باب: اللہ تعالیٰ پر بھروسا کرتے ہوئے سخاوت، فیاضی اور بھلائی کے کاموں میں خرچ کرنا

باب الكرم والجود والإنفاق في وجوه الخير ثقةً بالله تعالى

باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿وَمَا أنْفَقْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ﴾ [سبأ: ٣٩]، وقال تَعَالَى: ﴿وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ فَلأنْفُسِكُمْ وَمَا تُنْفِقُونَ إِلاَّ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللهِ وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ يُوَفَّ إِلَيْكُمْ وَأنْتُمْ لاَ تُظْلَمُونَ﴾ [البقرة: ٢٧٢]، وقال تَعَالَى: ﴿وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ فإنَّ اللهَ بِهِ عَلِيمٌ﴾ [البقرة: ٢٧٣].

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور تم جو چیز بھی خرچ کرتے ہو تو وہ اس کی جگہ اور دیتا ہے۔“ (سورۃ سبا: 39)
اور فرمایا: ”اور تم جو مال بھی خرچ کرو گے وہ تمہارے اپنے ہی لیے ہے، اور تم اللہ کی رضا چاہنے کے سوا (کسی اور غرض سے) خرچ نہیں کرتے، اور جو مال بھی تم خرچ کرو گے وہ تمہیں پورا پورا دیا جائے گا اور تم پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔“ (سورۃ البقرہ: 272)
اور فرمایا: ”اور جو مال بھی تم خرچ کرو گے تو بے شک اللہ اسے خوب جاننے والا ہے۔“ (سورۃ البقرہ: 273)

وعن ابن مسعود - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لا حَسَدَ إِلاَّ في اثْنَتَيْنِ: رَجُلٌ آتَاهُ اللهُ مَالًا، فَسَلَّطَهُ عَلَى هَلَكَتِهِ في الحَقّ، وَرَجُلٌ آتَاهُ اللهُ حِكْمَةً، فَهُوَ يَقْضِي بِهَا ويُعَلِّمُهَا». متفقٌ عَلَيْهِ.
ومعناه: يَنْبَغي أَنْ لاَ يُغبَطَ أحَدٌ إِلاَّ عَلَى إحْدَى هَاتَيْنِ الخَصْلَتَيْنِ.
ترجمہ
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”رشک صرف دو (آدمیوں) پر (جائز) ہے: ایک وہ آدمی جسے اللہ نے مال دیا، پھر اسے حق (کی راہ) میں خرچ کرنے پر لگا دیا، اور دوسرا وہ آدمی جسے اللہ نے حکمت (علم) دی، تو وہ اس کے مطابق فیصلے کرتا ہے اور اسے (لوگوں کو) سکھاتا ہے۔“
(متفق علیہ)
اس کا معنی یہ ہے کہ کسی پر رشک نہیں کرنا چاہیے مگر ان دو خصلتوں میں سے کسی ایک پر۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 543
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 1/ 28 (73)، ومسلم 2/ 201 (816) (268).
وعنه، قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «أيُّكُم مَالُ وَارِثِهِ أَحبُّ إِلَيْهِ مِنْ مَالِهِ؟» قالوا: يَا رسول اللهِ، مَا مِنَّا أحَدٌ إِلاَّ مَالُهُ أحَبُّ إِلَيْهِ. قَالَ: «فإنَّ مَالَهُ مَا قَدَّمَ وَمَالَ وَارِثِهِ مَا أخَّرَ». رواه البخاري.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کون ہے جسے اپنے وارث کا مال اپنے مال سے زیادہ محبوب ہو؟“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم میں سے ہر ایک کو اپنا ہی مال زیادہ محبوب ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو اس کا (اپنا) مال وہ ہے جو اس نے آگے بھیج دیا، اور اس کے وارث کا مال وہ ہے جو اس نے پیچھے چھوڑا۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 544
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 8/ 116 (6442).
وعن عَدِيِّ بن حَاتِمٍ - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آگ سے بچو، خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے (کو صدقہ کرنے) ہی کے ذریعے سے۔“
(متفق علیہ)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 139 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 545
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث انظر الحديث (139). أخرجه: البخاري 2/ 136 (1417) و9/ 181 (7512)، ومسلم 3/ 86 (1016) (67) و(68).
