کتب حدیثالسنن الكبرى للبيهقيابوابباب: پانی کی تلاش اور تلاش کی حد کے بارے میں مروی روایات کا بیان
حدیث نمبر: 1102
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَحْمَدَ الْجُرْجَانِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَسْقَلَانِيُّ، ثنا حَرْمَلَةُ، أنا عَبْدُ اللهِ بْنِ وَهْبٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْقَاسِمِ، حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ قَالَتْ: " ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَيْقَظَ وَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَالْتَمَسَ الْمَاءَ فَلَمْ يَجِدْهُ فَنَزَلَتْ آيَةُ التَّيَمُّمِ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ عَنِ ابْنِ وَهْبٍ.
حافظ ثناء اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ بیدار ہوئے اور نماز کا وقت ہوچکا تھا، پانی تلاش کیا گیا مگر نہیں ملا تو تیمم کی آیت نازل ہوئی۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الطهارة / حدیث: 1102
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح»
حدیث نمبر: 1103
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ، ثنا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، تَيَمَّمَ بِمِرْبَدِ النَّعَمِ وَصَلَّى وَهُوَ عَلَى ثَلَاثَةِ أَمْيَالٍ مَنَ الْمَدِينَةِ، ثُمَّ دَخَلَ الْمَدِينَةَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ فَلَمْ يُعِدْ " رَوَاهُ ابْنُ عُيَيْنَةَ وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ وَرَوَاهُ يَحْيَى الْأَنْصَارِيُّ وَمَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ.
حافظ ثناء اللہ
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے مربد النعم جگہ پر تیمم کیا اور نماز پڑھی اور وہ جگہ مدینہ سے تین میل کے فاصلے پر ہے، پھر وہ مدینہ میں داخل ہوئے اور سورج بلند تھا، انہوں نے نماز نہیں لوٹائی۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الطهارة / حدیث: 1103
درجۂ حدیث محدثین: حسن
تخریج حدیث «حسن۔ أخرجه الشافعي 115»
حدیث نمبر: 1104
وأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حِبَّانَ الْأَصْفَهَانِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ، ثنا أَبُو عَامِرٍ، ثنا الْوَلِيدُ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ، قَالَ: قِيلَ لِأَبِي عَمْرٍو يَعْنِي الْأَوْزَاعِيَّ: حَضَرَتِ الصَّلَاةُ وَالْمَاءُ حَائِزٌ عَنِ الطَّرِيقِ أَيَجِبُ عَلَيَّ أَنْ أَعْدِلَ إِلَيْهِ، قَالَ: ⦗٣٥٦⦘ حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ يَسَارٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يَكُونُ فِي السَّفَرِ فَتَحْضُرُهُ الصَّلَاةُ وَالْمَاءُ مَنْهُ عَلَى غَلْوَةٍ أَوْ غَلْوَتَيْنِ وَنَحْوِ ذَلِكَ، ثُمَّ لَا يَعْدِلُ إِلَيْهِ ".
حافظ ثناء اللہ
ابن مسلم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابوعمرو اوزاعی رحمہ اللہ سے کہا گیا کہ نماز کا وقت ہو گیا اور پانی راستے سے دور تھا، کیا مجھ پر واجب ہے کہ میں اس کا انتظار کروں؟ انہوں نے کہا: مجھ کو موسیٰ بن یسار رحمہ اللہ نے نافع رحمہ اللہ سے اور نافع رحمہ اللہ نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل کیا کہ وہ سفر میں تھے اور نماز کا وقت ہو گیا اور پانی ان سے ایک یا دو میل کے فاصلے پر تھا، پھر وہ اس کی طرف مائل نہیں ہوئے۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الطهارة / حدیث: 1104
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف»
حدیث نمبر: 1105
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ، ثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حِبَّانَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ، ثنا أَبُو عَامِرٍ، ثنا الْوَلِيدُ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ الْمُبَارَكِ يُحَدِّثُ، ٢٧ عَنْ رُزَيْقِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، عَنْ رَاعٍ فِي غَنَمِهِ أَوْ رَاعٍ تُصِيبُهُ جَنَابَةٌ وَبَيْنَهُ وَبَيْنَ الْمَاءِ مِيلَانِ أَوْ ثَلَاثَةٌ، قَالَ: " يَتَيَمَّمُ صَعِيدًا طَيِّبًا ".
حافظ ثناء اللہ
حکیم بن رزیق رحمہ اللہ اپنے والد رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے بکریوں کے چرواہے کے متعلق یا ایسے چرواہے کے متعلق پوچھا، جو جنبی ہو جاتا ہے اور اس کے اور پانی کے درمیان دو یا تین میل کی مسافت ہوتی ہے، تو وہ کیا کرے؟ ابن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ایسا شخص پاک مٹی سے تیمم کرے گا۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الطهارة / حدیث: 1105
درجۂ حدیث محدثین: حسن
تخریج حدیث «حسن»
حدیث نمبر: 1106
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ، أنا أَبُو مُحَمَّدٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ، ثنا أَبُو عَامِرٍ، ثنا الْوَلِيدُ، ثنا شَرِيكٌ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ عُمَرَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: " اطْلُبِ الْمَاءَ حَتَّى يَكُونَ آخِرُ الْوَقْتِ فَإِنْ لَمْ تَجِدْ مَاءً تَيَمَّمْ، ثُمَّ صَلِّ " وَهَذَا لَمْ يَصِحَّ عَنْ عَلِيٍّ، وَبِالثَّابِتِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ نَقُولُ وَمَعَهُ ظَاهِرُ الْقُرْآنِ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں: پانی کو آخری وقت تک تلاش کیا کرو، اگر تم پانی نہ پاؤ تو تیمم کر کے نماز پڑھو۔
حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الطهارة / حدیث: 1106
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف»