ریاض الصالحین — حدیث نمبر 619
باب: تکبر اور خود پسندی کے حرام ہونے کا بیان
باب تحريم الكبر والإعجاب
حدیث نمبر: 619
وعن سَلَمةَ بنِ الأكْوَعِ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ يَزَالُ الرَّجُلُ يَذْهَبُ بِنَفْسِهِ حَتَّى يُكْتَبَ في الجبَّارِين، فَيُصيبَهُ مَا أصَابَهُمْ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».
«يَذْهَبُ بِنَفْسِهِ» أيْ: يَرْتَفِعُ وَيَتَكبَّرُ.ترجمہ
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آدمی اپنے آپ کو (بڑا سمجھ کر) اونچا لے جاتا رہتا ہے یہاں تک کہ جباروں (سرکشوں) میں لکھ دیا جاتا ہے، پھر اسے بھی وہی (عذاب) پہنچتا ہے جو انہیں پہنچا۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
«يَذْهَبُ بِنَفْسِهِ»: یعنی بلند ہوتا اور تکبر کرتا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2000 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´تکبر اور گھمنڈ کا بیان۔`
سلمہ بن الاکوع رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " انسان ہمیشہ اپنے آپ کو تکبر (گھمنڈ) کی طرف لے جاتا ہے، یہاں تک کہ ظالموں کی فہرست میں اس کا نام لکھ دیا جاتا ہے، اور اس لیے اسے وہی عذاب لاحق ہوتا ہے جو ظالموں کو لاحق ہوا۔" [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة/حدیث: 2000]

اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں عمر بن راشد ضعیف راوی ہیں)
نوٹ:
(سند میں عمر بن راشد ضعیف راوی ہیں)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2000 سے ماخوذ ہے۔