وعن جابرٍ - رضي الله عنه - قَالَ: مَا سُئِلَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - شَيْئًا قَطُّ، فقالَ: لاَ. متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ سے جب بھی کوئی چیز مانگی گئی تو آپ ﷺ نے کبھی ”نہیں“ نہیں فرمایا۔
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 546
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 8/ 16 (6034)، ومسلم 7/ 74 (2311) (56).
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَا مِنْ يَوْمٍ يُصبحُ العِبَادُ فِيهِ إِلاَّ مَلَكَانِ يَنْزلانِ، فَيَقُولُ أحَدُهُمَا: اللَّهُمَّ أَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا، وَيَقُولُ الآخَرُ: اللَّهُمَّ أَعْطِ مُمْسِكًا تَلَفًا». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی دن ایسا نہیں جس میں بندے صبح کرتے ہیں مگر (اس میں) دو فرشتے اترتے ہیں، ان میں سے ایک کہتا ہے: اے اللہ! خرچ کرنے والے کو (اس کا) بدل عطا فرما، اور دوسرا کہتا ہے: اے اللہ! (مال) روک رکھنے والے کو بربادی دے۔“
(متفق علیہ)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 295 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 547
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث انظر الحديث (295). أخرجه: البخاري 2/ 142 (1442)، ومسلم 3/ 83 (1010) (57).
وعنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «قَالَ الله تَعَالَى: أنفِق يَا ابْنَ آدَمَ يُنْفَقْ عَلَيْكَ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے ابن آدم! تو خرچ کر، تجھ پر خرچ کیا جائے گا۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 548
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 6/ 92 (4684)، ومسلم 3/ 77 (993) (36).
وعن عبد اللهِ بن عمرو بن العاص رضي الله عنهم: أنَّ رَجُلًا سَألَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: أيُّ الإسلامِ خَيْرٌ؟ قَالَ: «تُطْعِمُ الطَّعَامَ، وَتَقْرَأُ السَّلاَمَ عَلَى مَنْ عَرَفْتَ وَمَنْ لَمْ تَعْرِفْ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: اسلام کی کون سی (خصلت) سب سے بہتر ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم کھانا کھلاؤ، اور سلام کہو اسے بھی جسے تم جانتے ہو اور اسے بھی جسے نہیں جانتے۔“
(متفق علیہ)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 549
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 1/ 10 (12)، ومسلم 1/ 47 (39) (63).
وعنه، قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «أرْبَعُونَ خَصْلَةً: أعْلاهَا مَنِيحةُ العَنْزِ، مَا مِنْ عَامِلٍ يَعْمَلُ بخَصْلَةٍ مِنْهَا؛ رَجَاءَ ثَوَابهَا وَتَصْدِيقَ مَوْعُودِهَا، إِلاَّ أدْخَلَهُ الله تَعَالَى بِهَا الجَنَّةَ». رواه البخاري. وقد سبق بيان هَذَا الحديث في باب بَيَانِ كَثْرَةِ طُرُقِ الخَيْرِ.
ترجمہ
انہی (سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”چالیس خصلتیں ہیں، ان میں سب سے اعلیٰ دودھ والی بکری کا عطیہ (دودھ پینے کے لیے عارضی طور پر دے دینا) ہے، جو بھی عمل کرنے والا ان میں سے کسی ایک خصلت پر اس کے ثواب کی امید رکھتے ہوئے اور اس پر کیے گئے وعدے کو سچ جانتے ہوئے عمل کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے اس کی بدولت جنت میں داخل فرما دے گا۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
اس حدیث کی وضاحت ”بھلائی کے راستوں کی کثرت کے بیان“ والے باب میں گزر چکی ہے۔
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 138 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 550
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث انظر الحديث (138). أخرجه: البخاري 3/ 217 (2631).
