السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصلاة— نماز کا بیان
باب: من وضع وسادة على الأرض فسجد عليها باب: اس شخص کا بیان جس نے زمین پر تکیہ رکھا پھر اس پر سجدہ کیا
حدیث نمبر: 3674
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، وَغَيْرُهُ، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ الثِّقَةُ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أُمِّهِ قَالَتْ: رَأَيْتُ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسْجُدُ عَلَى وِسَادَةٍ مِنْ أَدَمٍ مِنْ رَمَدٍ بِهَا ".حافظ ثناء اللہ
سیدہ ام الحسن رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے نبی ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو آشوبِ چشم کے مرض کی وجہ سے چمڑے کے سرہانے پر سجدہ کرتے دیکھا۔
(ا) سیدہ ام الحسن رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو آنکھوں کی تکلیف کی وجہ سے تکیہ پر نماز پڑھتے دیکھا۔