ریاض الصالحین — حدیث نمبر 561

باب: اللہ تعالیٰ پر بھروسا کرتے ہوئے سخاوت، فیاضی اور بھلائی کے کاموں میں خرچ کرنا

باب الكرم والجود والإنفاق في وجوه الخير ثقةً بالله تعالى

حدیث نمبر: 561
وعنه، عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «بَيْنَمَا رَجُلٌ يَمْشِي بِفَلاَةٍ مِنَ الأَرْضِ، فَسَمِعَ صَوْتًا في سَحَابَةٍ، اسقِ حَدِيقَةَ فُلانٍ، فَتَنَحَّى ذَلِكَ السَّحَابُ فَأَفْرَغَ مَاءَهُ فِي حَرَّةٍ، فإِذَا شَرْجَةٌ مِنْ تِلْكَ الشِّرَاجِ قَدِ اسْتَوْعَبَت ذَلِكَ الماءَ كُلَّهُ، فَتَتَبَّعَ المَاءَ، فإذَا رَجُلٌ قَائمٌ في حَدِيقَتِهِ يُحَوِّلُ الماءَ بِمسَحَاتِهِ، فَقَالَ لَهُ: يَا عَبْدَ اللهِ، ما اسمُكَ؟ قال: فُلانٌ للاسم الذي سَمِعَ في السَّحابةِ، فقال له: يا عبدَ الله، لِمَ تَسْألُنِي عَنِ اسْمِي؟ فَقَالَ: إنِّي سَمِعْتُ صَوْتًا في السَّحابِ الَّذِي هَذَا مَاؤُهُ، يقولُ: اسْقِ حَدِيقَةَ فُلاَنٍ لاسمِكَ، فَمَا تَصْنَعُ فِيهَا، فَقَالَ: أمَا إذ قلتَ هَذَا، فَإنِّي أَنْظُرُ إِلَى مَا يَخْرُجُ مِنْهَا، فَأَتَصَدَّقُ بِثُلُثِهِ، وَآكُلُ أنَا وَعِيَالِي ثُلُثًا، وَأَردُّ فِيهَا ثُلُثَهُ». رواه مسلم. «الحَرَّةُ» الأَرْضُ المُلَبَّسَةُ حِجَارَةً سَوْدَاءَ. وَ«الشَّرْجَةُ» بفتح الشين المعجمة وإسكان الراءِ وبالجيم: هي مَسِيلُ الماءِ.
ترجمہ

انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ایک آدمی ایک بیابان زمین میں چل رہا تھا کہ اس نے ایک بادل میں سے آواز سنی: فلاں کے باغ کو سیراب کرو۔ تو وہ بادل ایک طرف ہٹا اور اس نے اپنا پانی ایک پتھریلی زمین میں انڈیل دیا، تو (دیکھا کہ) ان نالیوں میں سے ایک نالی نے وہ سارا پانی اپنے اندر سمیٹ لیا۔ وہ پانی کے پیچھے پیچھے چلا تو دیکھا کہ ایک آدمی اپنے باغ میں کھڑا اپنے بیلچے سے پانی (ادھر ادھر) پھیر رہا ہے۔ اس نے اس سے کہا: اے اللہ کے بندے! تمہارا نام کیا ہے؟ اس نے کہا: فلاں - وہی نام جو اس نے بادل میں سنا تھا - پھر اس نے اس سے کہا: اے اللہ کے بندے! تم مجھ سے میرا نام کیوں پوچھ رہے ہو؟ اس نے کہا: میں نے اس بادل میں، جس کا یہ پانی ہے، ایک آواز سنی جو تمہارا نام لے کر کہہ رہی تھی: فلاں کے باغ کو سیراب کرو، تو تم اس (باغ) میں کیا کرتے ہو؟ اس نے کہا: جب تم نے یہ بات کہہ دی ہے تو (سنو): اس سے جو پیداوار نکلتی ہے میں اسے دیکھتا ہوں، تو اس کا ایک تہائی صدقہ کر دیتا ہوں، ایک تہائی میں اور میرے بال بچے کھاتے ہیں، اور ایک تہائی اسی (باغ) میں لوٹا دیتا ہوں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الحَرَّةُ»: وہ زمین جو کالے پتھروں سے ڈھکی ہوئی ہو۔
«الشَّرْجَةُ»: شین معجمہ کے فتحہ، راء کے سکون اور جیم کے ساتھ: یہ پانی بہنے کی جگہ (نالی) ہے۔

حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 561
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 8/ 222 (2984) (45).