وعن أَبي أُمَامَة صُدّيِّ بن عَجْلانَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «يَا ابْنَ آدَمَ، إنَّكَ أن تَبْذُلَ الفَضْلَ خَيْرٌ لَكَ، وَأَن تُمْسِكَه شَرٌّ لَكَ، وَلاَ تُلاَمُ عَلَى كَفَافٍ، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ، وَاليَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابوامامہ صدی بن عجلان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابن آدم! بے شک تیرا زائد (مال) خرچ کر دینا تیرے لیے بہتر ہے اور اسے روک رکھنا تیرے لیے برا ہے، اور بقدرِ ضرورت (رکھنے) پر تجھے ملامت نہیں کی جائے گی، اور (خرچ کرنے میں) ان سے ابتدا کر جن کی تو کفالت کرتا ہے، اور اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
یہ حدیث نمبر 509 پر گزر چکی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 551
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث انظر الحديث (509). أخرجه: مسلم 3/ 94 (1036) (97)، والترمذي (2343).
وعن أنسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: مَا سُئِلَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - عَلَى الإسْلاَمِ شَيْئًا إِلاَّ أعْطَاهُ، وَلَقَدْ جَاءهُ رَجُلٌ، فَأعْطَاهُ غَنَمًا بَيْنَ جَبَلَيْنِ، فَرجَعَ إِلَى قَوْمِهِ، فَقَالَ: يَا قَوْمِ، أسْلِمُوا فإِنَّ مُحَمَّدًا يُعطِي عَطَاءَ مَن لاَ يَخْشَى الفَقْرَ، وَإنْ كَانَ الرَّجُلُ لَيُسْلِمُ مَا يُريدُ إِلاَّ الدُّنْيَا، فَمَا يَلْبَثُ إِلاَّ يَسِيرًا حَتَّى يَكُونَ الإسْلاَمُ أحَبَّ إِلَيْهِ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا عَلَيْهَا. رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ سے اسلام (لانے) پر جو چیز بھی مانگی گئی آپ ﷺ نے وہ عطا فرما دی۔ ایک آدمی آپ ﷺ کے پاس آیا تو آپ نے اسے دو پہاڑوں کے درمیان (بھری ہوئی) بکریاں عطا فرما دیں۔ وہ اپنی قوم کے پاس واپس گیا اور کہنے لگا: اے میری قوم! اسلام لے آؤ، کیونکہ محمد (ﷺ) اس شخص کی طرح عطا کرتے ہیں جسے فقر کا کوئی ڈر نہ ہو۔ اور (کبھی) کوئی آدمی صرف دنیا کی خاطر اسلام لاتا، پھر تھوڑا ہی عرصہ گزرتا کہ اسلام اسے دنیا اور جو کچھ اس پر ہے اس سب سے زیادہ محبوب ہو جاتا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 552
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 7/ 74 (2312) (57).
وعن عمر - رضي الله عنه - قَالَ: قسم رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَسْمًا، فَقُلْتُ: يَا رسولَ الله، لَغَيْرُ هؤلاَءِ كَانُوا أحَقَّ بِهِ مِنْهُمْ؟ فَقَالَ: «إنَّهُمْ خَيرُونِي أنْ يَسألُوني بالفُحْشِ، أَوْ يُبَخِّلُونِي، وَلَسْتُ بِبَاخِلٍ». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے کچھ مال تقسیم فرمایا تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ان کے علاوہ دوسرے لوگ اس کے ان سے زیادہ حق دار تھے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”انہوں نے مجھے اس بات میں اختیار دے دیا کہ یا تو وہ مجھ سے بے ہودگی (اور اصرار) کے ساتھ سوال کریں یا مجھے بخیل ٹھہرائیں، اور میں بخیل نہیں ہوں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 553
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 3/ 103 (1056) (127).
وعن جبير بن مطعم - رضي الله عنه - قَالَ: بَيْنَمَا هُوَ يَسِيرُ مَعَ النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - مَقْفَلَهُ مِنْ حُنَيْن، فَعَلِقَهُ الأعْرَابُ يَسْألُونَهُ، حَتَّى اضْطَرُّوهُ إِلَى سَمُرَة، فَخَطِفَت رِدَاءهُ، فَوَقَفَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - فقال: «أعْطُوني رِدَائي، فَلَوْ كَانَ لِي عَدَدُ هذِهِ العِضَاهِ نَعَمًا، لَقَسَمْتُهُ بَينَكُمْ، ثُمَّ لا تَجِدُونِي بَخِيلًا وَلاَ كَذّابًا وَلاَ جَبَانًا». رواه البخاري.
