باب: دجال، قیامت کی نشانیوں اور دیگر (امور) کے بارے میں احادیث

باب أحاديث الدّجال وأشراط الساعة وغيرها

عن النواس بن سمعان - رضي الله عنه - قال: ذَكَرَ رَسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - الدَّجَّالَ ذَاتَ غَدَاةٍ، فَخَفَّضَ فِيهِ وَرَفَّعَ حَتَّى ظَنَنَّاهُ في طَائِفَةِ النَّخْلِ. فَلَمَّا رُحْنَا إلَيْهِ، عَرَفَ ذلِكَ فِينَا، فَقالَ: «مَا شَأْنُكُمْ؟» قُلْنَا: يا رَسُولَ اللهِ، ذَكَرْتَ الدَّجَّالَ الغَدَاةَ، فَخَفَّضْتَ فِيهِ وَرَفَّعْتَ، حَتَّى ظَنَنَّاهُ فِي طَائِفَةِ النَّخْلِ، فقالَ: «غَيْرُ الدَّجَّالِ أَخْوَفنِي عَلَيْكُمْ، إنْ يَخْرُجْ وَأنَا فِيكُمْ، فَأنَا حَجِيجُهُ دُونَكُمْ؛ وَإنْ يَخْرُجْ وَلَسْتُ فِيكُمْ، فَامْرُؤٌ حَجيجُ نَفْسِهِ، واللهُ خَلِيفَتي عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ. إنَّهُ شَابٌّ قَطَطٌ عَيْنُهُ طَافِيَةٌ، كَأنّي أُشَبِّهُهُ بعَبْدِ العُزَّى بنِ قَطَنٍ، فَمَنْ أدْرَكَهُ مِنْكُمْ، فَلْيَقْرَأ عَلَيْهِ فَواتِحَ سُورَةِ الكَهْفِ؛ إنَّهُ خَارِجٌ خَلَّةً بَيْنَ الشَّامِ وَالعِرَاقِ، فَعَاثَ يَمِينًا وَعَاثَ شِمالًا، يَا عِبَادَ اللهِ فَاثْبُتُوا» قُلْنَا: يَا رسُولَ اللهِ، وَمَا لُبْثُهُ في الأرْضِ؟ قال: «أرْبَعُونَ يَومًا: يَوْمٌ كَسَنَةٍ، وَيَوْمٌ كَشَهْرٍ، وَيَوْمٌ كَجُمْعَةٍ، وَسَائِرُ أيَّامِهِ كَأَيَّامِكُمْ» قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، فَذلكَ اليَوْمُ الَّذِي كَسَنَةٍ أتَكْفِينَا فِيهِ صَلاَةُ يَوْمٍ؟ قَال: «لا، اقْدُرُوا لَهُ قَدْرَهُ». قُلْنَا: يا رسولَ اللهِ، وَمَا إسْراعُهُ في الأرْضِ؟ قال: «كَالغَيْثِ اسْتَدْبَرَتْهُ الرِّيحُ، فَيَأتِي عَلَى القَوْمِ، فَيدْعُوهُم فَيُؤمِنُونَ بِهِ وَيَسْتَجِيبُونَ لَهُ، فَيَأمُرُ السَّمَاءَ فَتُمْطِرُ، وَالأرْضَ فَتُنْبِتُ، فَتَرُوحُ عَلَيْهِمْ سَارِحَتُهُمْ أطْوَلَ مَا كَانَتْ ذُرًى
وَأسْبَغَهُ ضُرُوعًا، وأمَدَّهُ خَوَاصِرَ، ثُمَّ يَأتِي القَوْمَ فَيَدْعُوهُمْ، فَيَرُدُّونَ عَلَيْهِ قَولَهُ، فَيَنْصَرفُ عَنْهُمْ، فَيُصْبِحُونَ مُمْحِلِينَ لَيْسَ بِأيْدِيهِمْ شَيْءٌ مِنْ أمْوَالِهِمْ، وَيَمُرُّ بِالخَرِبَةِ، فَيَقُولُ لَهَا: أخْرِجِي كُنُوزَكِ، فَتَتْبَعُهُ كُنُوزُهَا كَيَعَاسِيبِ النَّحْلِ، ثُمَّ يَدْعُو رَجُلًا مُمْتَلِئًا شَبَابًا فَيَضْرِبُهُ بِالسَّيْفِ، فَيَقْطَعُهُ جِزْلَتَيْنِ رَمْيَةَ الغَرَضِ، ثُمَّ يَدْعُوهُ، فَيُقْبِلُ، وَيَتَهَلَّلُ وَجْهُهُ يَضْحَكُ، فَبَيْنَمَا هُوَ كَذلِكَ إذْ بَعَثَ اللهُ تَعَالَى المَسيحَ ابْنَ مَرْيَمَ - صلى الله عليه وسلم - فَيَنْزِلُ عِنْدَ المَنَارَةِ البَيْضَاءِ شَرْقِيَّ دِمَشقَ بَيْنَ مَهْرُودَتَيْنِ، وَاضِعًا كَفَّيْهِ عَلَى أَجْنِحَةِ مَلَكَيْنِ، إذا طَأطَأَ رَأسَهُ قَطَرَ، وَإِذَا رَفَعَهُ تَحَدَّرَ مِنهُ جُمَانٌ كَاللُّؤْلُؤ، فَلاَ يَحِلُّ لِكَافِرٍ يَجِدُ رِيحَ نَفَسِهِ إلاَّ مَاتَ، وَنَفَسُهُ يَنْتَهِي إلى حَيثُ يَنْتَهِي طَرْفُهُ، فَيَطْلُبُهُ حَتَّى يُدْرِكَهُ بِبَابِ لُدٍّ فَيَقْتُلُهُ، ثُمَّ يَأتِي عِيسَى - صلى الله عليه وسلم - قَومًا قَدْ عَصَمَهُمُ اللهُ مِنهُ، فَيَمْسَحُ عَنْ وُجُوهِهِمْ وَيُحَدِّثُهُمْ بِدَرَجَاتِهِمْ فِي الجَنَّةِ، فَبَيْنَمَا هُوَ كَذلِكَ إذْ أوْحَى اللهُ تَعَالَى إلى عِيسَى - صلى الله عليه وسلم: أنِّي قَدْ أخْرَجْتُ عِبَادًا لي لا يَدَانِ لأَحَدٍ بِقِتَالِهِمْ، فَحَرِّزْ عِبَادِي إلى الطُّورِ. وَيَبْعَثُ اللهُ يَأجُوجَ وَمَأجُوجَ وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ، فَيَمُرُّ أوائِلُهُمْ عَلَى بُحيرَةِ طَبَريَّةَ فَيَشْرَبُونَ مَا فِيهَا، وَيَمُرُّ آخِرُهُمْ فَيَقُولُونَ: لَقَدْ كَانَ بهذِهِ مَرَّةً ماءٌ، وَيُحْصَرُ نَبيُّ اللهِ عِيسَى - صلى الله عليه وسلم - وأصْحَابُهُ حَتَّى يَكُونَ رَأْسُ الثَّوْرِ لأَحَدِهِمْ خَيْرًا مِنْ مِئَةِ دينَارٍ لأَحَدِكُمُ اليَوْمَ، فَيَرْغَبُ نَبِيُّ اللهِ عِيسَى - صلى الله عليه وسلم - وأصْحَابُهُ - رضي الله عنهما - إلى اللهِ تَعَالَى، فَيُرْسِلُ اللهُ تَعَالَى عَلَيْهِمُ النَّغَفَ في رِقَابِهِمْ، فَيُصْبِحُونَ فَرْسَى كَمَوْتِ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ، ثُمَّ يَهْبِطُ نَبِيُّ اللهِ عِيسَى - صلى الله عليه وسلم - وأصْحَابُهُ - رضي الله عنهما - إلى الأرْضِ، فَلاَ يَجِدُونَ في الأرْضِ مَوْضِعَ شِبْرٍ إلاَّ مَلأَهُ زَهَمُهُمْ وَنَتَنُهُمْ، فَيَرْغَبُ نَبِيُّ اللهِ عِيسَى - صلى الله عليه وسلم - وَأصْحَابُهُ - رضي الله عنهما - إلى اللهِ تَعَالَى، فَيُرْسِلُ اللهُ تَعَالَى طَيْرًا كَأَعْنَاقِ البُخْتِ، فَتَحْمِلُهُمْ، فَتَطْرَحُهُمْ حَيثُ شَاءَ اللهُ، ثُمَّ يُرْسِلُ اللهُ - عز وجل - مَطَرًا لاَ يُكِنُّ مِنهُ بَيْتُ مَدَرٍ وَلاَ وَبَرٍ، فَيَغْسِلُ الأرْضَ حَتَّى يَتْرُكَهَا كَالزَّلَقَةِ، ثُمَّ يُقَالُ للأرْضِ: أنْبِتي ثَمَرتكِ، وَرُدِّي بَرَكَتَكِ، فَيَوْمَئِذٍ تَأكُلُ العِصَابَةُ مِنَ الرُّمَّانَةِ، وَيَسْتَظِلُّونَ بِقَحْفِهَا، وَيُبَارَكُ فِي الرِّسْلِ حَتَّى أنَّ اللّقْحَةَ مِنَ الإِبِلِ لَتَكْفِي الفِئَامَ مِنَ النَّاسِ؛ وَاللِّقْحَةَ مِنَ البَقَرِ لَتَكْفِي القَبِيلَةَ مِنَ النَّاسِ، وَاللِّقْحَةَ مِنَ الغَنَمِ لَتَكْفِي الفَخِذَ مِنَ النَّاسِ؛ فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ إذْ بَعَثَ اللهُ تَعَالَى ريحًا طَيِّبَةً فَتَأخُذُهُمْ تَحْتَ آبَاطِهِمْ
فَتَقْبِضُ رُوحَ كُلِّ مُؤْمِنٍ وَكُلِّ مُسْلِمٍ؛ وَيَبْقَى شِرَارُ النَّاسِ يَتَهَارَجُونَ فِيها تَهَارُجَ الحُمُرِ، فَعَلَيْهِمْ تَقُومُ السَّاعَةُ». رواه مسلم.
