ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1820
باب: دجال، قیامت کی نشانیوں اور دیگر (امور) کے بارے میں احادیث
باب أحاديث الدّجال وأشراط الساعة وغيرها
حدیث نمبر: 1820
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قال: «لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يُقَاتِلَ المُسْلِمُونَ اليَهُودَ، حَتَّى يَخْتَبِئَ اليَهُودِيُّ مِنْ وَرَاء الحَجَرِ وَالشَّجَرِ. فَيَقُولُ الحَجَرُ وَالشَّجَرُ: يَا مُسْلِمُ هذَا يَهُودِيٌّ خَلْفِي تَعَالَ فَاقْتُلْهُ؛ إلاَّ الغَرْقَدَ فإنَّهُ مِنْ شَجَرِ اليَهُودِ». متفق عليه.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ مسلمان یہودیوں سے جنگ کریں گے، یہاں تک کہ یہودی پتھر اور درخت کے پیچھے چھپے گا تو پتھر اور درخت کہیں گے: اے مسلمان! یہ یہودی میرے پیچھے ہے، آؤ اسے قتل کر دو، سوائے غرقد (کے درخت) کے، کیونکہ وہ یہودیوں کے درختوں میں سے ہے۔“
(متفق علیہ)
وضاحت:
(شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) لفظ "مسلمان" پر غور کیجیے، مسلمان اور یہودی آپس میں جنگ کریں گے تو مسلمان ان پر زبردست فتح پائیں گے، یہاں تک کہ یہودی پتھر اور درخت کے پیچھے چھپے گا تو پتھر اور درخت اللہ کے حکم سے بول اٹھیں گے اور کہیں گے: اے مسلمان! یہ یہودی میرے نیچے ہے، اسے قتل کر دو۔ پتھر اور درخت بولیں گے، کیوں؟ اس لیے کہ جنگ مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان ہوگی، رہی عربوں اور یہودیوں کے درمیان جنگ، تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ کون غالب آئے گا؟ کیونکہ جو عربیت (قومیت) کی خاطر یہودیوں سے لڑتا ہے وہ حمیت اور عصبیت کی خاطر لڑتا ہے، اللہ عزوجل کے لیے نہیں، اور جب تک اس کی جنگ عربیت کے لیے ہو، دین اور اسلام کے لیے نہ ہو، وہ غالب نہیں آسکتا، الا یہ کہ اللہ چاہے، لیکن اگر ہم اسلام کی خاطر ان سے لڑیں اور ہم حقیقی طور پر اسلام پر قائم ہوں تو ان شاء اللہ ہم ہی غالب رہیں گے۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 4/389)
تأمل كلمة (المسلمين) يقتتل المسلمون واليهود فينتصر المسلمون عليهم نصرًا عزيزًا، حتى إنَّ اليهودي يختبىء خلف الحجر والشجر، فينطق الحجر والشجر بأمر الله فيقولان: يا مسلم هذا يهودي تحتي فاقتله. أحجار تنطق وأشجار: لماذا؟ لأن القتال بين المسلمين واليهود، أما بين العرب واليهود، فهذا الله أعلم من ينتصر؟ لأن الذي يقاتل اليهود من أجل العروبة فقد قاتل حمية وعصبية ليس لله - عز وجل - ولا يمكن أن ينتصر ما دام قتاله من أجل العروبة، لا من أجل الدين والإسلام إلا أن يشاء الله، لكن إذا قاتلناهم من أجل الإسلام ونحن على الإسلام حقيقة فإننا غالبون بإذن الله ... شرح رياض الصالحين ٤/ ٣٨٩.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 2926 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
2926. حضرت ابوہریرہ ؓسے روایت ہے، وہ رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے کہ آپ نے فرمایا: ’’قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ تم یہودیوں سے جنگ کروگے حتیٰ کہ جس پتھر کے پیچھے یہودی چھپا ہوگا وہ پتھر کہے گا: اے مسلم! میرے پیچھے یہودی چھپا ہوا ہے اسے قتل کردے۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:2926]
حدیث حاشیہ: یہ قرب قیامت میں حضرت عیسیٰ ؑکے نزول کے بعد ہوگا۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2926 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 2926 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
2926. حضرت ابوہریرہ ؓسے روایت ہے، وہ رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے کہ آپ نے فرمایا: ’’قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ تم یہودیوں سے جنگ کروگے حتیٰ کہ جس پتھر کے پیچھے یہودی چھپا ہوگا وہ پتھر کہے گا: اے مسلم! میرے پیچھے یہودی چھپا ہوا ہے اسے قتل کردے۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:2926]
حدیث حاشیہ:
1۔
مذکورہ دونوں احادیث میں رسول اللہ ﷺ کی پیش گوئی بیان ہوئی ہےجو حضرت عیسیٰ ؑکے نزول کےوقت ظاہر ہو گی۔
اس وقت تمام یہودی مسیح دجال کا ساتھ دیں گے، حضرت عیسیٰ ؑدجال کو قتل کریں گے۔
اور یہودیوں کو بھی صفحہ ہستی سے مٹائیں گے۔
2۔
ابھی قتال یہود کا وقت نہیں آیا۔
اس کی تفصیل ہم آئندہ بیان کریں گے۔
بإذن اللہ تعالیٰ۔
1۔
مذکورہ دونوں احادیث میں رسول اللہ ﷺ کی پیش گوئی بیان ہوئی ہےجو حضرت عیسیٰ ؑکے نزول کےوقت ظاہر ہو گی۔
اس وقت تمام یہودی مسیح دجال کا ساتھ دیں گے، حضرت عیسیٰ ؑدجال کو قتل کریں گے۔
اور یہودیوں کو بھی صفحہ ہستی سے مٹائیں گے۔
2۔
ابھی قتال یہود کا وقت نہیں آیا۔
اس کی تفصیل ہم آئندہ بیان کریں گے۔
بإذن اللہ تعالیٰ۔
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2926 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2922 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"قیامت قائم نہیں ہو گی، حتی کہ مسلمان یہودیوں سے لڑیں گے، چنانچہ مسلمان انہیں قتل کریں گے، حتی کہ یہودی پتھر اور درخت کے پیچھے چھپے گا پتھر یا درخت کہے گا۔ اے مسلمان، اے اللہ کے بندے!یہ یہودی میرے پیچھے ہے آؤ اس کو قتل کردو۔ مگر غرقد کا درخت بتائے گا کیونکہ یہ یہودی دوست درخت ہے۔" [صحيح مسلم، حديث نمبر:7339]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: غرقد ایک کانٹے دار درخت ہے، جوبیت المقدس کے علاقہ میں عام ہے، اہل مدینہ کا قبرستان بقیع غرقد، اس لیے کہلایا کہ وہاں بھی یہ درخت تھا اور اس کو کاٹ دیا گیا۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7339 سے ماخوذ ہے۔