باب: اس بات کا بیان کہ جب اجازت طلب کرنے والے سے پوچھا جائے: تم کون ہو؟ تو سنت یہ ہے کہ وہ کہے: فلاں، اور اپنا وہ نام یا کنیت بتائے جس سے وہ پہچانا جاتا ہو، اور ”میں“ وغیرہ کہنے کی کراہت

باب بيان أنَّ السنة إِذَا قيل للمستأذن: من أنت؟ أن يقول: فلان، فيسمي نفسه بما يعرف به من اسم أَوْ كنية وكراهة قوله: «أنا» ونحوها

وعن أنس - رضي الله عنه - في حديثه المشهور في الإسراءِ، قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «ثُمَّ صَعَدَ بي جِبْريلُ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا فَاسْتَفْتَحَ، فقِيلَ: مَنْ هذَا؟ قَالَ: جِبْريلُ، قِيلَ: وَمَنْ مَعَكَ؟ قَالَ: مُحَمَّدٌ، ثُمَّ صَعَدَ إِلَى السَّمَاءِ الثَّانِيَةِ فاسْتَفْتَحَ، قِيلَ: مَنْ هَذَا؟ قَالَ: جِبْريل، قِيلَ: وَمَنْ مَعَكَ؟ قَالَ: مُحَمَّدٌ وَالثَّالِثَةِ وَالرَّابِعَةِ وَسَائِرِهنَّ وَيُقَالُ فِي بَابِ كُلِّ سَمَاءٍ: مَنْ هَذَا؟ فَيَقُولُ: جِبْريلُ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے معراج کے بارے میں ان کی مشہور حدیث میں روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”پھر جبریل (علیہ السلام) مجھے لے کر آسمانِ دنیا کی طرف چڑھے اور دروازہ کھلوانا چاہا، تو پوچھا گیا: یہ کون ہے؟ انہوں نے کہا: جبریل۔ پوچھا گیا: اور تمہارے ساتھ کون ہے؟ انہوں نے کہا: محمد (ﷺ)۔ پھر وہ دوسرے آسمان کی طرف چڑھے اور دروازہ کھلوانا چاہا، پوچھا گیا: یہ کون ہے؟ انہوں نے کہا: جبریل۔ پوچھا گیا: اور تمہارے ساتھ کون ہے؟ انہوں نے کہا: محمد (ﷺ)۔ اور اسی طرح تیسرے، چوتھے اور باقی تمام آسمانوں پر ہوا، اور ہر آسمان کے دروازے پر پوچھا جاتا: یہ کون ہے؟ تو وہ کہتے: جبریل۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب السلام / حدیث: 874
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 4/ 133 (3207)، ومسلم 1/ 99 (162) (259).
وعن أَبي ذرٍّ - رضي الله عنه - قَالَ: خَرَجْتُ لَيْلَةً مِنَ اللَّيَالِي، فَإذَا رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يَمْشِي وَحْدَهُ، فَجَعَلْتُ أمْشِي فِي ظلِّ القمَرِ، فَالْتَفَتَ فَرَآنِي، فَقَالَ: «مَنْ هَذَا؟» فقلتُ: أَبُو ذَرٍّ. متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں ایک رات نکلا تو دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ اکیلے چل رہے ہیں، تو میں چاند کے سائے میں چلنے لگا، آپ ﷺ نے مڑ کر مجھے دیکھا اور فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ میں نے عرض کیا: ابوذر۔
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب السلام / حدیث: 875
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 8/ 116 (6443)، ومسلم 3/ 76 (994) (33).
وعن أُمِّ هانىءٍ رضي الله عنها، قالت: أتيتُ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - وَهُوَ يَغْتَسِلُ وَفَاطِمَةُ تَسْتُرُهُ، فَقَالَ: «مَنْ هذِهِ؟» فقلتُ: أنا أُمُّ هَانِىءٍ. متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نبی کریم ﷺ کے پاس آئی، آپ غسل فرما رہے تھے اور (سیدہ) فاطمہ (رضی اللہ عنہا) آپ پر پردہ کیے ہوئے تھیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ میں نے عرض کیا: میں ام ہانی ہوں۔
(متفق علیہ)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 864 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب السلام / حدیث: 876
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث انظر الحديث (864). أخرجه: البخاري 1/ 100 (357)، ومسلم 2/ 158 (336) (82).
وعن جابر - رضي الله عنه - قَالَ: أتَيْتُ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - فَدَقَقْتُ البَابَ، فَقَالَ: «مَنْ هَذَا؟» فَقُلتُ: أَنَا، فَقَالَ: «أنَا، أنَا!» كَأنَّهُ كَرِهَهَا. متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور دروازہ کھٹکھٹایا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ میں نے کہا: میں۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں، میں!“ گویا آپ نے اسے ناپسند فرمایا۔
(متفق علیہ)
وضاحت:
«كَأنَّهُ كَرِهَهَا» : علماء نے فرمایا ہے: "جب کوئی اجازت طلب کرے اور اس سے پوچھا جائے: تم کون ہو؟ یا یہ کون ہے؟ تو اس کا "میں" کہنا مکروہ ہے، اس حدیث کی وجہ سے، اور اس لیے بھی کہ "میں" کہنے سے کوئی فائدہ یا اضافی بات حاصل نہیں ہوتی بلکہ ابہام باقی رہتا ہے، بلکہ اسے چاہیے کہ اپنا نام لے کر کہے: فلاں، یا میں فلاں ہوں، یا میں ابوفلاں ہوں، یا قاضی فلاں، یا شیخ فلاں، جبکہ (صرف) نام سے پہچان حاصل نہ ہو رہی ہو کیونکہ وہ نام غیر معروف ہو …" (شرح صحیح مسلم للنووی 7/316)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب السلام / حدیث: 877
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 8/ 68 (6250)، ومسلم 6/ 180 (2155) (38).