قولهُ: «خَلَّةً بَينَ الشَّامِ والعِراَقِ»: أي طَرِيقًا بَيْنَهُمَا. وقولُهُ: «عَاثَ» بالعين المهملة والثاء المثلثة، وَالعَيْثُ: أَشَدُّ الفَسَاد. «وَالذُّرَى»: بضم الذال المعجمة وهو أعالي الأسْنِمَةِ وهوَ جَمعُ ذِروةٍ بضمِ الذالِ وكَسْرها «وَاليَعَاسِيبُ»: ذُكُورُ النَّحْلِ. «وَجِزْلَتَيْنِ»: أيْ قِطْعَتَيْنِ، «وَالغَرَضُ»: الهَدَفُ الَّذي يُرْمَى إلَيْهِ بالنَّشَّابِ، أيْ: يَرْمِيهِ رَمْيَةً كَرَمْيَةِ النَّشَّابِ إلى الهَدَفِ. «وَالمَهْرُودَةُ» بالدال المهملة والمعجمة، وهي: الثَّوْبُ المَصْبُوغُ. قَولُهُ: «لاَ يَدَانِ»: أيْ لاَ طَاقَةَ. «وَالنَّغَفُ»: دُودٌ. «وَفَرْسَى»: جَمْعُ فَرِيسٍ، وَهُوَ القَتِيلُ. وَ«الزَّلَقَةُ»: بفتح الزاي واللام وبالقاف، وَرُوي: الزُّلْفَةُ بضم الزاي وإسكان اللام وبالفاء وهي المِرْآةُ. «وَالعِصَابَةُ»: الجَمَاعَةُ. «وَالرِّسْلُ» بكسرِ الراء: اللَّبَنُ. «وَاللِّقْحَةُ»: اللَّبُونُ. «وَالفِئَامُ» بكسر الفاء وبعدها همزة ممدودة: الجماعةُ. «وَالفَخِذُ» مِنَ النَّاسِ: دُونَ القَبِيلَة.
ترجمہ
سیدنا نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ایک صبح دجال کا ذکر فرمایا، تو آپ نے اس (کے بیان) میں (آواز کو کبھی) پست کیا اور (کبھی) بلند کیا، یہاں تک کہ ہم نے گمان کیا کہ وہ کھجوروں کے جھنڈ میں (موجود) ہے۔ پھر جب ہم شام کو آپ کے پاس گئے تو آپ نے ہم میں اس (اثر) کو پہچان لیا اور فرمایا: ”تمہارا کیا حال ہے؟“ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ نے صبح دجال کا ذکر فرمایا تو اس میں (آواز) پست کی اور بلند کی، یہاں تک کہ ہم نے گمان کیا کہ وہ کھجوروں کے جھنڈ میں ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”دجال کے علاوہ (دوسری چیزوں) کا مجھے تم پر زیادہ خوف ہے۔ اگر وہ نکلا اور میں تم میں موجود ہوا تو تمہارے بجائے میں اس سے حجت بازی کروں گا، اور اگر وہ نکلا اور میں تم میں موجود نہ ہوا تو ہر آدمی اپنی طرف سے (خود) اس سے حجت بازی کرنے والا ہوگا، اور اللہ ہر مسلمان پر میرا خلیفہ (نگہبان) ہے۔ وہ گھنگریالے بالوں والا جوان ہے، اس کی آنکھ ابھری ہوئی ہے، گویا میں اسے عبدالعزیٰ بن قطن سے تشبیہ دیتا ہوں۔ تم میں سے جو اسے پائے وہ اس پر سورۃ الکہف کی ابتدائی آیات پڑھے۔ وہ شام اور عراق کے درمیان ایک راستے سے نکلے گا، اور دائیں بائیں فساد پھیلائے گا۔ اے اللہ کے بندو! ثابت قدم رہنا۔“ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! زمین میں اس کا ٹھہرنا کتنا ہوگا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”چالیس دن: ایک دن ایک سال کے برابر، ایک دن ایک مہینے کے برابر، ایک دن ایک ہفتے کے برابر، اور اس کے باقی دن تمہارے (عام) دنوں کی طرح ہوں گے۔“ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ دن جو ایک سال کے برابر ہوگا، کیا اس میں ہمیں ایک دن کی نمازیں کافی ہوں گی؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، اس کے لیے اس کا اندازہ کر لینا۔“ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! زمین میں اس کی تیز رفتاری کیسی ہوگی؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس بارش کی طرح جسے پیچھے سے ہوا اڑائے لیے جا رہی ہو۔ وہ ایک قوم کے پاس آئے گا اور انہیں دعوت دے گا تو وہ اس پر ایمان لے آئیں گے اور اس کی بات مان لیں گے، تو وہ آسمان کو حکم دے گا تو وہ بارش برسائے گا، اور زمین کو (حکم دے گا) تو وہ (سبزہ) اگائے گی، پھر شام کو ان کے چرنے والے جانور ان کے پاس اس حال میں لوٹیں گے کہ ان کے کوہان پہلے سے کہیں زیادہ اونچے، ان کے تھن (دودھ سے) پہلے سے زیادہ بھرے ہوئے اور ان کی کوکھیں پہلے سے زیادہ پھیلی ہوئی ہوں گی۔ پھر وہ ایک (دوسری) قوم کے پاس آئے گا اور انہیں دعوت دے گا تو وہ اس کی بات رد کر دیں گے، تو وہ ان سے لوٹ جائے گا، پس وہ صبح کو قحط زدہ ہوں گے، ان کے ہاتھوں میں ان کے مالوں میں سے کچھ بھی نہ ہوگا۔ اور وہ ویرانے سے گزرے گا تو اس سے کہے گا: اپنے خزانے نکال دے، تو اس کے خزانے شہد کی نر مکھیوں (کے جھنڈ) کی طرح اس کے پیچھے ہو لیں گے۔ پھر وہ جوانی سے بھرپور ایک آدمی کو بلائے گا اور اسے تلوار مار کر دو ٹکڑے کر دے گا، (اور دونوں ٹکڑوں کو) نشانے پر تیر پھینکنے کے فاصلے جتنا (دور پھینک دے گا)، پھر اسے بلائے گا تو وہ چمکتے چہرے کے ساتھ ہنستا ہوا سامنے آئے گا۔ وہ اسی حال میں ہوگا کہ اللہ تعالیٰ مسیح ابن مریم ﷺ کو بھیجے گا، تو وہ دمشق کے مشرق میں سفید مینار کے پاس، رنگے ہوئے دو کپڑوں میں ملبوس، اپنی ہتھیلیاں دو فرشتوں کے پروں پر رکھے ہوئے اتریں گے۔ جب وہ اپنا سر جھکائیں گے تو (پانی کے) قطرے ٹپکیں گے اور جب اسے اٹھائیں گے تو اس سے موتیوں جیسے (چاندی کے) دانے گریں گے۔ جس کافر کو بھی ان کی سانس کی ہوا پہنچے گی وہ لازماً مر جائے گا، اور ان کی سانس وہاں تک پہنچے گی جہاں تک ان کی نگاہ پہنچے گی۔ پھر وہ اس (دجال) کو تلاش کریں گے یہاں تک کہ اسے باب لُد پر جا پکڑیں گے اور اسے قتل کر دیں گے۔ پھر عیسیٰ ﷺ ان لوگوں کے پاس آئیں گے جنہیں اللہ نے اس (دجال) سے بچا لیا ہوگا، تو وہ ان کے چہروں پر ہاتھ پھیریں گے اور انہیں جنت میں ان کے درجات بتائیں گے۔ وہ اسی حال میں ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ عیسیٰ ﷺ کی طرف وحی فرمائے گا: میں نے اپنے ایسے بندے نکالے ہیں جن سے لڑنے کی کسی میں طاقت نہیں، لہٰذا میرے بندوں کو (کوہِ) طور کی طرف لے جا کر محفوظ کر لو۔ اور اللہ یاجوج اور ماجوج کو بھیجے گا، اور وہ ہر بلندی سے تیزی سے اترتے ہوں گے۔ ان کے اگلے لوگ بحیرہ طبریہ سے گزریں گے اور اس میں جو (پانی) ہوگا اسے پی جائیں گے، اور ان کے پچھلے لوگ گزریں گے تو کہیں گے: یہاں کبھی پانی ہوا کرتا تھا۔ اور اللہ کے نبی عیسیٰ ﷺ اور ان کے ساتھی محصور کر دیے جائیں گے، یہاں تک کہ ان میں سے کسی کے لیے بیل کا سر آج تمہارے کسی کے لیے سو دینار سے بہتر ہوگا۔ تو اللہ کے نبی عیسیٰ ﷺ اور ان کے ساتھی رضی اللہ عنہم اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع (اور دعا) کریں گے، تو اللہ تعالیٰ ان (یاجوج ماجوج) کی گردنوں میں کیڑے بھیج دے گا، تو وہ صبح کو ایک جان کی موت کی طرح (سب کے سب) مرے پڑے ہوں گے۔ پھر اللہ کے نبی عیسیٰ ﷺ اور ان کے ساتھی رضی اللہ عنہم زمین پر اتریں گے تو زمین میں ایک بالشت جگہ بھی ایسی نہ پائیں گے جسے ان (کی لاشوں) کی چکنائی اور بدبو نے نہ بھر دیا ہو۔ تو اللہ کے نبی عیسیٰ ﷺ اور ان کے ساتھی رضی اللہ عنہم اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں گے، تو اللہ تعالیٰ بختی اونٹوں کی گردنوں جیسے پرندے بھیجے گا جو انہیں اٹھا کر وہاں پھینک دیں گے جہاں اللہ چاہے گا۔ پھر اللہ عزوجل ایسی بارش بھیجے گا جس سے نہ کوئی مٹی کا گھر بچا سکے گا اور نہ بالوں (اون) کا خیمہ، وہ زمین کو دھو ڈالے گی یہاں تک کہ اسے آئینے کی طرح (صاف) چھوڑ دے گی۔ پھر زمین سے کہا جائے گا: اپنے پھل اگا اور اپنی برکت لوٹا دے۔ تو اس دن ایک جماعت ایک انار کھائے گی اور اس کے چھلکے کے سائے میں بیٹھے گی، اور دودھ میں برکت دی جائے گی یہاں تک کہ دودھ دینے والی ایک اونٹنی لوگوں کی ایک بڑی جماعت کو کافی ہوگی، اور دودھ دینے والی ایک گائے لوگوں کے ایک قبیلے کو کافی ہوگی، اور دودھ دینے والی ایک بکری لوگوں کے ایک کنبے کو کافی ہوگی۔ وہ اسی حال میں ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ ایک پاکیزہ ہوا بھیجے گا جو انہیں ان کی بغلوں کے نیچے سے پکڑے گی، تو ہر مومن اور ہر مسلمان کی روح قبض کر لے گی، اور بدترین لوگ باقی رہ جائیں گے جو اس (زمین) میں گدھوں کی طرح (سرِعام) جفتی کریں گے، تو انہی پر قیامت قائم ہوگی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«خَلَّةً بَينَ الشَّامِ والعِراَقِ»: یعنی ان دونوں کے درمیان ایک راستہ۔
«عَاثَ»: عین مہملہ اور ثائے مثلثہ کے ساتھ ہے، اور «العَيْثُ»: سخت ترین فساد (کو کہتے ہیں)۔
«الذُّرَى»: ذال معجمہ کے ضمہ کے ساتھ، اس سے مراد کوہانوں کے بالائی حصے ہیں، اور یہ «ذِروة» کی جمع ہے، ذال کے ضمہ اور کسرہ (دونوں) کے ساتھ۔
«اليَعَاسِيبُ»: شہد کی نر مکھیاں۔
«جِزْلَتَيْنِ»: یعنی دو ٹکڑے۔
«الغَرَضُ»: وہ نشانہ جس کی طرف تیر پھینکا جاتا ہے، یعنی وہ اسے (دونوں ٹکڑوں کو) اس طرح پھینکے گا جیسے نشانے کی طرف تیر پھینکا جاتا ہے۔
«المَهْرُودَةُ»: دال مہملہ اور معجمہ (دونوں) کے ساتھ (مروی ہے)، اور اس سے مراد رنگا ہوا کپڑا ہے۔
«لاَ يَدَانِ»: یعنی طاقت نہیں۔
«النَّغَفُ»: کیڑے۔
«فَرْسَى»: «فَرِيس» کی جمع ہے، یعنی مقتول۔
«الزَّلَقَةُ»: زا اور لام کے فتحہ اور قاف کے ساتھ ہے، اور «الزُّلْفَةُ» بھی مروی ہے، زا کے ضمہ، لام کے سکون اور فا کے ساتھ، اور اس کا معنی آئینہ ہے۔
«العِصَابَةُ»: جماعت۔
«الرِّسْلُ»: را کے کسرہ کے ساتھ: دودھ۔
«اللِّقْحَةُ»: دودھ دینے والی (اونٹنی وغیرہ)۔
«الفِئَامُ»: فا کے کسرہ اور اس کے بعد ہمزہ ممدودہ کے ساتھ: جماعت۔
«الفَخِذُ» من الناس: قبیلے سے چھوٹا (گروہ)۔
وضاحت:
«قَطَطٌ ... طَافِيَةٌ» : «قطط» یعنی گٹھے ہوئے جسم والا، اور «عينه طافية» یعنی وہ اس (آنکھ) سے دیکھ نہیں سکتا، گویا وہ ابھرا ہوا انگور کا دانہ ہے، پس وہ کانا خبیث ہے۔
«فَواتِحَ سُورَةِ الكَهْفِ» : جیسا کہ صحیح مسلم میں سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "جس نے سورۃ الکہف کی ابتدائی دس آیات یاد کر لیں وہ دجال (کے فتنے) سے بچا لیا گیا۔"
«لُدٍّ» : بیت المقدس کے قریب فلسطین کے علاقوں میں سے ایک بستی ہے، جس کے دروازے پر عیسیٰ بن مریم (علیہما السلام) دجال کو قتل کریں گے۔ (مراصد الاطلاع 3/1202)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1808
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 8/ 196 (2937) (110).
