کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: اس شخص کا بیان جس نے زمین پر تکیہ رکھا پھر اس پر سجدہ کیا
حدیث نمبر: 3674
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، وَغَيْرُهُ، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ الثِّقَةُ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أُمِّهِ قَالَتْ: رَأَيْتُ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسْجُدُ عَلَى وِسَادَةٍ مِنْ أَدَمٍ مِنْ رَمَدٍ بِهَا ".
حافظ ثناء اللہ
سیدہ ام الحسن رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے نبی ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو آشوبِ چشم کے مرض کی وجہ سے چمڑے کے سرہانے پر سجدہ کرتے دیکھا۔
(ا) سیدہ ام الحسن رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو آنکھوں کی تکلیف کی وجہ سے تکیہ پر نماز پڑھتے دیکھا۔
(ا) سیدہ ام الحسن رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو آنکھوں کی تکلیف کی وجہ سے تکیہ پر نماز پڑھتے دیکھا۔
حدیث نمبر: 3675
وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ شَيْبَانَ الْهَرَوِيُّ، أنبأ مُعَاذُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا كَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، وَعَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، وَيُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أُمِّ الْحَسَنِ، أَنَّهَا رَأَتْ أُمَّ سَلَمَةَ تُصَلِّي عَلَى وِسَادَةٍ مِنْ رَمَدٍ كَانَ بِعَيْنِهَا قَالَ: وَثنا كَامِلٌ ثنا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أُمِّهِ بِمِثْلِهِ وَرُوِّيَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ رَخَّصَ فِي السُّجُودِ عَلَى الْوِسَادَةِ وَالْمِخَدَّةِ.
حافظ ثناء اللہ
سیدہ ام الحسن رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو آنکھوں کی تکلیف کی وجہ سے تکیہ پر نماز پڑھتے دیکھا۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے تکیہ اور گدے پر سجدوں کے بارے میں رخصت دی ہے۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے تکیہ اور گدے پر سجدوں کے بارے میں رخصت دی ہے۔
حدیث نمبر: 3676
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنبأ بَكْرُ بْنُ بَكَّارٍ أَبُو عَمْرٍو، ثنا إِسْرَائِيلُ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ قَالَ: " رَأَيْتُ عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ يَسْجُدُ عَلَى جِدَارٍ فِي الْمَسْجِدِ ارْتِفَاعُهُ قَدْرُ ذِرَاعٍ ".
حافظ ثناء اللہ
حضرت ابواسحق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کو مسجد میں دیوار پر سجدہ کرتے دیکھا جس کی اونچائی تقریباً ایک ہاتھ تھی۔
حدیث نمبر: 3677
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو عَمْرِو بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا حِبَّانُ هُوَ ابْنُ مُوسَى، أنبأ عَبْدُ اللهِ هُوَ ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، ثنا مَجْزَأَةُ بْنُ زَاهِرٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْهُمْ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ اسْمُهُ أُهْبَانُ بْنُ أَوْسٍ، وَكَانَ يَشْتَكِي رُكْبَتَهُ أَوْ رُكْبَتَيْهِ، فَكَانَ إِذَا سَجَدَ جَعَلَ تَحْتَ رُكْبَتَيْهِ وِسَادَةً " أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي عَامِرٍ الْعَقَدِيِّ، عَنْ إِسْرَائِيلَ.
حافظ ثناء اللہ
حضرت مجزاۃ بن زاہر رحمہ اللہ اصحابِ شجرہ میں سے ایک شخص سے نقل کرتے ہیں جن کا نام حضرت اہبان بن اوس رضی اللہ عنہ تھا، وہ اپنے گھٹنوں میں تکلیف محسوس کرتے تو سجدہ کرتے وقت اپنے گھٹنوں کے نیچے تکیہ رکھ لیتے تھے۔