«مَقْفَلَهُ» أيْ: حَال رُجُوعِه. وَ«السَّمُرَةُ»: شَجَرَةٌ. وَ«العِضَاهُ»: شَجَرٌ لَهُ شَوْكٌ.
ترجمہ
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ حنین سے واپسی کے وقت نبی کریم ﷺ کے ساتھ چل رہے تھے کہ دیہاتی (بدو) آپ ﷺ سے لپٹ کر مانگنے لگے، یہاں تک کہ انہوں نے آپ کو ایک ببول کے درخت کی طرف دھکیل دیا، تو اس (کے کانٹوں) نے آپ کی چادر اچک لی۔ نبی کریم ﷺ ٹھہر گئے اور فرمایا: ”مجھے میری چادر دے دو، اگر میرے پاس ان کانٹے دار درختوں کی تعداد کے برابر مویشی ہوتے تو میں انہیں تمہارے درمیان تقسیم کر دیتا، پھر تم مجھے نہ بخیل پاتے، نہ جھوٹا اور نہ بزدل۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
«مَقْفَلَهُ»: یعنی واپسی کے وقت۔
«السَّمُرَةُ»: ایک (کانٹے دار) درخت ہے۔
«العِضَاهُ»: کانٹوں والے درخت۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 554
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 4/ 27 (2821).
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَا نَقَصَتْ صَدَقَةٌ مِنْ مَال، وَمَا زَادَ اللهُ عَبْدًا بِعَفْوٍ إِلاَّ عِزًّا، وَمَا تَواضَعَ أحَدٌ لله إِلاَّ رَفَعَهُ اللهُ - عز وجل». رواه مسلم.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”صدقہ کسی مال میں کمی نہیں کرتا، اور اللہ تعالیٰ معاف کرنے کی وجہ سے بندے کی عزت ہی بڑھاتا ہے، اور جو کوئی اللہ کے لیے عاجزی اختیار کرتا ہے اللہ عزوجل اسے بلند کر دیتا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 555
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 8/ 21 (2588) (69).
وعن أَبي كبشة عمرو بن سعد الأنماري - رضي الله عنه: أنّه سمع رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «ثَلاَثَةٌ أُقْسِمُ عَلَيْهِنَّ، وَأُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا فَاحْفَظُوهُ: مَا نَقَصَ مَالُ عَبْدٍ مِنْ صَدَقَةٍ، وَلاَ ظُلِمَ عَبْدٌ مَظْلَمَةً صَبَرَ عَلَيْهَا إِلاَّ زَادَهُ اللهُ عِزًّا، وَلاَ فَتَحَ عَبْدٌ بَابَ مَسألَةٍ إِلاَّ فَتَحَ اللهُ عَلَيْهِ بَابَ فَقرٍ - أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا - وَأُحَدِّثُكُمْ حَديثًا فَاحْفَظُوهُ»، قَالَ: «إنَّمَا الدُّنْيَا لأرْبَعَةِ نَفَرٍ: عَبْدٍ رَزَقَهُ اللهُ مَالًا وَعِلمًا، فَهُوَ يَتَّقِي فِيهِ رَبَّهُ، وَيَصِلُ فِيهِ رَحِمَهُ، وَيَعْلَمُ للهِ فِيهِ حَقًّا، فَهذا بأفضَلِ المَنَازِلِ. وَعَبْدٍ رَزَقهُ اللهُ عِلْمًا، وَلَمْ يَرْزُقْهُ مَالًا، فَهُوَ صَادِقُ النِّيَّةِ، يَقُولُ: لَوْ أنَّ لِي مَالًا لَعَمِلتُ بِعَمَلِ فُلانٍ، فَهُوَ بنيَّتِهِ، فأجْرُهُمَا سَوَاءٌ. وَعَبْدٍ رَزَقَهُ الله مَالًا، وَلَمَ يَرْزُقْهُ عِلْمًا، فَهُوَ يَخبطُ في مَالِهِ بغَيرِ عِلْمٍ، لاَ يَتَّقِي فِيهِ رَبَّهُ، وَلاَ يَصِلُ فِيهِ رَحِمَهُ، وَلاَ يَعْلَمُ للهِ فِيهِ حَقًّا، فَهذَا بأَخْبَثِ المَنَازِلِ. وَعَبْدٍ لَمْ يَرْزُقْهُ اللهُ مَالًا وَلاَ عِلْمًا، فَهُوَ يَقُولُ: لَوْ أنَّ لِي مَالًا لَعَمِلْتُ فِيهِ بعَمَلِ فُلاَنٍ، فَهُوَ بنِيَّتِهِ، فَوِزْرُهُمَا سَوَاءٌ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ
سیدنا ابوکبشہ عمرو بن سعد انماری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”تین چیزیں ایسی ہیں جن پر میں قسم کھاتا ہوں، اور میں تم سے ایک بات بیان کرتا ہوں اسے یاد رکھو: کسی بندے کا مال صدقہ کرنے سے کم نہیں ہوتا، اور کسی بندے پر کوئی ظلم کیا جائے اور وہ اس پر صبر کرے تو اللہ اس کی عزت ہی بڑھاتا ہے، اور کوئی بندہ سوال کا دروازہ نہیں کھولتا مگر اللہ اس پر فقر کا دروازہ کھول دیتا ہے - یا اسی طرح کی کوئی بات فرمائی - اور میں تم سے ایک بات بیان کرتا ہوں اسے یاد رکھو۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”دنیا تو چار قسم کے لوگوں کے لیے ہے: ایک وہ بندہ جسے اللہ نے مال اور علم دیا، تو وہ اس (مال) کے بارے میں اپنے رب سے ڈرتا ہے، اس کے ذریعے صلہ رحمی کرتا ہے، اور اس میں اللہ کا حق پہچانتا ہے، تو یہ سب سے افضل درجے میں ہے۔ اور ایک وہ بندہ جسے اللہ نے علم دیا اور مال نہیں دیا، وہ سچی نیت والا ہے، کہتا ہے: اگر میرے پاس مال ہوتا تو میں بھی فلاں کی طرح عمل کرتا، تو وہ اپنی نیت کے مطابق ہے، ان دونوں کا اجر برابر ہے۔ اور ایک وہ بندہ جسے اللہ نے مال دیا اور علم نہیں دیا، تو وہ اپنے مال میں بغیر علم کے اندھا دھند ہاتھ مارتا ہے، نہ اس کے بارے میں اپنے رب سے ڈرتا ہے، نہ اس کے ذریعے صلہ رحمی کرتا ہے اور نہ اس میں اللہ کا حق پہچانتا ہے، تو یہ سب سے بدتر درجے میں ہے۔ اور ایک وہ بندہ جسے اللہ نے نہ مال دیا نہ علم، تو وہ کہتا ہے: اگر میرے پاس مال ہوتا تو میں بھی اس میں فلاں کی طرح عمل کرتا، تو وہ اپنی نیت کے مطابق ہے، ان دونوں کا گناہ برابر ہے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 556
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، ابن ماجة (4228) (الترمذي 2325) , شیخ زبیر علی زئی: (2325) إسناده ضعيف, يونس بن خباب رافضي ضعيف ، ضعفه الجمھور وروي أحمد (230/4 ح 27 180) حديثاً آخر بمتن آخر و ظاھره الصحة ولكن أعله ابن حجر وغيره . والله أعلم، وحديث ابن ماجه (4228 صحيح ) يغني عنه
تخریج حدیث أخرجه: الترمذي (2325).
وعن عائشة رضي الله عنها: أنَّهُمْ ذَبَحُوا شَاةً، فَقَالَ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «مَا بَقِيَ مِنْهَا؟» قالت: مَا بَقِيَ مِنْهَا إِلاَّ كَتِفُها. قَالَ: «بَقِيَ كُلُّهَا غَيْرُ كَتِفِهَا». رواه الترمذي، وقال: «حديث صحيح».