وعن رِبعِيِّ بنِ حِرَاشٍ، قال: انطلقت مع أبي مسعود الأنصاري إلى حُذَيفَةَ بن اليمان - رضي الله عنهما - فقال له أبو مسعود: حَدِّثْنِي ما سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - في الدَّجَّالِ، قال: «إنَّ الدَّجَّالَ يَخْرُجُ، وإنَّ مَعَهُ مَاءً وَنَارًا، فَأَمَّا الَّذِي يَرَاهُ النَّاسُ مَاءً فَنَارٌ تُحْرِقُ، وأمَّا الَّذِي يَرَاهُ النَّاسُ نَارًا، فَمَاءٌ بَارِدٌ عَذْبٌ. فَمَنْ أدْرَكَهُ مِنْكُمْ، فَلْيَقَعْ فِي الَّذي يَراهُ نَارًا، فَإنَّهُ مَاءٌ عَذْبٌ طَيِّبٌ» فقال أبو مسعود: وَأنَا قَدْ سَمِعْتُهُ. متفق عليه.
ترجمہ
ربعی بن حراش رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کے ساتھ سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کے پاس گیا، تو سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ نے دجال کے بارے میں رسول اللہ ﷺ سے جو سنا ہے وہ مجھے بیان کیجیے۔ انہوں نے کہا: (آپ ﷺ نے فرمایا:) ”بے شک دجال نکلے گا اور اس کے ساتھ پانی اور آگ ہوگی، تو جسے لوگ پانی دیکھیں گے وہ جلانے والی آگ ہوگی، اور جسے لوگ آگ دیکھیں گے وہ ٹھنڈا میٹھا پانی ہوگا۔ پس تم میں سے جو اسے پائے وہ اس میں کود پڑے جسے وہ آگ دیکھ رہا ہو، کیونکہ وہ میٹھا پاکیزہ پانی ہے۔“ تو سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: اور میں نے بھی یہ (حدیث) سنی ہے۔
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1809
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 4/ 205 (3450)، ومسلم 8/ 195 (2934) (107).
وعن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهم، قال: قال رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «يَخْرُجُ الدَّجَّالُ في أُمَّتِي فَيَمْكُثُ أرْبَعِينَ، لاَ أدْرِي أرْبَعِينَ يَومًا أو أرْبَعِينَ شَهْرًا، أو أرْبَعِينَ عَامًا، فَيَبْعَثُ اللهُ تَعالَى عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ - صلى الله عليه وسلم - فَيَطْلُبُهُ فَيُهْلِكُهُ، ثُمَّ يَمْكُثُ النَّاسُ سَبْعَ سِنِينَ لَيسَ بَينَ اثْنَينِ عَدَاوةٌ، ثُمَّ يُرْسِلُ اللهُ - عز وجل - ريحًا بَارِدَةً مِنْ قِبَلِ الشَّامِ، فَلاَ يَبْقَى عَلَى وَجْهِ الأَرْضِ أَحَدٌ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ مِنْ خَيرٍ أو إيمَانٍ إلاَّ قَبَضَتْهُ، حَتَّى لو أنَّ أَحَدَكُمْ دَخَلَ فِي كَبِدِ جَبَلٍ، لَدَخَلَتْهُ عَلَيهِ حَتَّى تَقْبِضَهُ، فَيَبْقَى شِرَارُ النَّاسِ في خِفَّةِ الطَّيْرِ، وأحْلامِ السِّبَاعِ، لاَ يَعْرِفُونَ مَعْرُوفًا، ولا يُنْكِرُونَ مُنْكَرًا، فَيَتَمَثَّلُ لَهُمُ الشَّيْطَانُ، فيَقُولُ: ألاَ تَسْتَجِيبُونَ؟ فَيَقُولُونَ: فَمَا تأمُرُنَا؟ فَيَأمُرُهُمْ بِعِبَادَةِ الأوْثَانِ، وَهُمْ في ذلِكَ دَارٌّ رِزْقُهُمْ، حَسَنٌ عَيشُهُمْ، ثُمَّ يُنْفَخُ في الصُّورِ، فَلاَ يَسْمَعُهُ أحَدٌ إلاَّ أصْغَى لِيتًا وَرَفَعَ لِيتًا، وَأوَّلُ مَنْ يَسْمَعُهُ رَجُلٌ يَلُوطُ حَوْضَ إبِلِهِ فَيُصْعَقُ ويُصْعَقُ النَّاسُ حولهُ، ثُمَّ يُرْسِلُ اللهُ -أو قالَ: يُنْزِلُ اللهُ - مَطَرًا كَأَنَّهُ الطَّلُّ أو الظِّلُّ، فَتَنْبُتُ مِنهُ أجْسَادُ النَّاسِ، ثُمَّ يُنْفَخُ فِيهِ أُخْرَى فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنْظُرُونَ، ثُمَّ يُقالُ: يا أَيُّهَا النَّاسُ هَلُمَّ إلَى رَبِّكُمْ، وَقِفُوهُمْ إنَّهُمْ مَسْئُولُونَ، ثُمَّ يُقَالُ: أخْرِجُوا بَعْثَ النَّارِ فَيُقَالُ: مِنْ كَمْ؟ فَيُقَالُ: مِنْ كُلِّ ألْفٍ تِسْعَمِئَةٍ وَتِسْعَةً وتِسْعِينَ؛ فَذَلِكَ يَومٌ يَجْعَلُ الوِلْدَانَ شِيبًا، وَذَلِكَ يَومَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ». رواه مسلم.
«اللِّيتُ»: صَفْحَةُ العُنُقِ. وَمَعْنَاهُ يَضَعُ صَفْحَةَ عُنُقِهِ وَيَرْفَعُ صَفْحَتَهُ الأُخْرَى.
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”دجال میری امت میں نکلے گا اور چالیس تک ٹھہرے گا — میں نہیں جانتا چالیس دن یا چالیس مہینے یا چالیس سال — پھر اللہ تعالیٰ عیسیٰ ابن مریم ﷺ کو بھیجے گا، تو وہ اسے تلاش کر کے ہلاک کر دیں گے۔ پھر لوگ سات سال اس طرح رہیں گے کہ کسی دو کے درمیان دشمنی نہ ہوگی۔ پھر اللہ عزوجل شام کی جانب سے ایک ٹھنڈی ہوا بھیجے گا، تو روئے زمین پر کوئی ایسا شخص باقی نہ رہے گا جس کے دل میں ذرہ برابر بھی بھلائی یا ایمان ہو مگر وہ (ہوا) اس کی روح قبض کر لے گی، یہاں تک کہ اگر تم میں سے کوئی پہاڑ کے اندر (بھی) داخل ہو جائے تو وہ (ہوا) وہاں بھی اس کے پاس پہنچ جائے گی یہاں تک کہ اس کی روح قبض کر لے۔ پھر بدترین لوگ باقی رہ جائیں گے جو پرندوں کی سی ہلکی (اور تیز) طبیعت اور درندوں کی سی عقلوں والے ہوں گے، نہ وہ کسی نیکی کو نیکی جانیں گے اور نہ کسی برائی کو برا سمجھیں گے۔ تو شیطان (انسانی) شکل میں ان کے سامنے آئے گا اور کہے گا: کیا تم (میری بات) نہیں مانتے؟ وہ کہیں گے: تو تم ہمیں کیا حکم دیتے ہو؟ تو وہ انہیں بتوں کی عبادت کا حکم دے گا، اور وہ اس حال میں ہوں گے کہ ان کا رزق خوب برس رہا ہوگا اور ان کی زندگی اچھی ہوگی۔ پھر صور میں پھونکا جائے گا، تو جو بھی اسے سنے گا وہ (اپنی گردن کا) ایک پہلو جھکا دے گا اور دوسرا پہلو اٹھا دے گا، اور سب سے پہلے اسے وہ آدمی سنے گا جو اپنے اونٹوں کا حوض لیپ رہا ہوگا، تو وہ بے ہوش ہو (کر مر) جائے گا اور اس کے آس پاس کے لوگ بھی بے ہوش ہو جائیں گے۔ پھر اللہ — یا فرمایا: اللہ اتارے گا — ایک بارش بھیجے گا گویا وہ شبنم ہے یا سایہ، تو اس سے لوگوں کے جسم اگ آئیں گے، پھر اس میں دوسری مرتبہ پھونکا جائے گا تو یکایک وہ کھڑے دیکھ رہے ہوں گے۔ پھر کہا جائے گا: اے لوگو! اپنے رب کی طرف آؤ، اور (فرشتوں سے کہا جائے گا:) انہیں ٹھہراؤ، ان سے سوال کیا جائے گا۔ پھر کہا جائے گا: جہنم کا حصہ (جہنمیوں کی جماعت) نکالو، تو پوچھا جائے گا: کتنوں میں سے (کتنے)؟ تو کہا جائے گا: ہر ہزار میں سے نو سو ننانوے۔ تو یہی وہ دن ہے جو بچوں کو بوڑھا کر دے گا، اور یہی وہ دن ہے جب پنڈلی کھولی جائے گی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«اللِّيتُ»: گردن کا پہلو، اور اس کا معنی یہ ہے کہ وہ اپنی گردن کا ایک پہلو جھکائے گا اور دوسرا پہلو اٹھائے گا۔
وضاحت:
«يَلُوطُ» : یعنی اسے (مٹی سے) لیپ رہا ہوگا اور درست کر رہا ہوگا۔ (النہایہ 4/277)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1810
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 8/ 201 (2940) (116).
