ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1372

باب: خرید و فروخت اور لین دین میں نرمی، اچھے طریقے سے قرض ادا کرنے اور تقاضا کرنے، ناپ تول میں جھکتا دینے کی فضیلت، کم تولنے کی ممانعت، اور مالدار کا تنگدست کو مہلت دینے اور اسے (قرض) معاف کرنے کی فضیلت

باب فضل السماحة في البيع والشراء والأخذ والعطاء وحسن القضاء والتقاضي وإرجاح المكيال والميزان، والنهي عن التطفيف وفضل إنظار الموسِر المُعْسِرَ والوضع عَنْهُ

حدیث نمبر: 1372
وعن حذيفة - رضي الله عنه - قَالَ: أُتَي اللهُ تَعَالَى بِعَبْدٍ مِنْ عِبَادِهِ آتَاهُ اللهُ مَالًا، فَقَالَ لَهُ: مَاذَا عَمِلْتَ في الدُّنْيَا؟ قَالَ: «وَلاَ يَكْتُمُونَ اللهَ حَدِيثًا» قَالَ: يَا رَبِّ آتَيْتَنِي مَالَكَ، فَكُنْتُ أُبَايعُ النَّاسَ، وَكَانَ مِنْ خُلُقِي الجَوَازُ، فَكُنْتُ أَتَيَسَّرُ عَلَى المُوسِرِ، وَأُنْظِرُ المُعْسِرَ. فَقَالَ الله تَعَالَى: «أنَا أَحَقُّ بِذا مِنْكَ تَجَاوَزُوا عَنْ عَبْدِي» فَقَالَ عُقْبَةُ بن عامِر، وأبو مسعودٍ الأنصاريُّ رضي الله عنهم: هكَذا سَمِعْنَاهُ مِنْ فيِّ رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم. رواه مسلم.
ترجمہ

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ کے پاس اس کے بندوں میں سے ایک بندہ لایا گیا جسے اللہ نے مال دیا تھا، تو (اللہ نے) اس سے فرمایا: تم نے دنیا میں کیا عمل کیا؟ (سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے) کہا: ”اور وہ اللہ سے کوئی بات نہیں چھپا سکیں گے۔“ اس نے کہا: اے میرے رب! تو نے مجھے اپنا مال دیا تھا، تو میں لوگوں سے خرید و فروخت کیا کرتا تھا، اور درگزر کرنا میری عادت تھی، چنانچہ میں مال دار پر آسانی کرتا تھا اور تنگ دست کو مہلت دیتا تھا۔ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”میں تم سے زیادہ اس کا حق دار ہوں، میرے بندے سے درگزر کرو۔“ پھر سیدنا عقبہ بن عامر اور سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہم نے کہا: ہم نے اسی طرح رسول اللہ ﷺ کی زبانِ مبارک سے سنا ہے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الجهاد / حدیث: 1372
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 5/ 33 (1560) (29).