ریاض الصالحین — حدیث نمبر 616

باب: تکبر اور خود پسندی کے حرام ہونے کا بیان

باب تحريم الكبر والإعجاب

حدیث نمبر: 616
وعنه، قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «ثَلاَثَةٌ لاَ يُكَلِّمُهُمُ اللهُ يَوْمَ القِيَامَة، وَلاَ يُزَكِّيهِمْ، وَلاَ يَنْظُرُ إلَيْهِمْ، وَلَهُمْ عَذَابٌ ألِيمٌ: شَيْخٌ زَانٍ، وَمَلِكٌ كَذَّابٌ، وَعَائِلٌ مُسْتَكْبِرٌ». رواه مسلم.
«العَائِلُ»: الفَقِيرُ.
ترجمہ

انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تین (قسم کے) لوگ ہیں جن سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نہ کلام کرے گا، نہ انہیں پاک کرے گا، نہ ان کی طرف (رحمت کی نظر سے) دیکھے گا، اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے: بوڑھا زانی، جھوٹا بادشاہ، اور تکبر کرنے والا فقیر۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الْعَائِلُ»: فقیر۔

حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 616
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 1/ 72 (107) (172).