وعن أنس - رضي الله عنه - قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لَيسَ مِنْ بَلَدٍ إلاَّ سَيَطَؤُهُ الدَّجَّالُ إلاَّ مَكَّةَ وَالمَدِينَةَ؛ وَلَيْسَ نَقْبٌ مِنْ أنْقَابِهِمَا إلاَّ عَلَيْهِ المَلاَئِكَةُ صَافِّينَ تَحْرُسُهُمَا، فَيَنْزِلُ بالسَّبَخَةِ، فَتَرْجُفُ المَدِينَةُ ثَلاَثَ رَجَفَاتٍ، يُخْرِجُ اللهُ مِنْهَا كُلَّ كافِرٍ وَمُنَافِقٍ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی شہر ایسا نہیں جسے دجال نہ روندے سوائے مکہ اور مدینہ کے، اور ان دونوں کے راستوں میں سے کوئی راستہ ایسا نہیں جس پر فرشتے صف باندھے ان کی حفاظت نہ کر رہے ہوں۔ پھر وہ (مدینہ کے قریب) شور زمین میں اترے گا، تو مدینہ تین مرتبہ لرزے گا، (جس کے ذریعے) اللہ اس سے ہر کافر اور منافق کو نکال دے گا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«السَّبَخَةِ» : وہ زمین جس پر نمکینی (شور) غالب ہو اور اس میں چند درختوں کے سوا کچھ نہ اگتا ہو۔ (النہایہ 2/333)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1811
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 8/ 206 (2943) (123).
وعنه - رضي الله عنه: أنَّ رسُولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قال: «يَتْبَعُ الدَّجَّالَ مِنْ يَهُودِ أَصْبَهَانَ سَبْعُونَ ألْفًا عَلَيْهِم الطَّيَالِسَةُ». رواه مسلم.
ترجمہ
انہی (سیدنا انس رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اصبہان کے یہودیوں میں سے ستر ہزار (افراد) دجال کی پیروی کریں گے جن پر طیلسان (چادریں) ہوں گی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«أَصْبَهَانَ» : یہ ایران کے شہروں میں سے ایک معروف شہر ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1812
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 8/ 207 (2944) (124).
وعن أم شريكٍ رضي الله عنها: أنها سَمِعَتِ النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «لينْفِرَنَّ النَّاسُ مِنَ الدَّجَّالِ فِي الجِبَالِ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدہ ام شریک رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”لوگ دجال سے (بچنے کے لیے) ضرور پہاڑوں میں بھاگ جائیں گے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1813
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 8/ 207 (2945) (125).
وعن عمران بن حُصينٍ رضي الله عنهم، قال: سمعتُ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «مَا بَيْنَ خَلْقِ آدَمَ إلى قِيَامِ السَّاعَةِ أَمْرٌ أكْبَرُ مِنَ الدَّجَّالِ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”آدم (علیہ السلام) کی پیدائش سے لے کر قیامت قائم ہونے تک دجال سے بڑا کوئی معاملہ (فتنہ) نہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1814
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 8/ 207 (2946) (127).
وعن أبي سعيدٍ الخدري - رضي الله عنه - عن النبيّ - صلى الله عليه وسلم - قال: «يَخْرُجُ الدَّجَّالُ فَيَتَوجَّهُ قِبَلَهُ رَجُلٌ مِنَ المُؤمِنِينَ فَيَتَلَقَّاهُ المَسَالِحُ: مَسَالِحُ الدَّجَّال. فَيقُولُونَ لَهُ: إلى أيْنَ تَعْمِدُ فَيَقُولُ: أعْمِدُ إلى هذَا الَّذِي خَرَجَ. فَيَقُولُونَ لَهُ: أوَمَا تُؤْمِنُ بِرَبِّنَا؟ فَيقُولُ: مَا بِرَبِّنَا خَفَاءٌ! فَيَقُولُونَ: اقْتُلُوهُ. فَيقُولُ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: ألَيْسَ قَدْ نَهَاكُمْ رَبُّكُمْ أَنْ تَقْتُلُوا أحَدًا دُونَهُ، فَيَنْطَلِقُونَ بِهِ إلى الدَّجَّالِ، فَإذَا رَآهُ المُؤْمِنُ قالَ: يا أيُّهَا النَّاسُ، إنَّ هذَا الدَّجَّال الَّذي ذَكَرَ رَسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم -؛ فَيَأمُرُ الدَّجَّالُ بِهِ فَيُشَبَّحُ؛ فَيَقُولُ: خُذُوهُ وَشُجُّوهُ. فَيُوسَعُ ظَهْرُهُ وَبَطْنُهُ ضَرْبًا، فَيقُولُ: أَوَمَا تُؤْمِنُ بِي؟ فَيَقُولُ: أَنْتَ المَسِيحُ الكَذَّابُ! فَيُؤْمَرُ بِهِ، فَيُؤْشَرُ بِالمنْشَارِ مِنْ مَفْرِقِهِ حَتَّى يُفَرِّقَ بَيْنَ رِجْلَيْهِ. ثُمَّ يَمْشِي الدَّجَّالُ بَيْنَ القِطْعَتَيْنِ ثُمَّ يَقُولُ لَهُ: قُمْ، فَيَسْتَوِي قَائِمًا. ثُمَّ يَقُولُ لَهُ: أَتُؤْمِنُ بِي؟ فَيَقُولُ: ما ازْدَدْتُ فِيكَ إلاَّ بَصِيرَةً. ثُمَّ يَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ إنَّهُ لاَ يَفْعَلُ بَعْدِي بِأَحَدٍ مِنَ النَّاسِ؛ فَيَأخُذُهُ الدَّجَّالُ لِيَذْبَحَهُ، فَيَجْعَلُ اللهُ مِا بَيْنَ رَقَبَتِهِ إلَى تَرْقُوَتِهِ نُحَاسًا، فَلاَ يَسْتَطِيعُ إلَيهِ سَبيلًا، فَيَأخُذُهُ بِيَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ فَيَقْذِفُ بِهِ، فَيَحْسَبُ النَّاسُ أَنَّهُ قَذَفَهُ إلَى النَّارِ، وَإنَّمَا أُلْقِيَ فِي الجَنَّةِ». فَقَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «هذا أعْظَمُ النَّاس شَهَادَةً عِندَ رَبِّ العَالَمِينَ». رواه مسلم. وروى البخاري بعضه بمعناه.
«المسالِح»: هُمُ الخُفَرَاءُ والطَّلائِعُ.
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”دجال نکلے گا تو مومنوں میں سے ایک آدمی اس کی طرف رخ کرے گا، تو اسے مسلح پہرے دار — دجال کے پہرے دار — ملیں گے، وہ اس سے کہیں گے: کہاں کا ارادہ ہے؟ وہ کہے گا: میں اس شخص کی طرف جا رہا ہوں جو نکلا ہے۔ وہ اس سے کہیں گے: کیا تم ہمارے رب پر ایمان نہیں رکھتے؟ وہ کہے گا: ہمارے رب (کی ذات) میں کوئی پوشیدگی نہیں! تو وہ کہیں گے: اسے قتل کر دو۔ پھر ان میں سے بعض بعض سے کہیں گے: کیا تمہارے رب نے تمہیں منع نہیں کیا کہ اس (کی اجازت) کے بغیر کسی کو قتل کرو؟ چنانچہ وہ اسے دجال کے پاس لے جائیں گے۔ جب مومن اسے دیکھے گا تو کہے گا: اے لوگو! یہ وہی دجال ہے جس کا ذکر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا۔ تو دجال اس کے بارے میں حکم دے گا تو اسے (پیٹ کے بل) لٹا کر ہاتھ پاؤں پھیلا دیے جائیں گے، پھر وہ کہے گا: اسے پکڑو اور اس کا سر پھوڑ دو۔ تو اس کی پیٹھ اور پیٹ پر خوب مار پڑے گی، پھر وہ کہے گا: کیا تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے؟ وہ کہے گا: تو جھوٹا مسیح ہے! تو اس کے بارے میں حکم دیا جائے گا تو اسے اس کی مانگ (سر کے بیچ) سے آرے سے چیرا جائے گا یہاں تک کہ اس کی دونوں ٹانگوں کے درمیان تک جدا کر دیا جائے گا۔ پھر دجال دونوں ٹکڑوں کے درمیان چلے گا، پھر اس سے کہے گا: کھڑا ہو جا، تو وہ سیدھا کھڑا ہو جائے گا۔ پھر اس سے کہے گا: کیا (اب) مجھ پر ایمان لاتے ہو؟ وہ کہے گا: تیرے بارے میں میری بصیرت میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ پھر وہ کہے گا: اے لوگو! یہ میرے بعد لوگوں میں سے کسی کے ساتھ (ایسا) نہیں کر سکے گا۔ تو دجال اسے ذبح کرنے کے لیے پکڑے گا تو اللہ اس کی گردن سے ہنسلی تک (کے حصے) کو تانبا بنا دے گا، تو وہ اس (کو ذبح کرنے) کی کوئی راہ نہ پائے گا۔ تو وہ اسے اس کے ہاتھوں اور پاؤں سے پکڑ کر پھینک دے گا، لوگ سمجھیں گے کہ اس نے اسے آگ میں پھینکا ہے، حالانکہ وہ جنت میں ڈالا گیا ہوگا۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ شخص رب العالمین کے ہاں لوگوں میں سب سے بڑی شہادت والا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے، اور بخاری نے اس کا کچھ حصہ ہم معنی الفاظ میں روایت کیا ہے)
«المسالِح»: (اس سے مراد) پہرے دار اور ہراول دستے ہیں۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1815
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 3/ 28 (1882)، ومسلم 8/ 199 (2938) (113).
وعن المغيرة بن شعبة - رضي الله عنه - قال: ما سألَ أَحَدٌ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - عَن الدَّجَّالِ أَكْثَرَ مِمَّا سَألْتُهُ؛ وإنَّهُ قَالَ لِي: «مَا يَضُرُّكَ» قُلْتُ: إنَّهُمْ يَقُولُونَ: إنَّ مَعَهُ جَبَلَ خُبْزٍ وَنَهَرَ مَاءٍ. قالَ: «هُوَ أهْوَنُ عَلَى اللهِ مِنْ ذَلكَ». متفق عليه.
