باب: اپنے ہاتھ کی کمائی سے کھانے، اور اس کے ذریعے سوال کرنے اور عطیے کے درپے ہونے سے بچنے کی ترغیب
باب الحث عَلَى الأكل من عمل يده والتعفف به عن السؤال والتعرض للإعطاء
باب کی ابتدا میں امام نووی رحمہ اللہ نے یہ آیات / کلام ذکر کیا ہے:
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلاةُ فَانْتَشِرُوا في الأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ الله﴾ [الجمعة: ١٠].اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”پھر جب نماز ادا ہو جائے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو۔“ (سورۃ الجمعہ: 10)
وعن أَبي عبد الله الزبير بن العَوَّام - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لأَنْ يَأخُذَ أحَدُكُمْ أُحبُلَهُ ثُمَّ يَأتِيَ الجَبَلَ، فَيَأْتِيَ بحُزمَةٍ مِنْ حَطَب عَلَى ظَهْرِهِ فَيَبِيعَهَا، فَيكُفّ اللهُ بِهَا وَجْهَهُ، خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَسْألَ النَّاسَ، أعْطَوْهُ أَوْ مَنَعُوهُ». رواه البخاري.
ترجمہ
سیدنا ابوعبداللہ زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی اپنی رسیاں لے، پھر پہاڑ پر جائے اور اپنی پیٹھ پر لکڑیوں کا ایک گٹھا لاد کر لائے اور اسے بیچ دے، اور اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ اس کے چہرے کو (سوال کی ذلت سے) بچا لے، تو یہ اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ لوگوں سے سوال کرے، وہ اسے دیں یا نہ دیں۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لأَنْ يَحْتَطِبَ أحَدُكُمْ حُزْمَةً عَلَى ظَهْرِهِ، خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَسْألَ أحدًا، فَيُعْطِيَهُ أَوْ يَمْنَعَهُ». متفقٌ عَلَيْهِ.
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی اپنی پیٹھ پر لکڑیوں کا گٹھا لاد کر لائے، یہ اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ کسی سے سوال کرے، پھر وہ اسے دے یا نہ دے۔“
(متفق علیہ)
(متفق علیہ)
وعنه، عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «كَانَ دَاوُدُ - عليه السلام - لاَ يَأكُلُ إِلاَّ مِنْ عَمَلِ يَدِهِ». رواه البخاري.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”داود علیہ السلام صرف اپنے ہاتھ کی کمائی سے کھاتے تھے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
وعنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «كَانَ زَكرِيّا - عليه السلام - نَجَّارًا». رواه مسلم.
ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”زکریا علیہ السلام بڑھئی تھے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وعن المقدام بنِ مَعْدِ يكرِبَ - رضي الله عنه - عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَا أكَلَ أَحَدٌ طَعَامًا قَطُّ خَيْرًا مِنْ أَنْ يَأكُلَ مِنْ عَمَلِ يَدِه، وَإنَّ نَبيَّ الله دَاوُدَ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ يَأكُلُ مِنْ عَمَلِ يَدِهِ». رواه البخاري.
ترجمہ
سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کسی نے کبھی کوئی کھانا اس سے بہتر نہیں کھایا کہ وہ اپنے ہاتھ کی کمائی سے کھائے، اور اللہ کے نبی داود علیہ الصلاۃ والسلام اپنے ہاتھ کی کمائی سے کھاتے تھے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)