کتب حدیثالسنن الكبرى للبيهقيابوابباب: راستے میں بارش کے کیچڑ کے متعلق جو مروی ہے اس کا بیان
حدیث نمبر: 4268
أنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عَبَّاسٌ الْأَسْفَاطِيُّ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ، وَأنبأ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ، أنبأ أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا زُهَيْرٌ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِيسَى، عَنْ مُوسَى بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ بَيْنِي وَبَيْنَ الْمَسْجِدِ طَرِيقًا مُنْتِنَةً، فَكَيْفَ نَفْعَلُ إِذَا مُطِرْنَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَلَيْسَ بَعْدَهَا طَرِيقٌ هِيَ أَطْيَبُ مِنْهَا؟ " قُلْتُ: بَلَى، فَقَالَ: " هَذِهِ بِهَذِهِ " لَفْظُ حَدِيثِ أَبِي خَلِيفَةَ.
حافظ ثناء اللہ
بنو عبدالأشہل کی ایک عورت رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ﷺ! میرے اور مسجد کے درمیان گندہ راستہ ہے، جب بارش ہو تو ہم کیا کریں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا اس کے بعد والا راستہ اس سے زیادہ عمدہ نہیں ہے؟“ میں نے کہا: کیوں نہیں! آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ اس کے بدل ہے۔“
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 4268
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ تقدم برقم 4102»
حدیث نمبر: 4269
أنبأ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا قَيْسُ بْنُ حَفْصِ بْنِ الْقَعْقَاعِ، ثنا عَمْرُو بْنُ النُّعْمَانِ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ الْعَلَاءِ، قَالَ هِشَامٌ، وَهُوَ أَخُو أَبِي عَمْرِو بْنِ الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: أَقْبَلْتُ مَعَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ ⦗٦٠٩⦘ اللهُ عَنْهُ إِلَى الْجُمُعَةِ، وَهُوَ مَاشٍ قَالَ: فَحَالَ بَيْنَهُ، وَبَيْنَ الْمَسْجِدِ حَوْضٌ مِنْ مَاءٍ، وَطِينٍ فَخَلَعَ نَعْلَيْهِ وَسَرَاوِيلَهُ قَالَ: قُلْتُ: هَاتِ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَحْمِلُهُ عَنْكَ، قَالَ: لَا، فَخَاضَ، فَلَمَّا جَاوَزَ لَبِسَ سَرَاوِيلَهُ وَنَعْلَيْهِ، ثُمَّ صَلَّى بِالنَّاسِ، وَلَمْ يَغْسِلْ رِجْلَيْهِ " مُعَاذُ بْنُ الْعَلَاءِ هُوَ ابْنُ عَمَّارٍ أَبُو غَسَّانَ، وَرُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، عَنْ عَلِيٍّ، وَرُوِّينَا، عَنِ الْأَسْوَدِ، وَعَلْقَمَةَ، وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَمُجَاهِدٍ، وَجِمَاعَةٍ مِنَ التَّابِعِينَ فِي مَعْنَاهُ.
حافظ ثناء اللہ
عمرو بن علا اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ میں سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ساتھ جمعہ کے لیے آیا، وہ پیدل چل رہے تھے۔ راستے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور مسجد کے درمیان مٹی اور پانی کا ایک حوض آگیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنا جوتا اور شلوار اتار دی۔ میں نے کہا: ”اے امیر المؤمنین! مجھے دے دیں، میں اس کو اٹھا لوں۔“ فرمایا: ”نہیں!“ جب ہم گزر گئے تو انہوں نے اپنی شلوار اور جوتے پہن لیے، پھر لوگوں کو نماز پڑھائی اور اپنے پاؤں نہیں دھوئے۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 4269
درجۂ حدیث محدثین: حسن لغيره
تخریج حدیث «حسن لغيره۔ اخرجه ابن المنذر في الاوسط 2/171»
حدیث نمبر: 4270
وَأنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ، ثنا أَبِي، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ وَثَّابٍ قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ أَتَوَضَّأُ ثُمَّ أَمْشِي إِلَى الْمَسْجِدِ حَافِيًا، فَقَالَ: " لَا بَأْسَ بِهِ ".
حافظ ثناء اللہ
یحییٰ بن وثاب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا: کیا میں وضو کرنے کے بعد ننگے پاؤں مسجد میں چلا جاؤں؟ انہوں نے فرمایا: کوئی حرج نہیں۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 4270
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ اخرجه ابن المنذر في الاوسط 2/171»
حدیث نمبر: 4271
أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ سَلَمَةَ، أَنَّ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيَّ، " كَانَ إِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ، وَكَانَ رَدَغٌ حَمَلَ مَعَهُ كُوزًا مِنْ مَاءٍ، فَإِذَا بَلَغَ الْمَسْجِدَ غَسَلَ قَدَمَيْهِ، ثُمَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ " وَرُوِّينَا عَنْ عَطَاءٍ، وَمَكْحُولٍ وَجِمَاعَةٍ فِي مَعْنَاهُ، وَبِاللهِ التَّوْفِيقُ.
حافظ ثناء اللہ
عبدالرحمن اسلمی رحمہ اللہ جب جمعہ پڑھنے کے لیے جاتے تو راستے میں کیچڑ ہوتا، وہ اپنے ساتھ پانی کا ایک برتن رکھتے، پھر وہاں سے گزر کر اپنے پاؤں دھو لیتے اور مسجد میں داخل ہو جاتے۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 4271
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»