ترجمہ
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: کسی نے رسول اللہ ﷺ سے دجال کے بارے میں اس سے زیادہ سوال نہیں کیے جتنے میں نے آپ سے کیے، اور آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”وہ تمہیں کیا نقصان پہنچائے گا؟“ میں نے عرض کیا: لوگ کہتے ہیں کہ اس کے ساتھ روٹی کا پہاڑ اور پانی کی نہر ہوگی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اللہ کے نزدیک اس سے زیادہ حقیر ہے۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1816
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 9/ 74 (7122)، ومسلم 8/ 200 (2939) (114) و(115).
وعن أنس - رضي الله عنه - قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَا مِنْ نَبِيٍّ إلاَّ وَقَدْ أَنْذَرَ أُمَّتَهُ الأَعْوَرَ الكَذَّابَ، ألاَ إنَّهُ أعْوَرُ، وإنَّ رَبَّكُمْ - عز وجل - لَيْسَ بِأَعْوَرَ، مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ ك ف ر». متفق عليه.
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی نبی ایسا نہیں جس نے اپنی امت کو کانے جھوٹے سے نہ ڈرایا ہو۔ سن لو! وہ کانا ہے، اور تمہارا رب عزوجل کانا نہیں، اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان ک ف ر (کافر) لکھا ہوگا۔“
(متفق علیہ)
وضاحت:
«ك ف ر» : مصنف (امام نووی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "صحیح بات، جس پر محققین ہیں، یہ ہے کہ یہ لکھائی اپنے ظاہر پر ہے، اور یہ حقیقی لکھائی ہے جسے اللہ نے اس کے کفر، جھوٹ اور باطل ہونے کی قطعی علامات میں سے ایک نشانی اور علامت بنایا ہے، اور اللہ تعالیٰ اسے ہر مسلمان کے لیے ظاہر کر دے گا خواہ وہ لکھنا جانتا ہو یا نہ جانتا ہو، اور اسے اس شخص سے چھپا دے گا جس کی بدبختی اور فتنے میں پڑنے کا اس نے ارادہ کیا ہو، اور اس میں کوئی امر مانع نہیں۔ اور قاضی (عیاض رحمہ اللہ) نے اس میں اختلاف ذکر کیا ہے: بعض نے کہا: یہ حقیقی لکھائی ہے جیسا کہ ہم نے ذکر کیا، اور بعض نے کہا: یہ مجاز ہے اور اس پر حادث (مخلوق) ہونے کی علامات کی طرف اشارہ ہے، اور انہوں نے آپ ﷺ کے فرمان: ’اسے ہر مومن پڑھ لے گا، لکھنا جانتا ہو یا نہ جانتا ہو‘ سے استدلال کیا ہے، اور یہ کمزور مذہب ہے۔" (شرح صحیح مسلم للنووی 9/229)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1817
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 9/ 75 (7131)، ومسلم 8/ 195 (2933) (101).
وَعَن أبي هريرةَ - رضي الله عنه - قال: قالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «ألا أُحدِّثُكمْ حديثًا عن الدجالِ ما حدَّثَ بهِ نبيٌّ قَومَهُ! إنَّهُ أعورُ، وَإنَّهُ يجيءُ مَعَهُ بِمِثالِ الجنَّةِ والنَّارِ، فالتي يقولُ إنَّها الجَنَّةُ هي النَّار». متفقٌ عليهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں دجال کے بارے میں ایک ایسی بات نہ بتاؤں جو کسی نبی نے اپنی قوم کو نہیں بتائی؟ وہ کانا ہوگا، اور وہ اپنے ساتھ جنت اور جہنم کی مثل لے کر آئے گا، تو جسے وہ جنت کہے گا وہی (درحقیقت) جہنم ہوگی۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1818
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 4/ 163 (3338)، ومسلم 8/ 196 (2936) (109).
وعن ابن عمر رضي الله عنهم: أنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - ذَكَرَ الدَّجَّالَ بَيْنَ ظَهْرَانَي النَّاسِ، فَقَالَ: «إنَّ اللهَ لَيْسَ بِأعْوَرَ، ألاَ إنَّ المَسِيحَ الدَّجَّالَ أَعْوَرُ العَيْنِ اليُمْنَى، كَأنَّ عَيْنَهُ عِنَبَةٌ طَافِيَةٌ». متفق عليه.
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کے درمیان دجال کا ذکر کیا تو فرمایا: ”بے شک اللہ کانا نہیں، سن لو! مسیح دجال دائیں آنکھ سے کانا ہے، گویا اس کی آنکھ ابھرا ہوا انگور کا دانہ ہے۔“
(متفق علیہ)
وضاحت:
«طَافِيَةٌ» : یہ (لفظ) ہمزہ کے ساتھ اور ہمزہ کے بغیر (دونوں طرح) مروی ہے اور دونوں صحیح ہیں۔ ہمزہ والی وہ آنکھ ہے جس کی روشنی جاتی رہی ہو، اور بغیر ہمزہ والی وہ ہے جو ابھر کر بلند ہو گئی ہو اور اس میں روشنی ہو۔ یہ بات مصنف (امام نووی رحمہ اللہ) نے کہی ہے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 9/229)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1819
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 4/ 202 (3439)، ومسلم 1/ 107 (169) (274).
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قال: «لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يُقَاتِلَ المُسْلِمُونَ اليَهُودَ، حَتَّى يَخْتَبِئَ اليَهُودِيُّ مِنْ وَرَاء الحَجَرِ وَالشَّجَرِ. فَيَقُولُ الحَجَرُ وَالشَّجَرُ: يَا مُسْلِمُ هذَا يَهُودِيٌّ خَلْفِي تَعَالَ فَاقْتُلْهُ؛ إلاَّ الغَرْقَدَ فإنَّهُ مِنْ شَجَرِ اليَهُودِ». متفق عليه.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ مسلمان یہودیوں سے جنگ کریں گے، یہاں تک کہ یہودی پتھر اور درخت کے پیچھے چھپے گا تو پتھر اور درخت کہیں گے: اے مسلمان! یہ یہودی میرے پیچھے ہے، آؤ اسے قتل کر دو، سوائے غرقد (کے درخت) کے، کیونکہ وہ یہودیوں کے درختوں میں سے ہے۔“
(متفق علیہ)
وضاحت:
(شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) لفظ "مسلمان" پر غور کیجیے، مسلمان اور یہودی آپس میں جنگ کریں گے تو مسلمان ان پر زبردست فتح پائیں گے، یہاں تک کہ یہودی پتھر اور درخت کے پیچھے چھپے گا تو پتھر اور درخت اللہ کے حکم سے بول اٹھیں گے اور کہیں گے: اے مسلمان! یہ یہودی میرے نیچے ہے، اسے قتل کر دو۔ پتھر اور درخت بولیں گے، کیوں؟ اس لیے کہ جنگ مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان ہوگی، رہی عربوں اور یہودیوں کے درمیان جنگ، تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ کون غالب آئے گا؟ کیونکہ جو عربیت (قومیت) کی خاطر یہودیوں سے لڑتا ہے وہ حمیت اور عصبیت کی خاطر لڑتا ہے، اللہ عزوجل کے لیے نہیں، اور جب تک اس کی جنگ عربیت کے لیے ہو، دین اور اسلام کے لیے نہ ہو، وہ غالب نہیں آسکتا، الا یہ کہ اللہ چاہے، لیکن اگر ہم اسلام کی خاطر ان سے لڑیں اور ہم حقیقی طور پر اسلام پر قائم ہوں تو ان شاء اللہ ہم ہی غالب رہیں گے۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 4/389)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1820
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 4/ 51 (2926)، ومسلم 8/ 188 (2922) (82).
وعنه - رضي الله عنه - قال: قالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «والَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لاَ تَذْهَبُ الدُّنْيَا حَتَّى يَمُرَّ الرجُلُ على القَبْرِ، فَيَتَمَرَّغَ عَلَيْهِ وَيَقُولُ: يَا لَيْتَنِي كُنْتُ مَكَانَ صَاحِبِ هذَا القَبْرِ، وَلَيْسَ بِهِ الدِّينُ، ما بِهِ إلاَّ البَلاَءُ». متفق عليه.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! دنیا ختم نہیں ہوگی یہاں تک کہ آدمی قبر کے پاس سے گزرے گا تو اس پر لوٹ پوٹ ہوگا اور کہے گا: کاش! میں اس قبر والے کی جگہ ہوتا، اور اسے دین (کی وجہ سے ایسا کرنے) کی بات نہیں ہوگی، بلکہ صرف آزمائش (اور مصیبت) کی وجہ سے ہوگا۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1821
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 9/ 73 (7115)، ومسلم 8/ 182 (157) (54).
وعنهُ - رضي الله عنه - قال: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَحْسِرَ الفُرَاتُ عَنْ جَبَلٍ مِنْ ذَهَبٍ يُقْتَتَلُ عَلَيْهِ، فَيُقْتَلُ مِنْ كُلِّ مِائَةٍ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ، فَيَقُولُ كُلُّ رجُلٍ مِنْهُمْ: لَعَلِّي أَنْ أكُونَ أنَا أنْجُو».
وَفي رواية: «يُوشِكُ أَنْ يَحْسِرَ الفُرَاتُ عَنْ كَنْزٍ مِنْ ذَهَبٍ، فَمَنْ حَضَرَهُ فَلاَ يَأخُذْ مِنْهُ شَيْئًا». متفق عليه.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ دریائے فرات سونے کا ایک پہاڑ ظاہر کر دے گا جس پر جنگ کی جائے گی، تو ہر سو میں سے ننانوے قتل کر دیے جائیں گے، اور ان میں سے ہر آدمی کہے گا: شاید میں ہی بچ جاؤں۔“
اور ایک روایت میں ہے: ”قریب ہے کہ فرات سونے کا ایک خزانہ ظاہر کر دے، تو جو اس وقت موجود ہو وہ اس میں سے کچھ بھی نہ لے۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1822
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 9/ 73 (7119)، ومسلم 8/ 174 (2894) (29) و(30).
وعنهُ، قال: سمعتُ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «يَتْرُكُونَ المَدِينَةَ عَلَى خَيْرِ مَا كَانَتْ، لاَ يَغْشَاهَا إلاَّ العَوَافِي يُريد - عَوَافِي السِّبَاعِ والطَّيرِ - وَآخِرُ مَنْ يُحْشَرُ رَاعِيَانِ مِنْ مُزَيْنَةَ يُرِيدَانِ المَدِينَةَ يَنْعِقَانِ بِغَنَمِهِمَا فَيَجِدَانِهَا وُحُوشًا، حَتَّى إذَا بَلَغَا ثَنِيَّةَ الودَاعِ خَرَّا عَلَى وُجُوهِهمَا». متفق عليه.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”لوگ مدینہ کو اس کی بہترین حالت میں چھوڑ جائیں گے، اس میں صرف عوافی ہی آیا کریں گے -آپ کی مراد درندوں اور پرندوں میں سے روزی تلاش کرنے والے تھے- اور سب سے آخر میں جن کا حشر ہوگا وہ مزینہ کے دو چرواہے ہوں گے جو مدینہ کا ارادہ کریں گے، اپنی بکریوں کو ہانکنے کے لیے آوازیں لگاتے ہوں گے، تو وہ اسے وحشی جانوروں سے بھرا ہوا پائیں گے، یہاں تک کہ جب وہ ثنیۃ الوداع پہنچیں گے تو اپنے چہروں کے بل گر پڑیں گے۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1823
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 3/ 27 (1874)، ومسلم 4/ 123 (1389) (499).
