ریاض الصالحین — حدیث نمبر 891

باب: ملاقات کے وقت مصافحہ کرنے اور خندہ پیشانی سے ملنے، نیک آدمی کے ہاتھ کو بوسہ دینے، شفقت سے اپنے بچے کو بوسہ دینے، سفر سے آنے والے سے معانقہ کرنے کا استحباب، اور (سلام کے وقت) جھکنے کی کراہت

باب استحباب المصافحة عِنْدَ اللقاء وبشاشة الوجه وتقبيل يد الرجل الصالح وتقبيل ولده شفقة ومعانقة القادم من سفر وكراهية الانحناء

حدیث نمبر: 891
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: قَدِمَ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ المَدِينَةَ وَرسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - في بَيتِي، فَأتَاهُ فَقَرَعَ البَابَ، فَقَامَ إِلَيْهِ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم - يَجُرُّ ثَوْبَهُ، فَاعْتَنَقَهُ وَقَبَّلَهُ. رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: (سیدنا) زید بن حارثہ (رضی اللہ عنہ) مدینہ آئے اور رسول اللہ ﷺ میرے گھر میں تھے، وہ آپ کے پاس آئے اور دروازہ کھٹکھٹایا، تو نبی کریم ﷺ اپنا کپڑا گھسیٹتے ہوئے اٹھ کر ان کی طرف گئے، انہیں گلے لگایا اور بوسہ دیا۔
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب السلام / حدیث: 891
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: (2732) إسناده ضعيف, يحيي بن محمد : ضعيف وكان ضريرًا يتلقن و إبراهيم بن يحيي : لين الحديث (تق: 7637 ،268) , محدثین: د. ماهر الفحل: وسنده ضعيف
تخریج حدیث أخرجه: الترمذي (2732) وقال: «حديث حسن غريب»، وسنده ضعيف.
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: فيه عنعنة محمد بن إسحاق وهو مدلس مشهور به
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2732

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2732 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´معانقہ (گلے ملنے) اور بوسہ کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ زید بن حارثہ مدینہ آئے (اس وقت) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر میں تشریف فرما تھے، وہ آپ کے پاس آئے اور دروازہ کھٹکھٹایا، تو آپ ان کی طرف ننگے بدن اپنے کپڑے سمیٹتے ہوئے لپکے اور قسم اللہ کی میں نے آپ کو ننگے بدن نہ اس سے پہلے کبھی دیکھا تھا اور نہ اس کے بعد دیکھا ۱؎، آپ نے (بڑھ کر) انہیں گلے لگا لیا اور ان کا بوسہ لیا۔ [سنن ترمذي/كتاب الاستئذان والآداب/حدیث: 2732]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی کسی کے استقبال میں آپﷺ کو اس حالت و کیفیت میں نہیں دیکھا جو حالت و کیفیت زید بن حارثہ سے ملاقات کے وقت تھی کہ آپﷺ کی چادر آپ5 کے کندھے سے گر گئی تھی اور آپﷺ نے اسی حالت میں ان سے معانقہ کیا۔

نوٹ:
(سند میں ’’ابراہیم بن یحییٰ بن محمد‘‘ اور ان کے باپ ’’یحییٰ بن محمد بن عباد‘‘ دونوں ضعیف ہیں)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2732 سے ماخوذ ہے۔