اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”یہ آخرت کا گھر ہم ان لوگوں کے لیے بناتے ہیں جو زمین میں نہ بڑائی چاہتے ہیں اور نہ فساد، اور (اچھا) انجام پرہیزگاروں کے لیے ہے۔“ (سورۃ القصص: 83) اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور زمین میں اکڑ کر نہ چل۔“ (سورۃ الاسراء: 37) اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور لوگوں سے اپنا گال (منہ) نہ پھیر اور زمین میں اکڑ کر نہ چل، بے شک اللہ کسی تکبر کرنے والے، فخر کرنے والے کو پسند نہیں کرتا۔“ (سورۃ لقمان: 18) «تُصَعِّرْ خَدَّكَ لِلنَّاسِ» کا معنی ہے: تو لوگوں پر تکبر کرتے ہوئے اپنا گال ان سے پھیر لے اور ان سے منہ موڑ لے۔ «الْمَرَحُ»: اترا کر چلنا۔ اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”بے شک قارون موسیٰ کی قوم میں سے تھا، پھر اس نے ان پر سرکشی کی، اور ہم نے اسے اتنے خزانے دیے تھے کہ ان کی چابیاں ایک طاقتور جماعت کو بوجھل کر دیتی تھیں، جب اس کی قوم نے اس سے کہا: اترا مت، بے شک اللہ اترانے والوں کو پسند نہیں کرتا۔“ (سورۃ القصص: 76) اللہ تعالیٰ کے اس فرمان تک: ”پھر ہم نے اسے اور اس کے گھر کو زمین میں دھنسا دیا۔“ (آخر) آیات (تک)۔
وعن عبد الله بن مسعود - رضي الله عنه - عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لاَ يَدْخُلُ الجَنَّةَ مَنْ كَانَ في قَلْبِهِ مِثْقَالُ ذَرَّة مِنْ كِبْرٍ!» فَقَالَ رَجُلٌ: إنَّ الرَّجُلَ يُحِبُّ أَنْ يَكُونَ ثَوْبُهُ حَسَنًا، ونَعْلُهُ حَسَنَةً؟ قَالَ: «إنَّ اللهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الجَمَالَ، الكِبْرُ: بَطَرُ الحَقِّ وَغَمْطُ النَّاسِ». رواه مسلم. «بَطَرُ الحَقِّ»: دَفْعُهُ وَرَدُّهُ عَلَى قَائِلِهِ، وَ«غَمْطُ النَّاسِ»: احْتِقَارُهُمْ.
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا جس کے دل میں ذرہ برابر بھی تکبر ہو۔“ تو ایک آدمی نے عرض کیا: آدمی پسند کرتا ہے کہ اس کا کپڑا اچھا ہو اور اس کا جوتا اچھا ہو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ خوبصورت ہے، خوبصورتی کو پسند کرتا ہے، تکبر حق کو ٹھکرانا اور لوگوں کو حقیر جاننا ہے۔“ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے) «بَطَرُ الْحَقِّ»: حق کو ٹھکرانا اور اسے کہنے والے پر رد کر دینا۔ «غَمْطُ النَّاسِ»: لوگوں کو حقیر سمجھنا۔
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 611
وعن سلمة بن الأكوع - رضي الله عنه: أنّ رَجُلًا أكَلَ عِنْدَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - بشمالِهِ، فَقَالَ: «كُلْ بيَمِينِكَ» قَالَ: لاَ أسْتَطِيعُ! قَالَ: «لاَ اسْتَطَعْتَ» مَا مَنَعَهُ إِلاَّ الكِبْرُ. قَالَ: فما رفَعها إِلَى فِيهِ. رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ کے پاس اپنے بائیں ہاتھ سے کھانا کھایا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔“ اس نے کہا: میں (ایسا) نہیں کر سکتا! آپ ﷺ نے فرمایا: ”(اللہ کرے) تو نہ کر سکے۔“ اسے تکبر کے سوا کسی چیز نے (دائیں ہاتھ سے کھانے سے) نہیں روکا تھا۔ راوی کہتے ہیں: پھر وہ اپنا (دایاں) ہاتھ اپنے منہ تک نہ اٹھا سکا۔ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 159 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 612
درجۂ حدیثمحدثین:صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیثانظر الحديث (159). أخرجه: مسلم 6/ 109 (2021) (107).
وعن حارثة بن وهْبٍ - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «ألا أُخْبِرُكُمْ بأهْلِ النَّار: كلُّ عُتُلٍ جَوّاظٍ مُسْتَكْبرٍ». متفقٌ عَلَيْهِ، وتقدم شرحه في بابِ ضعفةِ المسلمين.
ترجمہ
سیدنا حارثہ بن وہب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”کیا میں تمہیں جہنم والوں کی خبر نہ دوں؟ ہر سخت مزاج، اکڑ کر چلنے والا (بخیل)، تکبر کرنے والا۔“ (متفق علیہ، اور اس کی شرح کمزور مسلمانوں (کی فضیلت) کے باب میں گزر چکی ہے)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 252 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 613
وعن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه - عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «احْتَجّتِ الجَنَّةُ وَالنَّارُ، فَقَالَت النَّارُ: فيَّ الْجَبَّارُونَ والمُتَكَبِّرُونَ. وقالتِ الجَنَّةُ: فيَّ ضُعفاءُ الناس ومساكينُهُم، فقضى اللهُ بَينهُما: إنكِ الجنّةُ رَحْمَتِي أرْحَمُ بِك مَنْ أشَاءُ، وَإنَّكِ النَّارُ عَذَابِي أُعَذِّبُ بِكِ مَنْ أشَاءُ، وَلِكِلَيْكُمَا عَلَيَّ مِلْؤُهَا». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جنت اور جہنم نے آپس میں جھگڑا کیا، جہنم نے کہا: مجھ میں جبار اور متکبر لوگ (داخل) ہوں گے۔ اور جنت نے کہا: مجھ میں کمزور اور مسکین لوگ (داخل) ہوں گے۔ تو اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کے درمیان فیصلہ فرمایا: (اے جنت!) تو میری رحمت ہے، تیرے ذریعے میں جس پر چاہوں گا رحم کروں گا، اور (اے جہنم!) تو میرا عذاب ہے، تیرے ذریعے میں جسے چاہوں گا عذاب دوں گا، اور تم دونوں کو بھرنا میرے ذمے ہے۔“ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 254 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 614
درجۂ حدیثمحدثین:صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیثانظر الحديث (254). أخرجه: مسلم 8/ 151 (2847).