وعن أبي سعيد الخدري - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قال: «يكُونُ خَلِيفَةٌ مِنْ خُلَفَائِكُمْ فِي آخِرِ الزَّمَانِ يَحْثُو المَالَ وَلاَ يَعُدُّهُ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”آخری زمانے میں تمہارے خلفاء میں سے ایک خلیفہ ہوگا جو مال لپیں بھر بھر کر دے گا اور اسے گنے گا نہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1824
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 8/ 184 (2914) (68) و(69).
وعن أبي موسى الأشعريِّ - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قال: «لَيَأتِيَنَّ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَطُوفُ الرَّجُلُ فِيهِ بالصَّدَقَةِ مِنَ الذَّهَبِ فَلاَ يَجِدُ أَحَدًا يَأخُذُهَا مِنهُ، وَيُرَى الرَّجُلُ الوَاحِدُ يَتْبَعُهُ أرْبَعُونَ امْرَأَةً يَلُذْنَ بِهِ مِنْ قِلَّةِ الرِّجَالِ وَكَثْرَةِ النِّسَاءِ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں پر ضرور ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ اس میں آدمی سونے کا صدقہ لے کر گھومے گا مگر کسی کو نہیں پائے گا جو اسے اس سے لے لے، اور ایک آدمی کو دیکھا جائے گا کہ چالیس عورتیں اس کے پیچھے ہوں گی جو اس کی پناہ لیں گی، مردوں کی کمی اور عورتوں کی کثرت کی وجہ سے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«يَلُذْنَ» : یعنی اس کی طرف منسوب ہوں گی (اس کی پناہ میں ہوں گی) تاکہ وہ ان کی ضرورتیں پوری کرے اور ان کا دفاع کرے، جیسے کسی قبیلے کے مردوں میں سے صرف ایک باقی رہ جائے اور اس کی عورتیں باقی ہوں، تو وہ اس آدمی کی پناہ لیں تاکہ وہ ان کا دفاع کرے، ان کی ضرورتیں پوری کرے اور اس کی وجہ سے کوئی ان کے بارے میں لالچ نہ کرے۔ رہا مردوں کی کمی اور عورتوں کی کثرت کا سبب، تو وہ جنگ و قتال ہے جو آخری زمانے میں ہوگا اور بڑی بڑی لڑائیوں کا تسلسل ہے۔ یہ بات مصنف (امام نووی رحمہ اللہ) نے کہی ہے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 4/104)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1825
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 3/ 84 (1012) (59).
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قال: «اشْتَرَى رَجُلٌ مِنْ رَجُلٍ عَقَارًا، فَوَجَدَ الَّذِي اشْتَرَى العَقَارَ فِي عَقَارِهِ جَرَّةً فِيهَا ذَهَبٌ، فَقَالَ لَهُ الَّذِي اشْتَرَى العَقَارَ: خُذْ ذَهَبَكَ، إنَّمَا اشْتَرَيْتُ مِنْكَ الأَرْضَ وَلَمْ أشْتَرِ الذَّهَبَ، وَقَالَ الَّذِي لَهُ الأَرْضُ: إنَّمَا بِعْتُكَ الأَرْضَ وَمَا فِيهَا، فَتَحَاكَمَا إلَى رَجُلٍ، فَقَالَ الَّذِي تَحَاكَمَا إلَيْهِ: أَلَكُمَا وَلَدٌ؟ قالَ أحَدُهُما: لِي غُلاَمٌ، وقالَ الآخَرُ: لِي جَارِيَةٌ قال: أنْكِحَا الغُلاَمَ الجَارِيَةَ، وأنْفِقَا عَلَى أنْفُسِهمَا مِنْهُ وَتَصَدَّقَا». متفق عليه.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ایک آدمی نے دوسرے آدمی سے زمین خریدی، تو جس نے زمین خریدی تھی اس نے اپنی زمین میں ایک گھڑا پایا جس میں سونا تھا، تو زمین خریدنے والے نے اس سے کہا: اپنا سونا لے لو، میں نے تو تم سے صرف زمین خریدی ہے، سونا نہیں خریدا۔ اور جس کی زمین تھی اس نے کہا: میں نے تو تمہیں زمین اور جو کچھ اس میں ہے سب بیچ دیا تھا۔ چنانچہ وہ دونوں ایک آدمی کے پاس فیصلہ لے گئے، تو جس کے پاس وہ فیصلہ لے گئے تھے اس نے کہا: کیا تم دونوں کی اولاد ہے؟ ان میں سے ایک نے کہا: میرا ایک لڑکا ہے، اور دوسرے نے کہا: میری ایک لڑکی ہے۔ اس نے کہا: لڑکے کا نکاح لڑکی سے کر دو، اور اس (سونے) میں سے ان دونوں پر خرچ کرو اور صدقہ بھی کرو۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1826
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 4/ 212 (3472)، ومسلم 5/ 133 (1721) (21).
وعنهُ - رضي الله عنه: أنَّه سمعَ رسُول الله - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «كانت امْرَأَتَانِ مَعَهُمَا ابْنَاهُمَا، جَاءَ الذِّئْبُ فَذَهَبَ بابْنِ إحْدَاهُمَا. فَقَالَتْ لِصَاحِبَتِهَا: إنَّمَا ذَهَبَ بِابْنِكِ، وقالتِ الأخرَى: إنَّمَا ذَهَبَ بِابْنِكِ، فَتَحَاكَمَا إلى دَاوُدَ - صلى الله عليه وسلم - فَقَضَى بِهِ لِلْكُبْرَى، فَخَرَجَتَا عَلَى سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُد - صلى الله عليه وسلم - فَأَخْبَرَتَاهُ. فَقالَ: ائْتُونِي بِالسِّكِّينِ أشُقُّهُ بَيْنَهُمَا. فَقَالَتِ الصُّغْرَى: لاَ تَفْعَلْ! رَحِمَكَ اللهُ، هُوَ ابْنُهَا. فَقَضَى بِهِ للصُّغْرَى». متفق عليه.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”دو عورتیں تھیں جن کے ساتھ ان کے دو بیٹے تھے، بھیڑیا آیا اور ان میں سے ایک کا بیٹا لے گیا، تو اس نے اپنی ساتھی سے کہا: وہ تو تمہارے بیٹے کو لے گیا ہے، اور دوسری نے کہا: وہ تو تمہارے بیٹے کو لے گیا ہے۔ چنانچہ وہ دونوں داود علیہ السلام کے پاس فیصلہ لے گئیں تو انہوں نے بڑی کے حق میں اس (بچے) کا فیصلہ کر دیا، پھر وہ دونوں نکل کر سلیمان بن داود علیہما السلام کے پاس گئیں اور انہیں (ماجرا) بتایا، تو انہوں نے فرمایا: میرے پاس چھری لاؤ، میں اسے ان دونوں کے درمیان چیر کر (آدھا آدھا) کر دوں۔ تو چھوٹی نے کہا: ایسا نہ کیجیے! اللہ آپ پر رحم کرے، یہ اسی کا بیٹا ہے۔ تو انہوں نے چھوٹی کے حق میں اس کا فیصلہ کر دیا۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1827
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 4/ 198 (3427)، ومسلم 5/ 133 (1720) (20).
وعن مِرداس الأسلمي - رضي الله عنه - قال: قال النبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «يَذْهَبُ الصَّالِحُونَ الأَوَّلُ فَالأَوَّلُ، وَيَبْقَى حُثَالَةٌ كَحُثَالَةِ الشَّعِيرِ أوِ التَّمْرِ لاَ يُبَالِيهُمُ اللهُ بَالَةً». رواه البخاري.
ترجمہ
سیدنا مرداس اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”نیک لوگ ایک کے بعد ایک (یکے بعد دیگرے) چلے جائیں گے، اور جو یا کھجور کے بھوسے کی طرح ناکارہ لوگ باقی رہ جائیں گے، اللہ ان کی کچھ پروا نہیں کرے گا۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«حُثَالَةِ» : امام بخاری رحمہ اللہ نے یہ حدیث روایت کرنے کے بعد فرمایا: "حفالہ اور حثالہ (دونوں) کہا جاتا ہے۔"
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1828
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 8/ 114 (6434).
وعن رفاعة بن رافع الزُّرَقِيِّ - رضي الله عنه - قال: جاء جبريل إلى النبيّ - صلى الله عليه وسلم - قال: مَا تَعُدُّونَ أهْلَ بَدْرٍ فِيكُمْ؟ قال: «مِنْ أفْضَلِ المُسْلِمِينَ» أوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا. قال: وَكَذلِكَ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ المَلائِكَةِ. رواه البخاري.
ترجمہ
سیدنا رفاعہ بن رافع زرقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جبریل (علیہ السلام) نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور کہا: آپ لوگ اہلِ بدر کو اپنے درمیان کیسا شمار کرتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بہترین مسلمانوں میں سے“ یا اسی طرح کا کوئی اور کلمہ (فرمایا)۔ (جبریل نے) کہا: اور اسی طرح فرشتوں میں سے جو بدر میں حاضر ہوئے (وہ بھی بہترین فرشتوں میں سے ہیں)۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1829
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 5/ 103 (3992).
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قال: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «إذَا أنْزَلَ اللهُ تَعَالَى بِقَومٍ عَذَابًا، أصَابَ العَذَابُ مَنْ كَانَ فِيهِمْ، ثُمَّ بُعِثُوا عَلَى أَعْمَالِهِمْ». متفق عليه.
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی قوم پر عذاب نازل کرتا ہے تو وہ عذاب ان سب کو پہنچتا ہے جو ان میں موجود ہوں، پھر وہ اپنے اپنے اعمال کے مطابق اٹھائے جائیں گے۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1830
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 9/ 71 (7108)، ومسلم 8/ 165 (2879) (84).
وعن جابر - رضي الله عنه - قال: كَانَ جِذْعٌ يَقُومُ إلَيْهِ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - يَعْنِي فِي الخُطْبَةِ - فَلَمَّا وُضِعَ المِنْبَرُ سَمِعْنَا لِلجِذْعِ مِثْلَ صَوْتِ العِشَارِ، حَتَّى نَزَلَ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - فَوضَعَ يَدَهُ عَلَيهِ فَسَكَنَ. وَفِي روايةٍ: فَلَمَّا كَانَ يَومُ الجُمُعَةِ قَعَدَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - عَلَى المِنْبَرِ، فَصَاحَتِ النَّخْلَةُ الَّتِي كَانَ يَخْطُبُ عِنْدَهَا حَتَّى كَادَتْ أَنْ تَنْشَقَّ.
