کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: نماز میں پہلو پر ہاتھ رکھنے (کوکھ پر ہاتھ باندھنے) کی کراہت کا بیان
حدیث نمبر: 3561
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: " نُهِيَ عَنِ التَّخَصُّرِ فِي الصَّلَاةِ " رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي النُّعْمَانِ، عَنْ حَمَّادٍ، وَقَالَ: " نُهِيَ عَنِ الْخَصْرِ فِي الصَّلَاةِ ".
حافظ ثناء اللہ
(ا) ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”نماز میں اختصار سے منع کیا گیا ہے۔“
(ب) بخاری ہی کی ایک دوسری روایت میں ہے: «عَنِ الْخَصْرِ فِي الصَّلَاةِ» ”نماز میں کوکھ پر ہاتھ رکھنے کے متعلق۔“
(ب) بخاری ہی کی ایک دوسری روایت میں ہے: «عَنِ الْخَصْرِ فِي الصَّلَاةِ» ”نماز میں کوکھ پر ہاتھ رکھنے کے متعلق۔“
حدیث نمبر: 3562
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنِ التَّخَصُّرِ فِي الصَّلَاةِ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ”نماز میں کولہوں پر ہاتھ رکھنے سے منع فرمایا ہے“۔
حدیث نمبر: 3563
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللهِ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا حِبَّانُ، ثنا ابْنُ الْمُبَارَكِ، أنبأ هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ مُخْتَصِرًا " رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ مُوسَى، عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ وَأَخْرَجَهُ أَيْضًا مِنْ حَدِيثِ أَبِي خَالِدٍ وَأَبِي أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ هَكَذَا وَأَشَارَ إِلَيْهِ الْبُخَارِيُّ لَكِنَّهُ أَخْرَجَهُ مِنْ حَدِيثِ يَحْيَى الْقَطَّانِ، عَنْ هِشَامٍ " نَهَى ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ”آدمی کو نماز میں کولہوں پر ہاتھ رکھ کر نماز پڑھنے“ سے منع فرمایا ہے۔
(ب) ایک دوسری روایت میں نہی کے الفاظ ہیں۔
(ب) ایک دوسری روایت میں نہی کے الفاظ ہیں۔
حدیث نمبر: 3564
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرَانَ أنبأ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا مَالِكُ بْنُ يَحْيَى، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: " نُهِيَ عَنِ الِاخْتِصَارِ فِي الصَّلَاةِ فَقُلْتُ لِهِشَامٍ: ذَكَرَهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ بِرَأْسِهِ أَيْ: نَعَمْ.
حافظ ثناء اللہ
محمد بن سیرین رحمہ اللہ، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ”نماز میں اختصار یعنی کولہوں پر ہاتھ رکھنے سے منع کیا گیا ہے۔“ میں نے ہشام سے کہا: کیا انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کیا ہے؟ تو انہوں نے اپنے سر کے اشارے سے بتایا: ہاں۔
حدیث نمبر: 3565
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ يَعْنِي ابْنَ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، فَذَكَرَهُ بِمِثْلِهِ زَادَ، فَقَالَ: قُلْنَا لِهِشَامٍ: مَا الِاخْتِصَارُ؟ قَالَ: يَضَعُ يَدَهُ عَلَى خَصْرِهِ وَهُوَ يُصَلِّي وَرَوَى سَلَمَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مَعْنَى هَذَا التَّفْسِيرِ.
حافظ ثناء اللہ
(ا) امام احمد کی سند سے اسی کی مثل حدیث منقول ہے، لیکن اس میں یہ اضافہ ہے کہ ہم نے ہشام سے پوچھا: «الِاخْتِصَارُ» کیا ہوتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: دورانِ نماز آدمی اپنا ہاتھ کولہوں پر رکھے۔
(ب) ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بھی اسی طرح تفسیر کرتے ہیں۔
(ب) ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بھی اسی طرح تفسیر کرتے ہیں۔
حدیث نمبر: 3566
وَرُوِيَ عَنْ عِيسَى بْنِ يُونُسَ عَنْ هِشَامٍ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " الِاخْتِصَارُ فِي الصَّلَاةِ رَاحَةُ أَهْلِ النَّارِ " أَخْبَرَنَا الْإِمَامُ أَبُو عُثْمَانَ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ أنبأ جَدِّي، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْمِصْرِيُّ، ثنا أَبُو صَالِحٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، فَذَكَرَهُ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نماز میں کولہوں پر ہاتھ رکھنا جہنمیوں کے خوش ہونے کا ذریعہ ہے۔“
حدیث نمبر: 3567
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُمَرَ الْمُقْرِئُ بِبَغْدَادَ أنبأ أَبُو مُحَمَّدٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِيٍّ الْخُطَبِيُّ ثنا مُوسَى بْنُ الْحَسَنِ النَّسَائِيُّ، ثنا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، ثنا وُهَيْبٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى عَنِ التَّخَصُّرِ فِي الصَّلَاةِ " وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَبُو هِلَالٍ الرَّاسِبِيُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ”نماز میں کولہوں پر ہاتھ رکھنے“ سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 3568
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْمُقْرِئُ الْمِهْرَجَانِيُّ بِهَا أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ: حَدَّثَنِي زِيَادُ بْنُ صُبَيْحٍ، قَالَ: صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَأَنَا لَا أَعْرِفُهُ فَوَضَعْتُ يَدِي عَلَى خَاصِرَتِي فَنَحَّى يَدِي، فَلَمَّا قَضَيْتُ الصَّلَاةَ قُلْتُ: مَا أَرَدْتَ إِلَيَّ؟ قَالَ: أَنْتَ هُوَ أَنْتَ هُوَ؟ قَالَ: " إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَنْهَى عَنِ الصَّلْبِ فِي الصَّلَاةِ " وَرَوَاهُ مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ سَعِيدٍ وَقَالَ: عَنِ التَّخَصُّرِ فِي الصَّلَاةِ وَرُوِّينَا عَنْ عَائِشَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُمَا كَرِهَا ذَلِكَ.
حافظ ثناء اللہ
زیاد بن صبیح بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پہلو میں نماز پڑھی اور میں انہیں پہچانتا تھا۔ میں نے نماز میں اپنا ہاتھ اپنی کوکھ میں رکھا تو انہوں نے میرے ہاتھ کو دھکا دیا۔ جب میں نے نماز مکمل کی تو عرض کیا: تمہیں مجھ سے کیا سروکار تھا؟ تو انہوں نے فرمایا: ”تو نے اس طرح کیا ہے حالانکہ رسول اللہ ﷺ نماز میں سولی سے منع فرماتے تھے۔“
(ب) اس حدیث کو مکی بن ابراہیم، سعید سے روایت کرتے ہیں اور وہ نماز میں کولہوں پر ہاتھ رکھنے سے منع فرماتے تھے۔
(ج) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ دونوں اس کو مکروہ کہتے تھے۔
(ب) اس حدیث کو مکی بن ابراہیم، سعید سے روایت کرتے ہیں اور وہ نماز میں کولہوں پر ہاتھ رکھنے سے منع فرماتے تھے۔
(ج) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ دونوں اس کو مکروہ کہتے تھے۔