باب: خرید و فروخت اور لین دین میں نرمی، اچھے طریقے سے قرض ادا کرنے اور تقاضا کرنے، ناپ تول میں جھکتا دینے کی فضیلت، کم تولنے کی ممانعت، اور مالدار کا تنگدست کو مہلت دینے اور اسے (قرض) معاف کرنے کی فضیلت

باب فضل السماحة في البيع والشراء والأخذ والعطاء وحسن القضاء والتقاضي وإرجاح المكيال والميزان، والنهي عن التطفيف وفضل إنظار الموسِر المُعْسِرَ والوضع عَنْهُ

باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿وَمَا تَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيمٌ﴾ [البقرة: ٢١٥]، وقال تَعَالَى: ﴿وَيَا قَوْمِ أَوْفُوا الْمِكْيَالَ وَالْمِيزَانَ بِالْقِسْطِ وَلا تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءهُم﴾ [هود: ٨٥]، وقال تَعَالَى: ﴿وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ الَّذِينَ إِذَا اكْتَالُوا عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُونَ وَإِذَا كَالُوهُمْ أَوْ وَزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ أَلا يَظُنُّ أُولَئِكَ أَنَّهُمْ مَبْعُوثُونَ لِيَوْمٍ عَظِيمٍ يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ [المطففين: ١ - ٦].

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور تم جو بھی بھلائی کرو گے تو یقیناً اللہ اسے خوب جانتا ہے۔“ (سورۃ البقرہ: 215)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور اے میری قوم! ناپ اور تول انصاف کے ساتھ پورا کرو اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دو۔“ (سورۃ ہود: 85)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”ہلاکت ہے کم تولنے والوں کے لیے، وہ لوگ کہ جب لوگوں سے ناپ کر لیتے ہیں تو پورا لیتے ہیں، اور جب انہیں ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو کم دیتے ہیں۔ کیا یہ لوگ گمان نہیں کرتے کہ وہ (دوبارہ) اٹھائے جانے والے ہیں، ایک بڑے دن کے لیے، جس دن لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے۔“ (سورۃ المطففین: 1-6)

وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - يَتَقَاضَاهُ فَأغْلَظَ لَهُ، فَهَمَّ بِهِ أصْحَابُهُ، فَقَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «دَعُوهُ، فَإنَّ لِصَاحِبِ الحَقِّ مَقَالًا» ثُمَّ قَالَ: «أعْطُوهُ سِنًّا مِثْلَ سِنِّهِ» قالوا: يَا رسولَ اللهِ، لا نَجِدُ إِلاَّ أمْثَلَ مِنْ سِنِّهِ، قَالَ: «أعْطُوهُ، فإنَّ خَيْرَكُمْ أحْسَنُكُمْ قَضَاءً». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم ﷺ کے پاس (اپنے قرض کا) تقاضا کرنے آیا اور آپ سے سخت کلامی کی، تو آپ کے صحابہ نے اس (کو سزا دینے) کا ارادہ کیا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسے چھوڑ دو، کیونکہ حق والے کو بات کہنے کا حق ہے۔“ پھر فرمایا: ”اسے اس کے (اونٹ کی) عمر جیسا (اونٹ) دے دو۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہمیں تو اس کی عمر سے بہتر (اونٹ) ہی ملتا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہی اسے دے دو، کیونکہ تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو (قرض کی) ادائیگی میں سب سے اچھا ہو۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الجهاد / حدیث: 1367
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 3/ 130 (2306)، ومسلم 5/ 54 (1601) (120).
وعن جابر - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «رَحِمَ اللهُ رَجُلًا سَمْحًا إِذَا بَاعَ، وَإِذَا اشْتَرَى، وَإِذَا اقْتَضَى». رواه البخاري.