وفي رواية: فصَاحَتْ صِيَاحَ الصَّبيِّ، فَنَزَلَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - حَتَّى أَخَذَهَا فَضَمَّهَا إلَيهِ، فَجَعَلَتْ تَئِنُّ أَنِينَ الصَّبي الَّذِي يُسَكَّتُ حَتَّى اسْتَقَرَّتْ، قال: «بَكَتْ عَلَى مَا كَانَتْ تَسْمَعُ مِنَ الذَّكْرِ». رواه البخاري.
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: (کھجور کا) ایک تنا تھا جس کے پاس نبی کریم ﷺ کھڑے ہوا کرتے تھے -یعنی خطبہ میں- پھر جب منبر رکھا گیا تو ہم نے اس تنے سے دس ماہ کی گابھن اونٹنیوں کی آواز جیسی آواز سنی، یہاں تک کہ نبی کریم ﷺ (منبر سے) اترے اور اپنا ہاتھ اس پر رکھا تو وہ پرسکون ہو گیا۔
اور ایک روایت میں ہے: جب جمعہ کا دن ہوا تو نبی کریم ﷺ منبر پر بیٹھے، تو وہ کھجور کا درخت جس کے پاس آپ خطبہ دیا کرتے تھے، (اس طرح) چیخنے لگا کہ قریب تھا کہ پھٹ جائے۔
اور ایک روایت میں ہے: وہ بچے کی طرح چیخا، تو نبی کریم ﷺ اترے یہاں تک کہ اسے پکڑ کر اپنے ساتھ لگا لیا، تو وہ اس بچے کی طرح سسکیاں لینے لگا جسے چپ کرایا جاتا ہے، یہاں تک کہ وہ ٹھہر گیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ اس ذکر (کے چھن جانے) پر رویا ہے جو یہ سنا کرتا تھا۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1831
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 2/ 11 (918) و4/ 237 (3584) و(3585).
وعن أبي ثعلبة الخُشَنِيِّ جُرثومِ بنِ ناشر - رضي الله عنه - عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قال: «إنَّ اللهَ تَعَالَى فَرَضَ فَرَائِضَ فَلاَ تُضَيِّعُوهَا، وَحَدَّ حُدُودًا فَلاَ تَعْتَدُوهَا، وَحَرَّمَ أَشْيَاءَ فَلاَ تَنْتَهِكُوهَا، وَسَكَتَ عَنْ أشْيَاءَ رَحْمَةً لَكُمْ غَيْرَ نِسْيَانٍ فَلاَ تَبْحَثُوا عَنْهَا» حديث حسن. رواه الدارقطني وغيره.
ترجمہ
سیدنا ابوثعلبہ خشنی جرثوم بن ناشر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے کچھ فرائض مقرر کیے ہیں تو انہیں ضائع نہ کرو، اور کچھ حدیں مقرر کی ہیں تو ان سے تجاوز نہ کرو، اور کچھ چیزیں حرام کی ہیں تو ان کی حرمت پامال نہ کرو، اور کچھ چیزوں کے بارے میں تم پر رحمت کرتے ہوئے -بھول کر نہیں- خاموشی اختیار کی ہے تو ان کی کرید نہ کرو۔“
(یہ حدیث حسن ہے، اسے دارقطنی وغیرہ نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1832
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , محدثین: د. ماهر الفحل: وهو حديث ضعيف
تخریج حدیث أخرجه: الدارقطني 4/ 183، والحاكم 4/ 115، والبيهقي 10/ 12، وهو حديث ضعيف.
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: في إسناده انقطاع بينته في كتابي (غاية المرام في تخريج أحاديث الحلال والحرام) للأستاذ الشيخ يوسف القرضاوي (رقم 4) وهو من مطبوعات المكتب الإسلامي ثم إن في اسم ثعلبة الخشني اختلافا كثيرا عجيبا لم يستطع الحافظ ابن حجر - على حفظه وعلمه - أن يخرج منه برأي راجح بل وكل أمره إلى الله تعالى فالعجب من المصنف كيف جزم باسمه المذكور دون أن يشير إلى الاختلاف المزبور
وعن عبد الله بن أبي أَوْفَى رضي الله عنهم، قالَ: غَزَوْنَا مَعَ رَسولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - سَبْعَ غَزَوَاتٍ نَأكُلُ الجَرَادَ.
وَفِي رِوَايةٍ: نَأكُلُ مَعَهُ الجَرَادَ. متفق عليه.
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سات غزوات کیے، ہم ٹڈیاں کھایا کرتے تھے۔
اور ایک روایت میں ہے: ہم آپ ﷺ کے ساتھ ٹڈیاں کھایا کرتے تھے۔
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1833
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 7/ 117 (5495)، ومسلم 6/ 70 (1952) (52).
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قال: «لاَ يُلْدَغُ المُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ وَاحِدٍ مَرَّتَيْنِ». متفق عليه.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”مومن ایک ہی سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جاتا۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1834
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 8/ 38 (6133)، ومسلم 8/ 227 (2998) (63).
وعنه، قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «ثَلاَثَةٌ لاَ يُكَلِّمُهُمُ اللهُ يَومَ القِيَامَةِ، وَلاَ يَنْظُرُ إلَيْهِمْ، وَلاَ يُزَكِّيهِمْ، وَلَهُمْ عَذَابٌ ألِيمٌ: رَجُلٌ عَلَى فَضْلِ مَاءٍ بِالفَلاَةِ يَمْنَعُهُ مِنِ ابْنِ السَّبِيلِ، وَرَجُلٌ بَايَعَ رَجُلًا سِلْعَةً بَعْدَ العَصْرِ فَحَلَفَ بِاللهِ لأَخَذَهَا بِكذَا وَكَذَا فَصَدَّقَهُ وَهُوَ عَلَى غَيْرِ ذلِكَ، وَرَجُلٌ بَايَعَ إمَامًا لاَ يُبَايِعُهُ إلاَّ لِدُنْيَا فَإنْ أَعْطَاهُ مِنْهَا وَفَى وَإنْ لَمْ يُعْطِهِ مِنْهَا لَمْ يَفِ». متفق عليه.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تین (قسم کے لوگ) ایسے ہیں جن سے اللہ قیامت کے دن نہ بات کرے گا، نہ ان کی طرف (رحمت کی نظر سے) دیکھے گا، نہ انہیں پاک کرے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے: ایک وہ آدمی جس کے پاس جنگل میں ضرورت سے زائد پانی ہو اور وہ اسے مسافر سے روک لے، اور ایک وہ آدمی جس نے کسی آدمی کے ہاتھ عصر کے بعد کوئی سامان بیچا اور اللہ کی قسم کھائی کہ اس نے یہ اتنے اتنے میں لیا ہے اور اس (خریدار) نے اسے سچا مان لیا حالانکہ بات اس کے خلاف تھی، اور ایک وہ آدمی جس نے کسی امام (حکمران) کی بیعت کی اور صرف دنیا کی خاطر اس کی بیعت کی، اگر وہ اسے اس (دنیا) میں سے دے تو وفا کرے اور اگر نہ دے تو وفا نہ کرے۔“
(متفق علیہ)
وضاحت:
«بَعْدَ العَصْرِ» : خطابی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "عصر کے وقت کو گناہ کی سنگینی کے لیے خاص کیا گیا ہے، اگرچہ جھوٹی قسم ہر وقت حرام ہے؛ کیونکہ اللہ نے اس وقت کی شان بڑھائی ہے کہ اس میں فرشتوں کو جمع فرمایا ہے اور یہ اعمال کے اختتام کا وقت ہے۔" اور ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "قسم کھانے کے لیے عصر کے بعد (کے وقت) کو اس کی فضیلت کی وجہ سے خاص کیا گیا ہے، کیونکہ اس میں رات اور دن کے فرشتے جمع ہوتے ہیں۔" (فتح الباری 13/250-251)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1835
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 3/ 145 (2358)، ومسلم 1/ 72 (108) (173).
وعنه، عن النبيّ - صلى الله عليه وسلم - قال: «بَيْنَ النَّفْخَتَيْنِ أرْبَعُونَ» قالوا: يَا أبَا هُرَيْرَةَ أرْبَعُونَ يَوْمًا؟ قالَ: أبَيْتُ، قَالُوا: أرْبَعُونَ سَنَةً؟ قال: أبَيْتُ. قالُوا: أرْبَعُونَ شَهْرًا؟ قالَ: أبَيْتُ. «وَيَبْلَى كُلُّ شَيْءٍ مِنَ الإنْسَانٍ إلاَّ عَجْبَ الذَّنَبِ، فِيهِ يُرَكَّبُ الخَلْقُ، ثُمَّ يُنَزِّلُ اللهُ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَيَنْبُتُونَ كَمَا يَنْبُتُ البَقْلُ». متفق عليه.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”دونوں نفخوں (صور پھونکے جانے) کے درمیان چالیس (کا وقفہ) ہوگا۔“ لوگوں نے کہا: اے ابوہریرہ! چالیس دن؟ انہوں نے کہا: میں (اس بارے میں کچھ کہنے سے) انکار کرتا ہوں۔ لوگوں نے کہا: چالیس سال؟ انہوں نے کہا: میں انکار کرتا ہوں۔ لوگوں نے کہا: چالیس مہینے؟ انہوں نے کہا: میں انکار کرتا ہوں۔ (اور آپ ﷺ نے فرمایا:) ”انسان کی ہر چیز بوسیدہ ہو جائے گی سوائے دُم کی ہڈی کے، اسی سے مخلوق (دوبارہ) جوڑی جائے گی، پھر اللہ آسمان سے پانی اتارے گا تو وہ اس طرح اگیں گے جیسے سبزی اگتی ہے۔“
(متفق علیہ)
وضاحت:
«عَجْبَ الذَّنَبِ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "وہ باریک ہڈی جو ریڑھ کی ہڈی کے نچلے حصے میں ہوتی ہے، اور وہ دمچی کا سرا ہے۔" (شرح صحیح مسلم للنووی 9/251)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1836
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 6/ 158 (4814)، ومسلم 8/ 209 (2955) (141).