ومعناه: تَصَدَّقُوا بِهَا إِلاَّ كَتِفَها. فَقَالَ: بَقِيَتْ لَنَا في الآخِرَةِ إِلاَّ كَتِفَهَا.
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں (گھر والوں) نے ایک بکری ذبح کی، تو نبی کریم ﷺ نے پوچھا: ”اس میں سے کیا باقی رہا؟“ انہوں نے عرض کیا: اس میں سے صرف اس کا شانہ (دستی) باقی رہا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کے شانے کے سوا ساری باقی رہ گئی ہے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث صحیح ہے)
اس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے شانے کے سوا ساری بکری صدقہ کر دی تھی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: شانے کے سوا ساری ہمارے لیے آخرت میں باقی رہ گئی ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 557
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، الصحيحة (2544) (الترمذي 2470)
تخریج حدیث أخرجه: الترمذي (2470).
وعن أسماء بنت أَبي بكرٍ الصديق رضي الله عنهم، قالت: قَالَ لي رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ تُوكِي فَيُوكى عَلَيْكِ».
وفي رواية: «أنفقي أَوِ انْفَحِي، أَوْ انْضَحِي، وَلاَ تُحصي فَيُحْصِي اللهُ عَلَيْكِ، وَلاَ تُوعي فَيُوعي اللهُ عَلَيْكِ». متفقٌ عَلَيْهِ.
وَ«انْفَحِي» بالحاء المهملة، وَهُوَ بمعنى «أنفقي» وكذلك «انْضحي».
ترجمہ
سیدہ اسماء بنت ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”(اپنی تھیلی کا منہ) باندھ کر نہ رکھو، ورنہ تم پر بھی (رزق) باندھ دیا جائے گا۔“
اور ایک روایت میں ہے: ”خرچ کرو، یا (فرمایا:) دل کھول کر دو، یا (فرمایا:) بہاؤ، اور گن گن کر نہ رکھو ورنہ اللہ بھی تمہیں گن گن کر دے گا، اور (برتن میں) جمع کر کے بند نہ رکھو ورنہ اللہ بھی تم سے روک رکھے گا۔“
(متفق علیہ)
«انْفَحِي»: حائے مہملہ (بغیر نقطے والی ح) کے ساتھ، اور یہ «أَنْفِقِي» (خرچ کرو) کے معنی میں ہے، اور اسی طرح «انْضَحِي» بھی۔
وضاحت:
«لَا تُوكِي فَيُوكَى عَلَيْكِ» : یعنی جو تمہارے پاس ہے اسے ذخیرہ کر کے باندھ نہ رکھو اور جو تمہارے ہاتھ میں ہے اسے روک نہ لو، ورنہ تم سے رزق کا سلسلہ منقطع ہو جائے گا۔ (لسان العرب 15/390)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 558
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 2/ 140 (1433)، ومسلم 3/ 92 (1029) (88).
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّه سمع رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يَقولُ: «مَثَل البَخِيل وَالمُنْفِقِ، كَمَثَلِ رَجُلَيْنِ عَلَيْهِمَا جُنَّتَانِ مِنْ حَديدٍ مِنْ ثُدِيِّهِمَا إِلَى تَرَاقِيهِمَا، فَأَمَّا المُنْفِقُ فَلاَ يُنْفِقُ إِلاَّ سَبَغَتْ - أَوْ وَفَرَتْ - عَلَى جِلْدِهِ حَتَّى تُخْفِيَ بَنَانَهُ، وَتَعْفُو أثرَهُ، وأمَّا البَخِيلُ، فَلاَ يُريدُ أَنْ يُنْفِقَ شَيْئًا إِلاَّ لَزِقَتْ كُلُّ حَلْقَةٍ مَكَانَهَا، فَهُوَ يُوسِّعُهَا فَلاَ تَتَّسِعُ». متفقٌ عَلَيْهِ.
