ریاض الصالحین — حدیث نمبر 557

باب: اللہ تعالیٰ پر بھروسا کرتے ہوئے سخاوت، فیاضی اور بھلائی کے کاموں میں خرچ کرنا

باب الكرم والجود والإنفاق في وجوه الخير ثقةً بالله تعالى

حدیث نمبر: 557
وعن عائشة رضي الله عنها: أنَّهُمْ ذَبَحُوا شَاةً، فَقَالَ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «مَا بَقِيَ مِنْهَا؟» قالت: مَا بَقِيَ مِنْهَا إِلاَّ كَتِفُها. قَالَ: «بَقِيَ كُلُّهَا غَيْرُ كَتِفِهَا». رواه الترمذي، وقال: «حديث صحيح».
ومعناه: تَصَدَّقُوا بِهَا إِلاَّ كَتِفَها. فَقَالَ: بَقِيَتْ لَنَا في الآخِرَةِ إِلاَّ كَتِفَهَا.
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں (گھر والوں) نے ایک بکری ذبح کی، تو نبی کریم ﷺ نے پوچھا: ”اس میں سے کیا باقی رہا؟“ انہوں نے عرض کیا: اس میں سے صرف اس کا شانہ (دستی) باقی رہا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کے شانے کے سوا ساری باقی رہ گئی ہے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث صحیح ہے)
اس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے شانے کے سوا ساری بکری صدقہ کر دی تھی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: شانے کے سوا ساری ہمارے لیے آخرت میں باقی رہ گئی ہے۔

حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 557
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، الصحيحة (2544) (الترمذي 2470)
تخریج حدیث أخرجه: الترمذي (2470).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2470

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2470 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´باب:۔۔۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ صحابہ نے ایک بکری ذبح کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا " اس میں سے کچھ باقی ہے؟ " عائشہ رضی الله عنہا نے کہا: دستی کے سوا اور کچھ نہیں باقی ہے، آپ نے فرمایا: " دستی کے سوا سب کچھ باقی ہے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب صفة القيامة والرقائق والورع/حدیث: 2470]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
مفہوم یہ ہے کہ ذبح کی گئی بکری کا جتنا حصہ غریبوں اور محتاجوں میں تقسیم کردیاگیا ہے۔
یہی صدقہ کیا ہوا مال در حقیقت باقی ہے، رہا وہ حصہ جو تمہارے پاس ہے وہ باقی نہیں ہے، اس سے آپ ﷺ کا اشارہ رب العالمین کے اس فرمان کی طرف ہے، ﴿مَاعِنْدَكُمْ يَنْفَدُ وَمَا عِنْدَ اللهِ بَاقٍ﴾ جو تمہارے پاس ہے وہ ختم ہونے وا لا ہے، اور رب العالمین کے پاس جو کچھ ہے و ہ باقی رہنے والا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2470 سے ماخوذ ہے۔