ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1371

باب: خرید و فروخت اور لین دین میں نرمی، اچھے طریقے سے قرض ادا کرنے اور تقاضا کرنے، ناپ تول میں جھکتا دینے کی فضیلت، کم تولنے کی ممانعت، اور مالدار کا تنگدست کو مہلت دینے اور اسے (قرض) معاف کرنے کی فضیلت

باب فضل السماحة في البيع والشراء والأخذ والعطاء وحسن القضاء والتقاضي وإرجاح المكيال والميزان، والنهي عن التطفيف وفضل إنظار الموسِر المُعْسِرَ والوضع عَنْهُ

حدیث نمبر: 1371
وعن أَبي مسعود البدريِّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «حُوسِبَ رَجُلٌ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ، فَلَمْ يُوجَدْ لَهُ مِنَ الخَيْرِ شَيْءٌ، إِلاَّ أنَّهُ كَانَ يُخَالِطُ النَّاسَ وَكَانَ مُوسِرًا، وَكَانَ يَأمُرُ غِلْمَانَهُ أَنْ يَتَجَاوَزُوا عَن المُعْسِر. قَالَ اللهُ - عز وجل: نَحْنُ أَحَقُّ بذلِكَ مِنْهُ؛ تَجَاوَزُوا عَنْهُ». رواه مسلم.
ترجمہ

سیدنا ابومسعود بدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم سے پہلے لوگوں میں سے ایک آدمی کا حساب لیا گیا تو اس کے پاس کوئی نیکی نہ ملی، سوائے اس کے کہ وہ لوگوں سے لین دین کیا کرتا تھا اور وہ مال دار تھا، اور اپنے غلاموں کو حکم دیتا تھا کہ تنگ دست سے درگزر کریں۔ اللہ عزوجل نے فرمایا: ہم اس سے زیادہ اس (درگزر) کے حق دار ہیں، اس سے درگزر کرو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الجهاد / حدیث: 1371
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 5/ 33 (1561) (30).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 1561 | سنن ترمذي: 1307

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 1561 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابو مسعود رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم سے پہلے لوگوں میں سے ایک آدمی کا محاسبہ کیا گیا، تو اس کے پاس کوئی نیکی نہ پائی گئی، سوائے اس کے کہ وہ لوگوں کے ساتھ گھل مل کر رہتا تھا اور مالدار تھا، اور اپنے نوکروں کو یہ ہدایت دیتا تھا کہ وہ تنگدست سے درگزر کریں، اللہ تعالیٰ نے فرمایا، ہم درگزر کرنے کے اس سے زیادہ حقدار ہیں، اس سے درگزر کرو۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:3997]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: لم يوجد له من الخير شئي: میں الخير سے مراد اعمال صالحہ ہیں، ایسے وہ ایمان دار تھا، کیونکہ ایمان کے بغیر معافی ممکن نہیں ہے اور نہ کوئی عمل اس کے بغیر نجات کا باعث بن سکتاہے، جیسا کے اگلی روایت میں آرہا ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3997 سے ماخوذ ہے۔