ریاض الصالحین — حدیث نمبر 618
باب: تکبر اور خود پسندی کے حرام ہونے کا بیان
باب تحريم الكبر والإعجاب
حدیث نمبر: 618
وعنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «بَيْنَمَا رَجُلٌ يَمشِي في حُلَّةٍ تُعْجِبُهُ نَفْسُهُ، مُرَجِّلٌ رَأسَهُ، يَخْتَالُ فِي مَشْيَتهِ، إِذْ خَسَفَ اللهُ بِهِ، فَهُوَ يَتَجَلْجَلُ في الأَرضِ إِلَى يَوْمِ القِيَامَةِ». متفقٌ عَلَيْهِ.
«مُرَجِّلٌ رَأسَهُ»: أيْ مُمَشِّطُهُ، «يَتَجَلْجَلُ» بالجيمين: أيْ يَغُوصُ وَيَنْزِلُ.ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک آدمی ایک جوڑا پہنے چل رہا تھا، اسے اپنا آپ بہت اچھا لگ رہا تھا، اس کے سر کے بال کنگھی کیے ہوئے تھے، (اور) وہ اپنی چال میں اترا رہا تھا، کہ اچانک اللہ نے اسے (زمین میں) دھنسا دیا، پس وہ قیامت کے دن تک زمین میں دھنستا چلا جا رہا ہے۔“
(متفق علیہ)
«مُرَجِّلٌ رَأْسَهُ»: یعنی اپنے سر میں کنگھی کیے ہوئے۔
«يَتَجَلْجَلُ»: دو جیم کے ساتھ، یعنی دھنستا اور نیچے اترتا جا رہا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5789 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
5789. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کے نبی ﷺ نے فرمایا:۔۔۔ یا (کہا کہ) حضرت ابو القاسم ﷺ نے فرمایا:۔۔۔۔۔ ایک آدمی جوڑا پہنے ہوئے اور اپنے بالوں میں کنگھی کر کے فخر وغرور سے چل رہا تھا کہ اچانک اللہ تعالیٰ نے اس کو زمین میں دھنسا دیا "وہ قیامت تک زمین میں دھنستا ہی چلا جائے گا۔"[صحيح بخاري، حديث نمبر:5789]
حدیث حاشیہ: یہ قارون یا ہیزن فارس کا رہنے والا شخص تھا۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5789 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2088 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اس دوران کہ ایک آدمی چل رہا تھا اور اپنے کندھوں پر پڑنے والے بالوں اور اپنی دونوں چادروں پر اترا رہا تھا تو اسے زمین میں دھنسا دیا گیا اور وہ قیامت تک زمین میں دھنستا رہے گا۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:5465]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
(1)
جمة: سر سے کندھوں پر پڑنے والے بال۔
(2)
يتججل: وہ مسلسل حرکت کے ساتھ دھنس رہا ہے۔
فوائد ومسائل: بقول امام سہیلی رحمہ اللہ یہ دھنس جانے والا فارسی ایرانی جنگلی ھَیرَن ہے اور ایک انتہائی ضعیف روایت کے مطابق قارون ہے۔
(1)
جمة: سر سے کندھوں پر پڑنے والے بال۔
(2)
يتججل: وہ مسلسل حرکت کے ساتھ دھنس رہا ہے۔
فوائد ومسائل: بقول امام سہیلی رحمہ اللہ یہ دھنس جانے والا فارسی ایرانی جنگلی ھَیرَن ہے اور ایک انتہائی ضعیف روایت کے مطابق قارون ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5465 سے ماخوذ ہے۔