ریاض الصالحین — حدیث نمبر 886

باب: ملاقات کے وقت مصافحہ کرنے اور خندہ پیشانی سے ملنے، نیک آدمی کے ہاتھ کو بوسہ دینے، شفقت سے اپنے بچے کو بوسہ دینے، سفر سے آنے والے سے معانقہ کرنے کا استحباب، اور (سلام کے وقت) جھکنے کی کراہت

باب استحباب المصافحة عِنْدَ اللقاء وبشاشة الوجه وتقبيل يد الرجل الصالح وتقبيل ولده شفقة ومعانقة القادم من سفر وكراهية الانحناء

حدیث نمبر: 886
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: لَمَّا جَاءَ أهْلُ اليَمَنِ، قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «قَدْ جَاءكُمْ أهْلُ اليَمَنِ» وَهُمْ أوَّلُ مَنْ جَاءَ بِالمُصَافَحَةِ. رواه أَبُو داود بإسناد صحيح.
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب یمن والے آئے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے پاس یمن والے آ گئے ہیں۔“ اور وہ سب سے پہلے مصافحہ کا طریقہ لانے والے تھے۔
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)

وضاحت:
«وَهُمْ أوَّلُ مَنْ جَاءَ بِالمُصَافَحَةِ» : یہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا قول ہے، جیسا کہ مسند احمد میں ہے۔ (مسند احمد 3/251)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب السلام / حدیث: 886
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح إلا أن قوله وهم أول مدرج فيه من قول أنس (أبو داود 5213) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح, حميد عنعن لكنه كان يدلس عن ثابت البناني عن أنس رضي الله عنه وثابت البناني ثقة
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (5213).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 5213
هذا قول أنس كما عند أحمد ٣/ ٢٥١.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 5213 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´مصافحہ کا بیان۔`
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب یمن کے لوگ آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تمہارے پاس یمن کے لوگ آئے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے سب سے پہلے مصافحہ کرنا شروع کیا۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5213]
فوائد ومسائل:
یہ روایت ضعیف ہے۔
علاوہ ازیں اس روایت کا دوسرا جملہ حضرت انس رضی اللہ کی طرف سے مدرج ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5213 سے ماخوذ ہے۔