ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1829
باب: دجال، قیامت کی نشانیوں اور دیگر (امور) کے بارے میں احادیث
باب أحاديث الدّجال وأشراط الساعة وغيرها
حدیث نمبر: 1829
وعن رفاعة بن رافع الزُّرَقِيِّ - رضي الله عنه - قال: جاء جبريل إلى النبيّ - صلى الله عليه وسلم - قال: مَا تَعُدُّونَ أهْلَ بَدْرٍ فِيكُمْ؟ قال: «مِنْ أفْضَلِ المُسْلِمِينَ» أوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا. قال: وَكَذلِكَ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ المَلائِكَةِ. رواه البخاري.ترجمہ
سیدنا رفاعہ بن رافع زرقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جبریل (علیہ السلام) نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور کہا: آپ لوگ اہلِ بدر کو اپنے درمیان کیسا شمار کرتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بہترین مسلمانوں میں سے“ یا اسی طرح کا کوئی اور کلمہ (فرمایا)۔ (جبریل نے) کہا: اور اسی طرح فرشتوں میں سے جو بدر میں حاضر ہوئے (وہ بھی بہترین فرشتوں میں سے ہیں)۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 3992 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
3992. سیدنا رفاعہ بن رافع زرقی ؓ سے روایت ہے اور یہ ان لوگوں میں سے ہیں جو غزوہ بدر میں شریک تھے، انہوں نے فرمایا کہ حضرت جبریل ؑ نے نبی ﷺ کے پاس آ کر پوچھا: آپ اہل بدر کو اپنے ہاں کیا مقام دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ’’وہ سب مسلمانوں سے افضل ہیں۔‘‘ یا اس کی مانند کوئی کلمہ ارشاد فرمایا۔ حضرت جبریل ؑ نے کہا: اسی طرح وہ فرشتے جو غزوہ بدر میں حاضر ہوئے وہ بھی دیگر فرشتوں سے افضل ہیں۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:3992]
حدیث حاشیہ: اگرچہ فرشتے اور جنگوں میں بھی اترے تھے مگر بدر میں فرشتوں نے لڑائی کی۔
بیہقی نے روایت کی ہے کہ فرشتوں کی مار پہچانی جاتی تھی۔
گردن پر چوٹ اور پوروں پر آگ کا سا داغ۔
اسحاق کی سند میں ہے جبیر بن مطعم ؓسے کہ بدر کے دن میں نے کافروں کی شکست سے پہلے آ سمان سے کالی کالی چیونٹیاں اترتی دیکھیں۔
یہ فرشتے تھے جن کے اترنے کے بعد فوراً کافروں کو شکست ہوئی۔
ایک روایت میں ہے کہ ایک مسلمان بدر کے دن ایک کافر کو مارنے جا رہا تھا اتنے میں آسمان سے ایک کوڑے کی آ واز سنی۔
کوئی کہہ رہا تھا اے حیزوم! آگے بڑھ، پھر وہ کافر مر کر گر پڑا۔

درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3992 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 3992 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
3992. سیدنا رفاعہ بن رافع زرقی ؓ سے روایت ہے اور یہ ان لوگوں میں سے ہیں جو غزوہ بدر میں شریک تھے، انہوں نے فرمایا کہ حضرت جبریل ؑ نے نبی ﷺ کے پاس آ کر پوچھا: آپ اہل بدر کو اپنے ہاں کیا مقام دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ’’وہ سب مسلمانوں سے افضل ہیں۔‘‘ یا اس کی مانند کوئی کلمہ ارشاد فرمایا۔ حضرت جبریل ؑ نے کہا: اسی طرح وہ فرشتے جو غزوہ بدر میں حاضر ہوئے وہ بھی دیگر فرشتوں سے افضل ہیں۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:3992]
حدیث حاشیہ:
1۔
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ افضیلت کا حصول غزوہ بدر میں شرکت کی وجہ سے ہے۔
2۔
امام بخاری ؒ نے اس حدیث سے یہ ثابت کیا ہے کہ اگرچہ فرشتے دوسری جنگوں میں بھی شریک ہوئے تھے لیکن غزوہ بدر میں انھوں نے باقاعدہ لڑائی کی اور دیگر فرشتوں سے افضل قرارپائے۔
3۔
پہلے اللہ تعالیٰ نے ایک ہزار فرشتوں کے شامل ہونے کی بشارت دی، پھر تین ہزار کی، جب گھبراہٹ ہوئی تو پانچ ہزار فرشتوں کے شامل ہونے کی خوشخبری دی جبکہ ایک فرشتہ ہی ان کا کام تمام کرنے کے لیے کافی تھا تاہم اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو تسلی دی اور انسانی شکل میں فرشتے بھیج کر ان کی مدد فرمائی۔
4۔
حافظ ابن حجر ؒ فرماتے ہیں: فرشتوں کے ہاتھوں جو کافر مارے جاتے وہ دوسرے مقتولوں سے مختلف ہوتے تھے ان کی گردنوں اور جوڑوں پر داغ ہوتے تھے۔
(فتح الباري: 388/7)
صحیح مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ ایک مسلمان کافر کو مارنے کے لیے دوڑ رہا تھا اتنے میں اس پر کوڑا برسنے کی آواز آئی اور کافر گرتے ہی مرگیا۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’یہ تیسرے آسمان سے اللہ کی مدد آئی تھی۔
‘‘ (صحیح مسلم، الجھاد، حدیث: 4588۔
(1763)

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3992 سے ماخوذ ہے۔