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ اس آدمی پر رحم فرمائے جو بیچتے وقت، خریدتے وقت اور (اپنے حق کا) تقاضا کرتے وقت نرمی اور فراخ دلی سے کام لیتا ہے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الجهاد / حدیث: 1368
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 3/ 75 (2076).
وعن أَبي قتادة - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «مَنْ سَرَّهُ أَنْ يُنَجِّيَهُ اللهُ مِنْ كُرَبِ يَوْمِ القِيَامَةِ، فَلْيُنَفِّسْ عَنْ مُعْسِرٍ أَوْ يَضَعْ عَنْهُ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جسے یہ بات پسند ہو کہ اللہ اسے قیامت کے دن کی سختیوں سے نجات دے، تو وہ تنگ دست (قرض دار) کو مہلت دے یا اس سے (قرض) معاف کر دے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الجهاد / حدیث: 1369
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 5/ 33 (1563) (32).
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «كَانَ رَجُلٌ يُدَايِنُ النَّاسَ، وَكَانَ يَقُولُ لِفَتَاهُ: إِذَا أَتَيْتَ مُعْسِرًا فَتَجَاوَزْ عَنْهُ، لَعَلَّ اللهَ أَنْ يَتَجَاوَزَ عَنَّا، فَلَقِيَ اللهَ فَتَجَاوَزَ عَنْهُ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک آدمی لوگوں کو قرض دیا کرتا تھا اور اپنے نوکر سے کہا کرتا تھا: جب تم کسی تنگ دست کے پاس جاؤ تو اس سے درگزر کرنا، شاید اللہ ہم سے درگزر فرمائے۔ چنانچہ وہ (مرنے کے بعد) اللہ سے ملا تو اللہ نے اس سے درگزر فرمایا۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الجهاد / حدیث: 1370
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 4/ 214 (3480)، ومسلم 5/ 33 (1562) (31).
وعن أَبي مسعود البدريِّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «حُوسِبَ رَجُلٌ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ، فَلَمْ يُوجَدْ لَهُ مِنَ الخَيْرِ شَيْءٌ، إِلاَّ أنَّهُ كَانَ يُخَالِطُ النَّاسَ وَكَانَ مُوسِرًا، وَكَانَ يَأمُرُ غِلْمَانَهُ أَنْ يَتَجَاوَزُوا عَن المُعْسِر. قَالَ اللهُ - عز وجل: نَحْنُ أَحَقُّ بذلِكَ مِنْهُ؛ تَجَاوَزُوا عَنْهُ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابومسعود بدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم سے پہلے لوگوں میں سے ایک آدمی کا حساب لیا گیا تو اس کے پاس کوئی نیکی نہ ملی، سوائے اس کے کہ وہ لوگوں سے لین دین کیا کرتا تھا اور وہ مال دار تھا، اور اپنے غلاموں کو حکم دیتا تھا کہ تنگ دست سے درگزر کریں۔ اللہ عزوجل نے فرمایا: ہم اس سے زیادہ اس (درگزر) کے حق دار ہیں، اس سے درگزر کرو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الجهاد / حدیث: 1371
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 5/ 33 (1561) (30).
