ریاض الصالحین — حدیث نمبر 612
باب: تکبر اور خود پسندی کے حرام ہونے کا بیان
باب تحريم الكبر والإعجاب
حدیث نمبر: 612
وعن سلمة بن الأكوع - رضي الله عنه: أنّ رَجُلًا أكَلَ عِنْدَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - بشمالِهِ، فَقَالَ: «كُلْ بيَمِينِكَ» قَالَ: لاَ أسْتَطِيعُ! قَالَ: «لاَ اسْتَطَعْتَ» مَا مَنَعَهُ إِلاَّ الكِبْرُ. قَالَ: فما رفَعها إِلَى فِيهِ. رواه مسلم.ترجمہ
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ کے پاس اپنے بائیں ہاتھ سے کھانا کھایا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔“ اس نے کہا: میں (ایسا) نہیں کر سکتا! آپ ﷺ نے فرمایا: ”(اللہ کرے) تو نہ کر سکے۔“ اسے تکبر کے سوا کسی چیز نے (دائیں ہاتھ سے کھانے سے) نہیں روکا تھا۔ راوی کہتے ہیں: پھر وہ اپنا (دایاں) ہاتھ اپنے منہ تک نہ اٹھا سکا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 159 پر گزر چکی ہے۔
انظر الحديث (١٥٩).