باب: چھینکنے والا جب اللہ تعالیٰ کی حمد کرے تو اس کا جواب دینے (یرحمک اللہ کہنے) کا استحباب، اور جب حمد نہ کرے تو جواب دینے کی کراہت، اور چھینک کا جواب دینے، چھینکنے اور جمائی لینے کے آداب کا بیان

باب استحباب تشميت العاطس إِذَا حمد الله تَعَالَى وكراهة تشميته إذا لَمْ يحمد الله تَعَالَى وبيان آداب التشميت والعطاس والتثاؤب

عن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إنَّ الله يُحِبُّ العُطَاسَ، وَيَكْرَهُ التَّثَاؤُبَ، فَإذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ وَحَمِدَ الله تَعَالَى كَانَ حَقًّا عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ سَمِعَهُ أَنْ يَقُولَ لَهُ: يَرْحَمُكَ اللهُ، وَأَمَّا التَّثَاؤُبُ فَإنَّمَا هُوَ مِنَ الشَّيْطَانِ، فَإذَا تَثَاءبَ أحَدُكُمْ فَلْيَرُدَّهُ مَا اسْتَطَاعَ، فَإنَّ أحَدَكُمْ إِذَا تَثَاءبَ ضَحِكَ مِنْهُ الشَّيْطَانُ». رواه البخاري.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ چھینک کو پسند کرتا ہے اور جمائی کو ناپسند کرتا ہے، پس جب تم میں سے کوئی چھینکے اور اللہ تعالیٰ کی حمد کرے تو ہر اس مسلمان پر جو اسے سنے، یہ حق ہے کہ وہ اسے کہے: «يَرْحَمُكَ اللهُ» (اللہ تم پر رحم کرے)۔ اور رہی جمائی تو وہ شیطان کی طرف سے ہے، لہٰذا جب تم میں سے کسی کو جمائی آئے تو جہاں تک ہو سکے اسے روکے، کیونکہ جب تم میں سے کوئی جمائی لیتا ہے تو شیطان اس پر ہنستا ہے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب السلام / حدیث: 878
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 8/ 61 (6226).
وعنه، عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا عَطَسَ أحَدُكُمْ فَلْيَقُلْ: الحَمْدُ
للهِ، وَلْيَقُلْ لَهُ أخُوهُ أَوْ صَاحِبُهُ: يَرْحَمُكَ الله. فإذَا قَالَ لَهُ: يَرْحَمُكَ اللهُ، فَليَقُلْ: يَهْدِيكُمُ اللهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ». رواه البخاري.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی چھینکے تو کہے: «الْحَمْدُ لِلهِ» (تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں)، اور اس کا بھائی یا ساتھی اسے کہے: «يَرْحَمُكَ اللهُ» (اللہ تم پر رحم کرے)، پھر جب وہ اسے «يَرْحَمُكَ اللهُ» کہے تو (چھینکنے والا) کہے: «يَهْدِيكُمُ اللهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ» (اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہارا حال درست کرے)۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب السلام / حدیث: 879
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 8/ 61 (6224).
وعن أَبي موسى - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «إِذَا عَطَسَ أحَدُكُمْ فَحَمِدَ اللهَ فَشَمِّتُوهُ، فَإنْ لَمْ يَحْمَدِ الله فَلاَ تُشَمِّتُوهُ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ (اشعری) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم میں سے کوئی چھینکے اور اللہ کی حمد کرے تو اسے (یرحمک اللہ کہہ کر) دعا دو، اور اگر وہ اللہ کی حمد نہ کرے تو اسے دعا نہ دو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«فَشَمِّتُوهُ» : تشمیت کا معنی ہے خیر و برکت کی دعا دینا۔ (النہایہ 2/499)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب السلام / حدیث: 880
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 8/ 225 (2992) (54).
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: عَطَسَ رَجُلانِ عِنْدَ النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - فَشَمَّتَ أَحَدَهُمَا وَلَمْ يُشَمِّتِ الآخَرَ، فَقَالَ الَّذِي لَمْ يُشَمِّتْهُ: عَطَسَ فُلانٌ فَشَمَّتَّهُ، وَعَطَسْتُ فَلَمْ تُشَمِّتْنِي؟ فَقَالَ: «هَذَا حَمِدَ الله، وَإنَّكَ لَمْ تَحْمَدِ الله». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ کے پاس دو آدمیوں کو چھینک آئی، تو آپ نے ان میں سے ایک کو (یرحمک اللہ کہہ کر) دعا دی اور دوسرے کو دعا نہ دی، تو جسے آپ نے دعا نہیں دی تھی اس نے کہا: فلاں کو چھینک آئی تو آپ نے اسے دعا دی، اور مجھے چھینک آئی تو آپ نے مجھے دعا نہیں دی؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس نے اللہ کی حمد کی تھی، اور تم نے اللہ کی حمد نہیں کی۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب السلام / حدیث: 881
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 8/ 61 (6225)، ومسلم 8/ 225 (2991) (53).
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - إِذَا عَطَسَ وَضَعَ يَدَهُ أَوْ ثَوْبَهُ عَلَى فِيهِ، وَخَفَضَ - أَوْ غَضَّ - بِهَا صَوْتَهُ. شك الراوي. رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ جب چھینکتے تو اپنا ہاتھ یا اپنا کپڑا اپنے منہ پر رکھ لیتے، اور اس کے ذریعے اپنی آواز کو پست کر لیتے — یا (فرمایا:) دبا لیتے۔ (یہ) راوی کا شک ہے۔
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب السلام / حدیث: 882
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن صحيح (أبو داود 5029) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (4738), أخرجه الترمذي (2745 وسنده حسن) محمد بن عجلان صرح بالسماع عند أحمد (2/439)
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (5029)، والترمذي (2745).
وعن أَبي موسى - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ اليَهُودُ يَتَعَاطَسُونَ عِنْدَ رسول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يَرْجُونَ أَنْ يَقُولَ لَهُمْ: يَرْحَمُكُم الله، فَيَقُولُ: «يَهْدِيكُم اللهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ». رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ (اشعری) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: یہودی رسول اللہ ﷺ کے پاس (جان بوجھ کر) چھینکا کرتے تھے، اس امید پر کہ آپ انہیں «يَرْحَمُكُمُ اللهُ» (اللہ تم پر رحم کرے) کہیں گے، تو آپ ﷺ فرماتے: ”«يَهْدِيكُمُ اللهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ» (اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہارا حال درست کرے)۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب السلام / حدیث: 883
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 5038) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح, مشكوة المصابيح (4740), أخرجه الترمذي (2739 وسنده صحيح) سفيان الثوري صرح بالسماع عند الحاكم (4/268)
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (5038)، والترمذي (2739)، والنسائي في «الكبرى» (10061).
وعن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «إِذَا تَثَاءبَ أحَدُكُمْ فَلْيُمْسِكْ بِيَدِهِ عَلَى فِيهِ؛ فَإنَّ الشَّيْطَانَ يَدْخُلُ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو جمائی آئے تو اپنا ہاتھ اپنے منہ پر رکھ کر اسے روکے، کیونکہ شیطان (منہ میں) داخل ہو جاتا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب السلام / حدیث: 884
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 8/ 226 (2995) (57).