وَ«الجُنَّةُ»: الدِّرْعُ؛ وَمَعنَاهُ أنَّ المُنْفِقَ كُلَّمَا أَنْفَقَ سَبَغَتْ، وَطَالَتْ حَتَّى تَجُرَّ وَرَاءهُ، وَتُخْفِيَ رِجْلَيْهِ وَأثَرَ مَشْيِهِ وَخطُوَاتِهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”بخیل اور خرچ کرنے والے کی مثال ان دو آدمیوں جیسی ہے جن پر سینوں سے لے کر ہنسلیوں تک لوہے کی دو زرہیں ہوں۔ خرچ کرنے والا جب بھی خرچ کرتا ہے تو وہ (زرہ) اس کی جلد پر کشادہ ہو جاتی ہے - یا (فرمایا:) پھیل جاتی ہے - یہاں تک کہ اس کی انگلیوں کے پوروں کو چھپا لیتی ہے اور اس کے نقشِ قدم مٹا دیتی ہے۔ اور بخیل جب بھی کچھ خرچ کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو (زرہ کا) ہر حلقہ اپنی جگہ چپک جاتا ہے، وہ اسے کشادہ کرنا چاہتا ہے مگر وہ کشادہ نہیں ہوتی۔“
(متفق علیہ)
«الجُنَّةُ»: زرہ کو کہتے ہیں۔ اور اس کا معنی یہ ہے کہ خرچ کرنے والا جب بھی خرچ کرتا ہے تو وہ (زرہ) کشادہ اور لمبی ہو جاتی ہے یہاں تک کہ اس کے پیچھے گھسٹنے لگتی ہے، اور اس کے پاؤں اور اس کے چلنے اور قدموں کے نشانات کو چھپا لیتی ہے۔
وضاحت:
«جُنَّتَانِ» : بخاری کی روایت میں «جُبَّتَانِ» (دو جبے) ہے۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "اس روایت میں یہ جیم کے ضمہ اور اس کے بعد باء موحدہ کے ساتھ ہے، اور جس نے اس میں اسے نون کے ساتھ روایت کیا اس نے تصحیف کی (یعنی لفظ بگاڑ دیا)۔ «جُنَّۃ» اصل میں قلعہ (بچاؤ) کو کہتے ہیں، اور زرہ کو یہ نام اس لیے دیا گیا کہ وہ پہننے والے کو بچاتی، یعنی محفوظ رکھتی ہے۔ اور «جُبَّۃ» (باء کے ساتھ) ایک خاص کپڑا ہے، اور زرہ پر اس کا اطلاق کرنے میں کوئی مانع نہیں۔" (فتح الباری 3/386)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 559
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 2/ 142 - 143 (1443)، ومسلم 3/ 88 (1021) (75).
وعنه، قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ تَصَدَّقَ بعَدلِ تَمْرَةٍ مِنْ كَسْبٍ طَيِّبٍ، وَلاَ يَقْبَلُ اللهُ إِلاَّ الطَّيبَ، فَإنَّ اللهَ يَقْبَلُهَا بِيَمِينِهِ، ثُمَّ يُرَبِّيهَا لِصَاحِبِهَا كَمَا يُرَبِّي أحَدُكُمْ فَلُوَّهُ حَتَّى تَكُونَ مِثْلَ الجَبَلِ». متفقٌ عَلَيْهِ.
«الفَلُوُّ» بفتح الفاء وضم اللام وتشديد الواو، ويقال أيضًا: بكسر الفاء وإسكان اللام وتخفيف الواو: وَهُوَ المُهْرُ.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے پاکیزہ کمائی سے ایک کھجور کے برابر صدقہ کیا - اور اللہ پاکیزہ ہی کو قبول کرتا ہے - تو بے شک اللہ اسے اپنے دائیں ہاتھ سے قبول فرماتا ہے، پھر اسے اس کے صاحب کے لیے اس طرح پالتا (بڑھاتا) ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنے بچھیرے کو پالتا ہے، یہاں تک کہ وہ پہاڑ کی مانند ہو جاتا ہے۔“
(متفق علیہ)
«الفَلُوُّ»: فاء کے فتحہ، لام کے ضمہ اور واو کی تشدید کے ساتھ، اور فاء کے کسرہ، لام کے سکون اور واو کی تخفیف کے ساتھ بھی کہا جاتا ہے: اس سے مراد گھوڑے کا بچہ (بچھیرا) ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 560
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (متفق عليه)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 2/ 134 (1410)، ومسلم 3/ 85 (1014) (64).
