کتب حدیث ›
السنن الكبرى للبيهقي › ابواب
› باب: غسل یا وضو کی جگہ میں پیشاب کر کے پھر وہیں طہارت حاصل کرنے کی ممانعت کا بیان، اس کراہت کے پیشِ نظر کہ پانی بہاتے وقت پیشاب کا کوئی چھینٹا پڑ جائے
حدیث نمبر: 473
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِيعِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا مَعْمَرٌ، أَخْبَرَنِي أَشْعَثُ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُغَفَّلٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يَبُولَنَّ أَحَدُكُمْ فِي مُسْتَحَمِّهِ، ثُمَّ يَغْتَسِلُ فِيهِ أَوْ يَتَوَضَّأُ، فَإِنَّ عَامَّةَ الْوَسْوَاسِ مِنْهُ ". رَوَاهُ أَبُو دَاودَ فِي السُّنَنِ، عَنْ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ..
حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی بھی اپنے غسل خانے میں پیشاب نہ کرے کہ پھر اسی میں غسل کرے یا وضو کرے، اس لیے کہ عموماً اسی سے وسوسے پیدا ہوتے ہیں۔“
حدیث نمبر: 474
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاودَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَا: ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، فَذَكَرَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي حَدِيثِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ عَبْدِ اللهِ، وَفِيمَا بَلَغَنِي عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيِّ أَنَّهُ قَالَ: لَا يُعْرَفُ هَذَا الْحَدِيثُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وَيُرْوَى أَنَّ أَشْعَثَ هَذَا هُوَ ابْنُ جَابِرٍ الْحُدَّانِيُّ، وَرَوَى مَعْمَرٌ، فَقَالَ: أَشْعَثُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنِ الْحَسَنِ. ⦗١٦٠⦘ وَقَالَ الشَّيْخُ: وَقَدْ قِيلَ: هُوَ أَشْعَثُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَابِرٍ، وَقَدْ ذَكَرَهُ الْبُخَارِيُّ فِي التَّارِيخِ.
حافظ ثناء اللہ
اس حدیث کو حسن بن علی، اشعث بن عبداللہ سے نقل فرماتے ہیں۔
(ب) امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اشعث، ابن جابر حُدانی ہے۔ معمر کہتے ہیں کہ اشعث بن عبداللہ نے حسن سے روایت کیا ہے۔ شیخ کہتے ہیں: ایک قول یہ بھی ہے کہ وہ اشعث بن عبداللہ بن جابر ہے اور امام بخاری رحمہ اللہ نے التاريخ الصغیر میں اس کو ذکر کیا ہے۔
(ب) امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اشعث، ابن جابر حُدانی ہے۔ معمر کہتے ہیں کہ اشعث بن عبداللہ نے حسن سے روایت کیا ہے۔ شیخ کہتے ہیں: ایک قول یہ بھی ہے کہ وہ اشعث بن عبداللہ بن جابر ہے اور امام بخاری رحمہ اللہ نے التاريخ الصغیر میں اس کو ذکر کیا ہے۔
حدیث نمبر: 475
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ، نا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، نا تَمْتَامٌ مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ، نا أَبُو عُمَرَ الْحَوْضِيُّ، نا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا قَتَادَةُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُغَفَّلٍ أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ الْبَوْلَ فِي الْمُغْتَسَلِ وَقَالَ: " إِنَّ مِنْهُ الْوَسْوَاسَ ". كَذَا رَوَاهُ يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التُّسْتَرِيُّ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ غسل خانے میں پیشاب کرنے کو ناپسند سمجھتے تھے اور کہتے تھے: ”یہ وسوسے پیدا کرنے کا سبب ہے۔“ یہ قول یزید بن ابراہیم تستری کا ہے۔
حدیث نمبر: 476
وَرَوَاهُ سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ صُهْبَانَ، عَنِ ابْنِ مُغَفَّلٍ، قَالَ: " نُهِيَ أَوْ زُجِرَ أَنْ يُبَالَ فِي الْمُغْتَسَلِ ". أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، نا أَبُو الْمُثَنَّى، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ، نا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا سَعِيدٌ، فَذَكَرَهُ بِنَحْوِهِ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غسل خانے میں پیشاب کرنے سے ممانعت اور اس پر ڈانٹ ڈپٹ ہے۔
حدیث نمبر: 477
وَرَوَاهُ شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ صُهْبَانَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُغَفَّلٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ يَبُولُ فِي مُغْتَسَلِهِ؟ قَالَ: " يُخَافُ مِنْهُ الْوَسْوَاسُ ". أَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ الْمِهْرَجَانِيُّ، أَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، أَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، أَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا شُعْبَةُ، فَذَكَرَهُ.
حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے اس شخص کے متعلق سوال کیا گیا جو غسل خانے میں پیشاب کرتا ہے، فرمایا: مجھے ڈر ہے کہ وہ وساوس میں مبتلا ہو جائے گا۔
حدیث نمبر: 478
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاودَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا زُهَيْرٌ، عَنْ دَاودَ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ حُمَيْدٍ الْحِمْيَرِيِّ وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: لَقِيتُ رَجُلًا صَحِبَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا صَحِبَهُ أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَمْتَشِطَ أَحَدُنَا كُلَّ يَوْمٍ، أَوْ يَبُولَ فِي مُغْتَسَلِهِ ".
حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابن عبد الرحمن رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں ایک صحابی سے ملا جس طرح سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ صحابی ہیں، انہوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ نے ہمیں ”روزانہ کنگھی کرنے اور غسل خانے میں پیشاب کرنے“ سے منع کیا ہے۔