باب: ملاقات کے وقت مصافحہ کرنے اور خندہ پیشانی سے ملنے، نیک آدمی کے ہاتھ کو بوسہ دینے، شفقت سے اپنے بچے کو بوسہ دینے، سفر سے آنے والے سے معانقہ کرنے کا استحباب، اور (سلام کے وقت) جھکنے کی کراہت
باب استحباب المصافحة عِنْدَ اللقاء وبشاشة الوجه وتقبيل يد الرجل الصالح وتقبيل ولده شفقة ومعانقة القادم من سفر وكراهية الانحناء
عن أَبي الخطاب قتادة، قَالَ: قُلْتُ لأَنَسٍ: أكَانَتِ المُصَافَحَةُ في أصْحَابِ رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم؟ قَالَ: نَعَمْ. رواه البخاري.
ترجمہ
ابوالخطاب قتادہ رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے (سیدنا) انس (رضی اللہ عنہ) سے پوچھا: کیا رسول اللہ ﷺ کے صحابہ میں مصافحہ (کا رواج) تھا؟ انہوں نے کہا: ہاں۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: لَمَّا جَاءَ أهْلُ اليَمَنِ، قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «قَدْ جَاءكُمْ أهْلُ اليَمَنِ» وَهُمْ أوَّلُ مَنْ جَاءَ بِالمُصَافَحَةِ. رواه أَبُو داود بإسناد صحيح.
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب یمن والے آئے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے پاس یمن والے آ گئے ہیں۔“ اور وہ سب سے پہلے مصافحہ کا طریقہ لانے والے تھے۔
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
وضاحت:
«وَهُمْ أوَّلُ مَنْ جَاءَ بِالمُصَافَحَةِ» : یہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا قول ہے، جیسا کہ مسند احمد میں ہے۔ (مسند احمد 3/251)
وعن البراءِ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَا مِنْ مُسْلِمَينِ يَلْتَقِيَانِ فَيَتَصَافَحَانِ إِلاَّ غُفِرَ لَهُمَا قَبْلَ أَنْ يَفْتَرِقَا». رواه أَبُو داود.
ترجمہ
سیدنا براء (بن عازب) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو بھی دو مسلمان آپس میں ملتے ہیں اور ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے ہیں تو ان کے جدا ہونے سے پہلے ہی ان دونوں کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔“
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے)
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے)
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رسولَ اللهِ، الرَّجُلُ مِنَّا يَلْقَى أخَاهُ، أَوْ صَدِيقَهُ، أينحَنِي لَهُ؟ قَالَ: «لاَ». قَالَ: أفَيَلْتَزِمُهُ وَيُقَبِّلُهُ؟ قَالَ: «لاَ» قَالَ: فَيَأخُذُ بِيَدِهِ وَيُصَافِحُهُ؟ قَالَ: «نَعَمْ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم میں سے کوئی آدمی اپنے بھائی یا دوست سے ملتا ہے تو کیا وہ اس کے لیے جھکے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ اس نے عرض کیا: تو کیا وہ اس سے چمٹ جائے اور اسے بوسہ دے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ اس نے عرض کیا: تو کیا وہ اس کا ہاتھ پکڑے اور اس سے مصافحہ کرے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
وعن صَفْوَانَ بن عَسَّالٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ يَهُودِيٌّ لِصَاحِبِهِ: اذْهَبْ بِنَا إِلَى هَذَا النَّبيِّ، فَأتَيَا رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - فَسَألاهُ عَنْ تِسْعِ آياتٍ بَيِّنَاتٍ ... فَذَكَرَ الْحَدِيث إِلَى قَوْلهِ: فقَبَّلا يَدَهُ وَرِجْلَهُ، وقالا: نَشْهَدُ أنَّكَ نَبِيٌّ. رواه الترمذي وغيره بأسانيد صحيحةٍ.
ترجمہ
سیدنا صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک یہودی نے اپنے ساتھی سے کہا: ہمیں اس نبی کے پاس لے چلو۔ چنانچہ وہ دونوں رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور آپ سے نو واضح نشانیوں کے بارے میں پوچھا … پھر (راوی نے) حدیث ذکر کی یہاں تک کہ ان کے اس قول تک پہنچے: تو ان دونوں نے آپ ﷺ کے ہاتھ اور پاؤں کو بوسہ دیا اور کہا: ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ نبی ہیں۔
(اسے ترمذی وغیرہ نے صحیح سندوں کے ساتھ روایت کیا ہے)
(اسے ترمذی وغیرہ نے صحیح سندوں کے ساتھ روایت کیا ہے)
وعن ابن عمر رضي الله عنهم قِصَّة، قَالَ فِيهَا: فَدَنَوْنَا مِنَ النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - فَقَبَّلْنَا يَدَه. رواه أَبُو داود.
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ایک واقعہ مروی ہے، جس میں انہوں نے کہا: پھر ہم نبی کریم ﷺ کے قریب ہوئے اور ہم نے آپ کے ہاتھ کو بوسہ دیا۔
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے)
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے)
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: قَدِمَ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ المَدِينَةَ وَرسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - في بَيتِي، فَأتَاهُ فَقَرَعَ البَابَ، فَقَامَ إِلَيْهِ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم - يَجُرُّ ثَوْبَهُ، فَاعْتَنَقَهُ وَقَبَّلَهُ. رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: (سیدنا) زید بن حارثہ (رضی اللہ عنہ) مدینہ آئے اور رسول اللہ ﷺ میرے گھر میں تھے، وہ آپ کے پاس آئے اور دروازہ کھٹکھٹایا، تو نبی کریم ﷺ اپنا کپڑا گھسیٹتے ہوئے اٹھ کر ان کی طرف گئے، انہیں گلے لگایا اور بوسہ دیا۔
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
وعن أَبي ذَرٍّ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ لي رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لا تَحقِرَنَّ منَ الْمَعرُوف شَيْئًا، وَلَوْ أَنْ تَلْقَى أخَاكَ بِوَجْهٍ طَلْقٍ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”نیکی کے کسی کام کو ہرگز حقیر نہ سمجھو، خواہ (وہ اتنا ہی ہو کہ) تم اپنے بھائی سے خندہ پیشانی کے ساتھ ملو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«بِوَجْهٍ طَلْقٍ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "اس کا معنی ہے: نرم اور کھلا ہوا (مسکراتا) چہرہ۔" (شرح صحیح مسلم للنووی 8/349)
یہ حدیث نمبر 121 پر گزر چکی ہے۔
یہ حدیث نمبر 121 پر گزر چکی ہے۔
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَبَّلَ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم - الحَسَنَ بنَ عَلِيٍّ رضي الله عنهم، فَقَالَ الأقْرَعُ بن حَابِسٍ: إنَّ لِي عَشْرَةً مِنَ الْوَلَدِ مَا قَبَّلْتُ مِنْهُمْ أحَدًا. فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ لاَ يَرْحَمْ لاَ يُرْحَمْ!». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ نے (سیدنا) حسن بن علی رضی اللہ عنہما کو بوسہ دیا، تو اقرع بن حابس نے کہا: میرے دس بچے ہیں، میں نے ان میں سے کسی کو بھی بوسہ نہیں دیا۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا!“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 225 پر گزر چکی ہے۔