ریاض الصالحین — حدیث نمبر 880

باب: چھینکنے والا جب اللہ تعالیٰ کی حمد کرے تو اس کا جواب دینے (یرحمک اللہ کہنے) کا استحباب، اور جب حمد نہ کرے تو جواب دینے کی کراہت، اور چھینک کا جواب دینے، چھینکنے اور جمائی لینے کے آداب کا بیان

باب استحباب تشميت العاطس إِذَا حمد الله تَعَالَى وكراهة تشميته إذا لَمْ يحمد الله تَعَالَى وبيان آداب التشميت والعطاس والتثاؤب

حدیث نمبر: 880
وعن أَبي موسى - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «إِذَا عَطَسَ أحَدُكُمْ فَحَمِدَ اللهَ فَشَمِّتُوهُ، فَإنْ لَمْ يَحْمَدِ الله فَلاَ تُشَمِّتُوهُ». رواه مسلم.
ترجمہ

سیدنا ابوموسیٰ (اشعری) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم میں سے کوئی چھینکے اور اللہ کی حمد کرے تو اسے (یرحمک اللہ کہہ کر) دعا دو، اور اگر وہ اللہ کی حمد نہ کرے تو اسے دعا نہ دو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)

وضاحت:
«فَشَمِّتُوهُ» : تشمیت کا معنی ہے خیر و برکت کی دعا دینا۔ (النہایہ 2/499)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب السلام / حدیث: 880
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 8/ 225 (2992) (54).
التشميت: الدعاء بالخير والبركة. النهاية ٢/ ٤٩٩.