ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1373
باب: خرید و فروخت اور لین دین میں نرمی، اچھے طریقے سے قرض ادا کرنے اور تقاضا کرنے، ناپ تول میں جھکتا دینے کی فضیلت، کم تولنے کی ممانعت، اور مالدار کا تنگدست کو مہلت دینے اور اسے (قرض) معاف کرنے کی فضیلت
باب فضل السماحة في البيع والشراء والأخذ والعطاء وحسن القضاء والتقاضي وإرجاح المكيال والميزان، والنهي عن التطفيف وفضل إنظار الموسِر المُعْسِرَ والوضع عَنْهُ
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا، أَوْ وَضَعَ لَهُ، أظَلَّهُ اللهُ يَومَ القِيَامَةِ تَحْتَ ظِلِّ عَرْشِهِ يَومَ لا ظِلَّ إِلاَّ ظِلُّهُ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی یا اس سے (قرض) معاف کر دیا، اللہ اسے قیامت کے دن اپنے عرش کے سائے تلے سایہ دے گا جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو کوئی اپنے مسلمان بھائی سے فروخت کا معاملہ فسخ کر لے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے گناہ معاف کر دے گا ۱؎۔" [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3460]
فائدہ۔
جب بیع شرعی اصولوں کے تحت ہوئی۔
سودا قطیعت سے طے ہوگیا۔
اور ایک دھوکا ختم ہوگیا۔
تو اس کے بیچنے والا شرعاً واپسی کا پابند نہیں۔
لیکن اخلاق اور خیرخواہی کا تقاضا ہے۔
کہ دوسرا فریق راضی نہیں۔
تو سودا واپس کرلیا جائے۔
کیونکہ تجارت کی بنیاد ہی باہمی رضا مندی پر ہے۔
اس حدیث میں بیان کردہ امر کی فضیلت کا بیان ہے۔
علاوہ ازیں جس دوکاندارکا سودا سچا اور کھرا ہو۔
اس نے بیچا بھی مناسب نفع کے ساتھ ہو۔
اسے سودا واپس کرلینے میں کوئی تعامل نہیں ہوتا۔
صرف وہی دوکاندار سودا واپس لینے سے انکارکرتا ہے۔
جس کا سودا کھوٹا ہو یا اس نے بہت زیادہ منافع لے کر بیچا ہو۔
اس طرح گویا سودا واپس کرلینے کی فضیلت بیان کرنے میں بالواسطہ اس امر کی ترغیب ہے۔
کہ دوکاندار سودا بھی صحیح رکھیں۔
اور بیچیں بھی مناسب نفع کےساتھ تاکہ کوئی واپس کرنا چاہے تو اسے واپس لینے میں تامل نہ ہو۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو شخص کسی مسلمان کے اقالے کو مان لے (یعنی اس کے ساتھ بیع کے فسخ پر راضی ہو جائے) تو اللہ تعالیٰ (اس احسان کے بدلہ میں) قیامت کے دن اس کے گناہوں کو مٹا دے گا۔" [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2199]
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے تفصیل کے لیے دیکھیے: (الإرواء للألباني، رقم: 1334، والصحيحة للألباني، رقم: 2614، والموسوعة الحديثية مسند الإمام أحمد: 12/401، 402)
لہٰذا مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود قابل حجت اور قابل عمل ہے۔
(2)
اگر سودا کرتے وقت اختیار دیا جائے، یعنی ایک آدمی دوسرے کو کہہ دے کہ اگر تم چاہو تو سودا ختم کر سکتے ہو تو جتنی مدت مقرر کی ہے اس مدت کے اندر بیع فسخ کرنے کا اختیار ہے۔
(3)
اگر شرط نہ ہوئی ہو، پھر خریدار خریدی ہوئی چیز واپس کرنا چاہے، یا بیچنے والا اسی قیمت پر واپس کر دے۔
یہ بہت ثواب کا کام ہے۔
(4)
۔
بندہ دوسروں سے جس طرح کا سلوک کرتا ہے، اللہ تعالیٰ بھی اس سے اسی طرح کا سلوک کرتا ہے جیسا کہ ارشاد نبوی ہے: (إنَّمَا یَرْحَمُ اللہُ مِنْ عِبَادِہِ الرُّحَمَآءَ) (صحیح مسلم، الجنائز، باب البکاء علی المیت، حدیث: 923)
’’اللہ تعالیٰ اپنے رحم کرنے والے بندوں ہی پر رحم کرتا ہے۔‘‘
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جو فروخت کنندہ، کسی مسلمان سے فروخت شدہ مال واپس کر لے، اللہ تعالیٰ اس کے گناہ و لغزشیں معاف فرما دے گا۔ " اسے ابوداؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور ابن حبان اور حاکم نے صحیح کہا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 691»
«أخرجه أبوداود، البيوع، باب في فضل الإقالة، حديث:3460، وابن ماجه، التجارات، حديث:2199، وابن حبان(الموارد)، حديث:1103، 1104، والحاكم:2 /45.»
تشریح: مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔
لہٰذا مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد اور متابعات کی وجہ سے قابل عمل اور قابل حجت ہے۔
واللّٰہ أعلم۔
تفصیل کے لیے دیکھیے: (إرواء الغلیل‘ رقم:۱۳۳۴‘ والموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الإمام أحمد: ۱۲ /۴۰۱‘ ۴۰۲)