ریاض الصالحین — حدیث نمبر 883

باب: چھینکنے والا جب اللہ تعالیٰ کی حمد کرے تو اس کا جواب دینے (یرحمک اللہ کہنے) کا استحباب، اور جب حمد نہ کرے تو جواب دینے کی کراہت، اور چھینک کا جواب دینے، چھینکنے اور جمائی لینے کے آداب کا بیان

باب استحباب تشميت العاطس إِذَا حمد الله تَعَالَى وكراهة تشميته إذا لَمْ يحمد الله تَعَالَى وبيان آداب التشميت والعطاس والتثاؤب

حدیث نمبر: 883
وعن أَبي موسى - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ اليَهُودُ يَتَعَاطَسُونَ عِنْدَ رسول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يَرْجُونَ أَنْ يَقُولَ لَهُمْ: يَرْحَمُكُم الله، فَيَقُولُ: «يَهْدِيكُم اللهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ». رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ

سیدنا ابوموسیٰ (اشعری) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: یہودی رسول اللہ ﷺ کے پاس (جان بوجھ کر) چھینکا کرتے تھے، اس امید پر کہ آپ انہیں «يَرْحَمُكُمُ اللهُ» (اللہ تم پر رحم کرے) کہیں گے، تو آپ ﷺ فرماتے: ”«يَهْدِيكُمُ اللهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ» (اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہارا حال درست کرے)۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب السلام / حدیث: 883
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 5038) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح, مشكوة المصابيح (4740), أخرجه الترمذي (2739 وسنده صحيح) سفيان الثوري صرح بالسماع عند الحاكم (4/268)
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (5038)، والترمذي (2739)، والنسائي في «الكبرى» (10061).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2739 | سنن ابي داود: 5038

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2739 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´چھینکنے والے کا جواب کس طرح دیا جائے؟`
ابوموسیٰ اشعری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ یہود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہوتے تو یہ امید لگا کر چھینکتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لیے «يرحمكم الله» " اللہ تم پر رحم کرے " کہیں گے۔ مگر آپ (اس موقع پر صرف) «يهديكم الله ويصلح بالكم» " اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہارا حال درست کر دے " فرماتے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الأدب/حدیث: 2739]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ غیرمسلموں کی چھینک کے جواب میں صرف (يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ) کہا جائے۔
اور (یَرْحَمُکُمُ اللہ) (اللہ تم پر رحم کرے) نہ کہا جائے کیونکہ اللہ کی رحمت اخروی صرف مسلمانوں کے لیے ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2739 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 5038 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´ذمی کی چھینک کا جواب کیسے دیا جائے؟`
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس یہود جان بوجھ کر اس امید میں چھینکا کرتے کہ آپ ان کے لئے «يرحمكم الله» " تم پر اللہ کی رحمت ہو " کہہ دیں، لیکن آپ فرماتے: «يهديكم الله ويصلح بالكم» " اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہارا حال درست کرے۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 5038]
فوائد ومسائل:
غیر مسلم کو چھینک ک جواب میں (يرحمك الله) كی بجائے۔
(يهديكم الله يصلح بالكم) جیسا کہ اسے (السلام عليكم) کہنے میں ابتداء نہیں کی جا سکتی۔
اور وہ کہے تو جواباً صرف علیکم کہا جاتا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5038 سے ماخوذ ہے۔