وعنه، عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «بَيْنَمَا رَجُلٌ يَمْشِي بِفَلاَةٍ مِنَ الأَرْضِ، فَسَمِعَ صَوْتًا في سَحَابَةٍ، اسقِ حَدِيقَةَ فُلانٍ، فَتَنَحَّى ذَلِكَ السَّحَابُ فَأَفْرَغَ مَاءَهُ فِي حَرَّةٍ، فإِذَا شَرْجَةٌ مِنْ تِلْكَ الشِّرَاجِ قَدِ اسْتَوْعَبَت ذَلِكَ الماءَ كُلَّهُ، فَتَتَبَّعَ المَاءَ، فإذَا رَجُلٌ قَائمٌ في حَدِيقَتِهِ يُحَوِّلُ الماءَ بِمسَحَاتِهِ، فَقَالَ لَهُ: يَا عَبْدَ اللهِ، ما اسمُكَ؟ قال: فُلانٌ للاسم الذي سَمِعَ في السَّحابةِ، فقال له: يا عبدَ الله، لِمَ تَسْألُنِي عَنِ اسْمِي؟ فَقَالَ: إنِّي سَمِعْتُ صَوْتًا في السَّحابِ الَّذِي هَذَا مَاؤُهُ، يقولُ: اسْقِ حَدِيقَةَ فُلاَنٍ لاسمِكَ، فَمَا تَصْنَعُ فِيهَا، فَقَالَ: أمَا إذ قلتَ هَذَا، فَإنِّي أَنْظُرُ إِلَى مَا يَخْرُجُ مِنْهَا، فَأَتَصَدَّقُ بِثُلُثِهِ، وَآكُلُ أنَا وَعِيَالِي ثُلُثًا، وَأَردُّ فِيهَا ثُلُثَهُ». رواه مسلم. «الحَرَّةُ» الأَرْضُ المُلَبَّسَةُ حِجَارَةً سَوْدَاءَ. وَ«الشَّرْجَةُ» بفتح الشين المعجمة وإسكان الراءِ وبالجيم: هي مَسِيلُ الماءِ.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ایک آدمی ایک بیابان زمین میں چل رہا تھا کہ اس نے ایک بادل میں سے آواز سنی: فلاں کے باغ کو سیراب کرو۔ تو وہ بادل ایک طرف ہٹا اور اس نے اپنا پانی ایک پتھریلی زمین میں انڈیل دیا، تو (دیکھا کہ) ان نالیوں میں سے ایک نالی نے وہ سارا پانی اپنے اندر سمیٹ لیا۔ وہ پانی کے پیچھے پیچھے چلا تو دیکھا کہ ایک آدمی اپنے باغ میں کھڑا اپنے بیلچے سے پانی (ادھر ادھر) پھیر رہا ہے۔ اس نے اس سے کہا: اے اللہ کے بندے! تمہارا نام کیا ہے؟ اس نے کہا: فلاں - وہی نام جو اس نے بادل میں سنا تھا - پھر اس نے اس سے کہا: اے اللہ کے بندے! تم مجھ سے میرا نام کیوں پوچھ رہے ہو؟ اس نے کہا: میں نے اس بادل میں، جس کا یہ پانی ہے، ایک آواز سنی جو تمہارا نام لے کر کہہ رہی تھی: فلاں کے باغ کو سیراب کرو، تو تم اس (باغ) میں کیا کرتے ہو؟ اس نے کہا: جب تم نے یہ بات کہہ دی ہے تو (سنو): اس سے جو پیداوار نکلتی ہے میں اسے دیکھتا ہوں، تو اس کا ایک تہائی صدقہ کر دیتا ہوں، ایک تہائی میں اور میرے بال بچے کھاتے ہیں، اور ایک تہائی اسی (باغ) میں لوٹا دیتا ہوں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الحَرَّةُ»: وہ زمین جو کالے پتھروں سے ڈھکی ہوئی ہو۔
«الشَّرْجَةُ»: شین معجمہ کے فتحہ، راء کے سکون اور جیم کے ساتھ: یہ پانی بہنے کی جگہ (نالی) ہے۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 561
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 8/ 222 (2984) (45).