وعنه، قال: بَيْنَمَا النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - في مَجْلِسٍ يُحَدِّثُ القَومَ، جَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ: مَتَى السَّاعَةُ؟ فَمَضَى رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يُحَدِّثُ، فَقالَ بَعْضُ القَومِ: سَمِعَ مَا قَالَ فَكَرِهَ مَا قَالَ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: بَلْ لَمْ يَسْمَعْ، حَتَّى إذَا قَضَى حَدِيثَهُ قالَ: «أيْنَ السَّائِلُ عَنِ السَّاعَةِ؟» قال: هَا أنا يَا رسُولَ اللهِ. قال: «إذَا ضُيِّعَتِ الأَمَانَةُ فَانْتَظِرِ السَّاعَةَ». قال: كَيفَ إضَاعَتُهَا؟ قال: «إذَا وُسِّدَ الأَمْرُ إلى غَيْرِ أَهْلِهِ فَانْتَظِرِ السَّاعَةَ». رواه البخاري.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ ایک مجلس میں لوگوں سے باتیں کر رہے تھے کہ ایک دیہاتی آیا اور کہا: قیامت کب ہوگی؟ رسول اللہ ﷺ اپنی بات جاری رکھے رہے، تو بعض لوگوں نے کہا: آپ نے اس کی بات سن لی ہے لیکن اس کی بات کو ناپسند فرمایا ہے، اور بعض نے کہا: بلکہ آپ نے سنا ہی نہیں، یہاں تک کہ جب آپ ﷺ نے اپنی بات پوری کر لی تو فرمایا: ”قیامت کے بارے میں پوچھنے والا کہاں ہے؟“ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں یہ ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب امانت ضائع کر دی جائے تو قیامت کا انتظار کرو۔“ اس نے کہا: اس کا ضائع کرنا کیسے ہوگا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب معاملہ (اقتدار و ذمہ داری) نااہل لوگوں کے سپرد کر دیا جائے تو قیامت کا انتظار کرو۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1837
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 1/ 23 (59).
وعنه: أنَّ رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قال: «يُصَلُّونَ لَكُمْ، فَإنْ أَصَابُوا فَلَكُمْ، وإنْ أَخْطَئُوا فَلَكُمْ وَعَلَيْهِمْ». رواه البخاري.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وہ (ائمہ) تمہیں نماز پڑھاتے ہیں، اگر وہ درست کریں تو تمہارے لیے (بھی اجر) ہے، اور اگر وہ غلطی کریں تو تمہارے لیے (اجر) ہے اور ان پر (وبال) ہے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
(شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ (حدیث) اگرچہ امراء کے بارے میں ہے لیکن مساجد کے ائمہ کو بھی شامل ہے۔ «يُصَلُّونَ لَكُمْ» : اگر وہ نماز اچھی طرح پڑھائیں اور اسے جیسا چاہیے ویسے ادا کریں تو یہ تمہارے لیے بھی ہے اور ان کے لیے بھی، اور اگر وہ برا کریں تو تمہارے لیے (اجر) ہے اور ان پر (وبال)، یعنی ان کی برائی میں سے تم پر کچھ نہیں۔ اس میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ حکمرانوں پر صبر کرنا واجب ہے -اگرچہ وہ نماز میں کوتاہی کریں، اور اگرچہ وہ اسے اس کے وقت پر نہ پڑھیں- کیونکہ واجب یہ ہے کہ ہم ان سے الگ نہ ہوں، اور جیسے وہ نماز کو مؤخر کریں ہم بھی مؤخر کریں، اور اس صورت میں ہمارا نماز کو اس کے اول وقت سے مؤخر کرنا عذر کی بنا پر مؤخر کرنا ہوگا؛ یعنی جماعت کی موافقت اور الگ نہ ہونے کی خاطر، اور ہمارے حق میں یہ ایسا ہوگا گویا ہم نے اول وقت میں نماز پڑھی۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 4/404)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1838
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 1/ 178 (694).
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: ليس عند البخاري قوله: " ولهم " وإنما هو في (مسند أحمد) (2 / 355 و537) وغيره
وعنه - رضي الله عنه: ﴿كُنْتُمْ خَيْرَ أمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ﴾ [البقرة: ١١٠] قالَ: خَيْرُ النَّاسِ للنَّاسِ يَأتُونَ بِهِمْ في السَّلاسِلِ فِي أعْنَاقِهِمْ حَتَّى يَدْخُلُوا فِي الإسْلاَمِ.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے (اللہ تعالیٰ کے فرمان) ”تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے لیے نکالی گئی ہے۔“ (سورۃ آل عمران: 110) کے بارے میں روایت ہے، انہوں نے کہا: (یعنی) لوگوں کے لیے سب سے بہتر لوگ، جو انہیں اس حال میں لاتے ہیں کہ ان کی گردنوں میں زنجیریں ہوتی ہیں یہاں تک کہ وہ اسلام میں داخل ہو جاتے ہیں۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1839
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 6/ 47 (4557).
وعنه، عن النبيّ - صلى الله عليه وسلم - قال: «عَجِبَ اللهُ - عز وجل - مِنْ قَومٍ يَدْخُلُونَ الجَنَّةَ فِي السَّلاسِلِ». رواهما البخاري.
معناه: يُؤْسَرُونَ وَيُقَيَّدُونَ ثُمَّ يُسْلِمُونَ فَيَدْخُلُونَ الجَنَّةَ.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل ایسی قوم پر تعجب فرماتا ہے جو زنجیروں میں (جکڑے ہوئے) جنت میں داخل ہوں گے۔“
(ان دونوں روایتوں کو بخاری نے روایت کیا ہے)
اس کا معنی یہ ہے کہ وہ قید کیے جائیں گے اور بیڑیوں میں جکڑے جائیں گے، پھر اسلام لے آئیں گے تو جنت میں داخل ہوں گے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1840
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 4/ 73 (3010).
وعنه، عن النبيّ - صلى الله عليه وسلم - قال: «أَحَبُّ البِلادِ إلَى اللهِ مَسَاجِدُهَا، وَأبْغَضُ البِلاَدِ إلَى اللهِ أسْوَاقُهَا». رواه مسلم.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”شہروں میں اللہ کو سب سے زیادہ محبوب جگہیں ان کی مسجدیں ہیں، اور شہروں میں اللہ کو سب سے زیادہ ناپسند جگہیں ان کے بازار ہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1841
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 2/ 132 (671) (288).
وعن سلمان الفارسي - رضي الله عنه - من قولهِ قال: لاَ تَكُونَنَّ إنِ اسْتَطَعْتَ أوَّلَ مَنْ يَدْخُلُ السُّوقَ، وَلاَ آخِرَ مَنْ يَخْرُجُ مِنْهَا، فَإنَّهَا مَعْرَكَةُ الشَّيْطَانِ، وَبِهَا يَنْصبُ رَايَتَهُ. رواه مسلم هكذا.
ورواه البرقاني في صحيحهِ عن سلمان، قال: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «لاَ تَكُنْ أَوَّلَ مَنْ يَدْخُلُ السُّوقَ، وَلاَ آخِرَ مَنْ يَخْرُجُ مِنْهَا. فِيهَا بَاضَ الشَّيْطَانُ وَفَرَّخَ».
ترجمہ
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے ان کا اپنا قول مروی ہے، انہوں نے کہا: اگر تم سے ہو سکے تو بازار میں سب سے پہلے داخل ہونے والے اور اس سے سب سے آخر میں نکلنے والے نہ بنو، کیونکہ وہ شیطان کا میدانِ جنگ ہے اور اسی میں وہ اپنا جھنڈا گاڑتا ہے۔
(اسے مسلم نے اسی طرح روایت کیا ہے)
اور برقانی نے اپنی صحیح میں سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بازار میں سب سے پہلے داخل ہونے والے اور اس سے سب سے آخر میں نکلنے والے نہ بنو، اسی میں شیطان نے انڈے دیے اور بچے نکالے ہیں۔“
وضاحت:
برقانی کی روایت کو طبرانی نے "المعجم الکبیر" (6118) میں اور خطیب نے "تاریخ بغداد" (14/420) میں روایت کیا ہے، اور یہ منکر روایت ہے، صحیح یہ ہے کہ یہ (سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ پر) موقوف ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1842
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 7/ 144 (2451) (100).
وعن عاصمٍ الأحوَلِ، عن عبدِ اللهِ بن سَرْجِسَ - رضي الله عنه - قال: قلتُ لِرسولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: يا رسولَ اللهِ، غَفَرَ اللهُ لَكَ، قال: «وَلَكَ». قال عاصمٌ: فَقُلْتُ لَهُ: أَسْتَغْفرَ لَكَ رسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم؟ قال: نَعَمْ وَلَكَ، ثُمَّ تَلاَ هذِهِ الآية: ﴿وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَلِلمُؤْمِنِينَ وَالمُؤْمِنَاتِ﴾ [محمد: ١٩]. رواه مسلم.
ترجمہ
عاصم احول رحمہ اللہ، سیدنا عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ آپ کو بخش دے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور تمہیں بھی۔“ عاصم کہتے ہیں: میں نے ان سے کہا: کیا رسول اللہ ﷺ نے آپ کے لیے مغفرت کی دعا کی؟ انہوں نے کہا: ہاں، اور تمہارے لیے بھی، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور اپنے گناہ کے لیے اور مومن مردوں اور مومن عورتوں کے لیے بخشش مانگیے۔“ (سورۃ محمد: 19)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1843
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 7/ 86 (2346) (112).
وعن أبي مسعودٍ الأنصاري - رضي الله عنه - قال: قال النبيّ - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ مِمَّا أَدْرَكَ النَّاسُ مِنْ كَلاَمِ النُّبُوَّةِ الأولَى: إذَا لَمْ تَسْتَحِ فَاصْنَعْ مَا شِئْتَ». رواه البخاري.
ترجمہ
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بے شک پہلی نبوت کے کلام میں سے جو بات لوگوں کو ملی ہے (وہ یہ ہے کہ): جب تم حیا نہ کرو تو جو چاہو کرو۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1844
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 4/ 215 (3483).
وعن ابن مسعودٍ - رضي الله عنه - قال: قالَ رسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «أوَّلُ مَا يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ يَوْمَ القِيَامَةِ فِي الدِّمَاء». متفق عليه.
ترجمہ
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن لوگوں کے درمیان سب سے پہلے جس چیز کا فیصلہ کیا جائے گا وہ خون (ناحق قتل) کے بارے میں ہوگا۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1845
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 8/ 138 (6533)، ومسلم 5/ 107 (1678) (28).
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «خُلِقَتِ المَلاَئِكَةُ مِنْ نُورٍ، وَخُلِقَ الجَانُّ مِنْ مَارِجٍ من نَارٍ، وَخُلِقَ آدَمُ مِمَّا وُصِفَ لَكُمْ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”فرشتے نور سے پیدا کیے گئے، اور جن آگ کے شعلے سے پیدا کیے گئے، اور آدم (علیہ السلام) اس چیز سے پیدا کیے گئے جو تمہیں بیان کر دی گئی ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«مَارِجٍ من نَارٍ» : آگ کا وہ شعلہ جو اس کے دھویں (سیاہی) کے ساتھ ملا ہوا ہو۔ (النہایہ 4/315)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1846
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 8/ 226 (2996) (60).
وعنها رضي الله عنها، قالت: كان خُلُقُ نَبِيِّ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - القُرْآن. رواهُ مسلم في جملة حديث طويل.
ترجمہ
انہی (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: اللہ کے نبی ﷺ کا اخلاق قرآن تھا۔
(اسے مسلم نے ایک لمبی حدیث کے ضمن میں روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1847
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 2/ 168 - 169 (746) (139).
…