وعن حذيفة - رضي الله عنه - قَالَ: أُتَي اللهُ تَعَالَى بِعَبْدٍ مِنْ عِبَادِهِ آتَاهُ اللهُ مَالًا، فَقَالَ لَهُ: مَاذَا عَمِلْتَ في الدُّنْيَا؟ قَالَ: «وَلاَ يَكْتُمُونَ اللهَ حَدِيثًا» قَالَ: يَا رَبِّ آتَيْتَنِي مَالَكَ، فَكُنْتُ أُبَايعُ النَّاسَ، وَكَانَ مِنْ خُلُقِي الجَوَازُ، فَكُنْتُ أَتَيَسَّرُ عَلَى المُوسِرِ، وَأُنْظِرُ المُعْسِرَ. فَقَالَ الله تَعَالَى: «أنَا أَحَقُّ بِذا مِنْكَ تَجَاوَزُوا عَنْ عَبْدِي» فَقَالَ عُقْبَةُ بن عامِر، وأبو مسعودٍ الأنصاريُّ رضي الله عنهم: هكَذا سَمِعْنَاهُ مِنْ فيِّ رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم. رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ کے پاس اس کے بندوں میں سے ایک بندہ لایا گیا جسے اللہ نے مال دیا تھا، تو (اللہ نے) اس سے فرمایا: تم نے دنیا میں کیا عمل کیا؟ (سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے) کہا: ”اور وہ اللہ سے کوئی بات نہیں چھپا سکیں گے۔“ اس نے کہا: اے میرے رب! تو نے مجھے اپنا مال دیا تھا، تو میں لوگوں سے خرید و فروخت کیا کرتا تھا، اور درگزر کرنا میری عادت تھی، چنانچہ میں مال دار پر آسانی کرتا تھا اور تنگ دست کو مہلت دیتا تھا۔ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”میں تم سے زیادہ اس کا حق دار ہوں، میرے بندے سے درگزر کرو۔“ پھر سیدنا عقبہ بن عامر اور سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہم نے کہا: ہم نے اسی طرح رسول اللہ ﷺ کی زبانِ مبارک سے سنا ہے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الجهاد / حدیث: 1372
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 5/ 33 (1560) (29).
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا، أَوْ وَضَعَ لَهُ، أظَلَّهُ اللهُ يَومَ القِيَامَةِ تَحْتَ ظِلِّ عَرْشِهِ يَومَ لا ظِلَّ إِلاَّ ظِلُّهُ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی یا اس سے (قرض) معاف کر دیا، اللہ اسے قیامت کے دن اپنے عرش کے سائے تلے سایہ دے گا جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الجهاد / حدیث: 1373
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، التعليق الرغيب (2 / 37) ، أحاديث البيوع (الترمذي 1306)
تخریج حدیث أخرجه: الترمذي (1306)، وقال: «حديث حسن صحيح غريب».
وعن جابر - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - اشْتَرَى مِنْهُ بَعِيرًا، فَوَزَنَ لَهُ فَأَرْجَحَ. متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ان سے ایک اونٹ خریدا، تو آپ نے انہیں (اس کی قیمت) تول کر دی اور جھکتا ہوا (زیادہ) دیا۔
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الجهاد / حدیث: 1374
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 3/ 211 (2604)، ومسلم 5/ 53 (715) (115).
وعن أَبي صَفْوَان سُويْدِ بنِ قيسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: جَلَبْتُ أَنَا وَمَخْرَمَةُ العَبْدِيُّ بَزًّا مِنْ هَجَرَ، فَجَاءنا النبيُّ - صلى الله عليه وسلم - فَسَاوَمَنَا بسَرَاوِيلَ، وَعِنْدِي وَزَّانٌ يَزِنُ بِالأَجْرِ، فَقَالَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - لِلْوَزَّانِ: «زِنْ وَأَرْجِحْ». رواه أَبُو داود، والترمذي وقال: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ
سیدنا ابوصفوان سوید بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں اور مخرمہ عبدی ہجر سے کپڑا (بیچنے کے لیے) لائے، تو نبی کریم ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور ہم سے ایک پاجامے (شلوار) کا سودا کیا، اور میرے پاس ایک تولنے والا تھا جو اجرت پر تولتا تھا، تو نبی کریم ﷺ نے تولنے والے سے فرمایا: ”تولو اور جھکتا ہوا تولو۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
وضاحت:
«بَزًّا» : کپڑے۔ (عون المعبود 9/185)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الجهاد / حدیث: 1375
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 3336) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح, مشكوة المصابيح (2924), انظر الحديث الآتي (3337)
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (3336)، وابن ماجه (2220)، والترمذي (1305)، وقال الترمذي: «وأهل العلم يستحبون الرجحان في الوزن».