ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1828
باب: دجال، قیامت کی نشانیوں اور دیگر (امور) کے بارے میں احادیث
باب أحاديث الدّجال وأشراط الساعة وغيرها
حدیث نمبر: 1828
وعن مِرداس الأسلمي - رضي الله عنه - قال: قال النبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «يَذْهَبُ الصَّالِحُونَ الأَوَّلُ فَالأَوَّلُ، وَيَبْقَى حُثَالَةٌ كَحُثَالَةِ الشَّعِيرِ أوِ التَّمْرِ لاَ يُبَالِيهُمُ اللهُ بَالَةً». رواه البخاري.ترجمہ
سیدنا مرداس اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”نیک لوگ ایک کے بعد ایک (یکے بعد دیگرے) چلے جائیں گے، اور جو یا کھجور کے بھوسے کی طرح ناکارہ لوگ باقی رہ جائیں گے، اللہ ان کی کچھ پروا نہیں کرے گا۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«حُثَالَةِ» : امام بخاری رحمہ اللہ نے یہ حدیث روایت کرنے کے بعد فرمایا: "حفالہ اور حثالہ (دونوں) کہا جاتا ہے۔"
قال البخاري عقب تخريجه الحديث: «يقال حفالة وحثالة» .
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 6434 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
6434. حضرت مرداس اسلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’نیک لوگ یکے بعد دیگرے گزر جائیں گے اس کے بعد کچھ لوگ جو کہ بھوسے یا کھجور کے کچرے کی طرح دنیا میں رہ جائیں گے جن کی اللہ تعالیٰ کو کچھ پروا نہیں ہوگی۔‘‘ ابوعبداللہ (امام بخاری ؓ) کہتے ہیں کہ حُفَالَة اور حُثَالَة کے معنی ایک ہیں۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:6434]
حدیث حاشیہ: بعض نسخوں میں قال أبو عبداللہ الخ عبارت نہیں ہے۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6434 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 6434 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
6434. حضرت مرداس اسلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’نیک لوگ یکے بعد دیگرے گزر جائیں گے اس کے بعد کچھ لوگ جو کہ بھوسے یا کھجور کے کچرے کی طرح دنیا میں رہ جائیں گے جن کی اللہ تعالیٰ کو کچھ پروا نہیں ہوگی۔‘‘ ابوعبداللہ (امام بخاری ؓ) کہتے ہیں کہ حُفَالَة اور حُثَالَة کے معنی ایک ہیں۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:6434]
حدیث حاشیہ:
(1)
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ قیامت کے قریب یہ زمین علماء اور اہل خیر سے خالی ہو جائے گی اور اس میں صرف جاہل اور اہل شر باقی رہ جائیں گے، جن کی اللہ تعالیٰ کے ہاں کوئی قدرومنزلت نہیں ہو گی اور نہ وہ کسی شمار ہی میں ہوں گے۔
(2)
اہل دنیا کو چاہیے کہ وہ علماء اور اہل خیر کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں اور ان کے نقش قدم پر چلیں، ان کی مخالفت سے اندیشہ ہے کہ اللہ تعالیٰ مخالفین کی کوئی پروا نہ کرے۔
واللہ أعلم

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6434 سے ماخوذ ہے۔