ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1842

باب: دجال، قیامت کی نشانیوں اور دیگر (امور) کے بارے میں احادیث

باب أحاديث الدّجال وأشراط الساعة وغيرها

حدیث نمبر: 1842
وعن سلمان الفارسي - رضي الله عنه - من قولهِ قال: لاَ تَكُونَنَّ إنِ اسْتَطَعْتَ أوَّلَ مَنْ يَدْخُلُ السُّوقَ، وَلاَ آخِرَ مَنْ يَخْرُجُ مِنْهَا، فَإنَّهَا مَعْرَكَةُ الشَّيْطَانِ، وَبِهَا يَنْصبُ رَايَتَهُ. رواه مسلم هكذا.
ورواه البرقاني في صحيحهِ عن سلمان، قال: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «لاَ تَكُنْ أَوَّلَ مَنْ يَدْخُلُ السُّوقَ، وَلاَ آخِرَ مَنْ يَخْرُجُ مِنْهَا. فِيهَا بَاضَ الشَّيْطَانُ وَفَرَّخَ».
ترجمہ

سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے ان کا اپنا قول مروی ہے، انہوں نے کہا: اگر تم سے ہو سکے تو بازار میں سب سے پہلے داخل ہونے والے اور اس سے سب سے آخر میں نکلنے والے نہ بنو، کیونکہ وہ شیطان کا میدانِ جنگ ہے اور اسی میں وہ اپنا جھنڈا گاڑتا ہے۔
(اسے مسلم نے اسی طرح روایت کیا ہے)
اور برقانی نے اپنی صحیح میں سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بازار میں سب سے پہلے داخل ہونے والے اور اس سے سب سے آخر میں نکلنے والے نہ بنو، اسی میں شیطان نے انڈے دیے اور بچے نکالے ہیں۔“

وضاحت:
برقانی کی روایت کو طبرانی نے "المعجم الکبیر" (6118) میں اور خطیب نے "تاریخ بغداد" (14/420) میں روایت کیا ہے، اور یہ منکر روایت ہے، صحیح یہ ہے کہ یہ (سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ پر) موقوف ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب المنثورات والملح / حدیث: 1842
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 7/ 144 (2451) (100).
ورواية البرقاني أخرجها: الطبراني في " الكبير " (٦١١٨)، والخطيب في " تاريخه " ١٤/ ٤٢٠، وهي رواية منكرة، والصحيح هو الوقف.