلَّى أَرْبَعًا ".حافظ ثناء اللہ
(الف) ابومعشر، ابراہیم رحمہ اللہ سے نقل کرتے ہیں کہ جب جمعہ کے دن امام خطبہ نہ دے تو وہ چار رکعات پڑھائے۔
(ب) سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جمعہ چار رکعات تھا، لیکن دو رکعات کے بدلے خطبہ رکھ دیا گیا۔