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لاَ يَنْظُرُ اللهُ يَوْمَ القِيَامَةِ إِلَى مَنْ جَرَّ إزَارَهُ بَطَرًا». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس شخص کی طرف (رحمت کی نظر سے) نہیں دیکھے گا جس نے تکبر سے اپنا تہبند گھسیٹا۔“ (متفق علیہ)
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 615
وعنه، قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «ثَلاَثَةٌ لاَ يُكَلِّمُهُمُ اللهُ يَوْمَ القِيَامَة، وَلاَ يُزَكِّيهِمْ، وَلاَ يَنْظُرُ إلَيْهِمْ، وَلَهُمْ عَذَابٌ ألِيمٌ: شَيْخٌ زَانٍ، وَمَلِكٌ كَذَّابٌ، وَعَائِلٌ مُسْتَكْبِرٌ». رواه مسلم. «العَائِلُ»: الفَقِيرُ.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تین (قسم کے) لوگ ہیں جن سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نہ کلام کرے گا، نہ انہیں پاک کرے گا، نہ ان کی طرف (رحمت کی نظر سے) دیکھے گا، اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے: بوڑھا زانی، جھوٹا بادشاہ، اور تکبر کرنے والا فقیر۔“ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے) «الْعَائِلُ»: فقیر۔
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 616
وعنه، قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «قَالَ الله - عز وجل: العِزُّ إزَاري، والكبرياءُ رِدائي، فَمَنْ يُنَازِعُنِي في وَاحِدٍ منهما فَقَد عَذَّبْتُهُ». رواه مسلم.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل فرماتا ہے: عزت میرا تہبند ہے اور کبریائی میری چادر ہے، تو جو شخص ان دونوں میں سے کسی ایک میں مجھ سے جھگڑے گا میں اسے عذاب دوں گا۔“ (اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 617
وعنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «بَيْنَمَا رَجُلٌ يَمشِي في حُلَّةٍ تُعْجِبُهُ نَفْسُهُ، مُرَجِّلٌ رَأسَهُ، يَخْتَالُ فِي مَشْيَتهِ، إِذْ خَسَفَ اللهُ بِهِ، فَهُوَ يَتَجَلْجَلُ في الأَرضِ إِلَى يَوْمِ القِيَامَةِ». متفقٌ عَلَيْهِ. «مُرَجِّلٌ رَأسَهُ»: أيْ مُمَشِّطُهُ، «يَتَجَلْجَلُ» بالجيمين: أيْ يَغُوصُ وَيَنْزِلُ.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک آدمی ایک جوڑا پہنے چل رہا تھا، اسے اپنا آپ بہت اچھا لگ رہا تھا، اس کے سر کے بال کنگھی کیے ہوئے تھے، (اور) وہ اپنی چال میں اترا رہا تھا، کہ اچانک اللہ نے اسے (زمین میں) دھنسا دیا، پس وہ قیامت کے دن تک زمین میں دھنستا چلا جا رہا ہے۔“ (متفق علیہ) «مُرَجِّلٌ رَأْسَهُ»: یعنی اپنے سر میں کنگھی کیے ہوئے۔ «يَتَجَلْجَلُ»: دو جیم کے ساتھ، یعنی دھنستا اور نیچے اترتا جا رہا ہے۔
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 618
وعن سَلَمةَ بنِ الأكْوَعِ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ يَزَالُ الرَّجُلُ يَذْهَبُ بِنَفْسِهِ حَتَّى يُكْتَبَ في الجبَّارِين، فَيُصيبَهُ مَا أصَابَهُمْ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن». «يَذْهَبُ بِنَفْسِهِ» أيْ: يَرْتَفِعُ وَيَتَكبَّرُ.
ترجمہ
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آدمی اپنے آپ کو (بڑا سمجھ کر) اونچا لے جاتا رہتا ہے یہاں تک کہ جباروں (سرکشوں) میں لکھ دیا جاتا ہے، پھر اسے بھی وہی (عذاب) پہنچتا ہے جو انہیں پہنچا۔“ (اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) «يَذْهَبُ بِنَفْسِهِ»: یعنی بلند ہوتا اور تکبر کرتا ہے۔
حوالہ حدیثرياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 619
درجۂ حدیثشیخ الألبانی:ضعيف، الضعيفة (1914) // ضعيف الجامع الصغير (6344) // (الترمذي 2000) , شیخ زبیر علی زئی:(2000) إسناده ضعيف, عمر بن راشد اليمامي : ضعيف (تق: 4894) وقال العراقي: ضعفه الجمھور (تخريج الإحياء 370/1) وقال الھيثمي : وضعفه الجمھور ( مجمع الزوائد 46/10)
تخریج حدیثأخرجه: الترمذي (2000) وقال: «حديث حسن غريب» على أنَّ في إسناده عمر بن راشد اليمامي ضعيف.