ریاض الصالحین — حدیث نمبر 552
باب: اللہ تعالیٰ پر بھروسا کرتے ہوئے سخاوت، فیاضی اور بھلائی کے کاموں میں خرچ کرنا
باب الكرم والجود والإنفاق في وجوه الخير ثقةً بالله تعالى
وعن أنسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: مَا سُئِلَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - عَلَى الإسْلاَمِ شَيْئًا إِلاَّ أعْطَاهُ، وَلَقَدْ جَاءهُ رَجُلٌ، فَأعْطَاهُ غَنَمًا بَيْنَ جَبَلَيْنِ، فَرجَعَ إِلَى قَوْمِهِ، فَقَالَ: يَا قَوْمِ، أسْلِمُوا فإِنَّ مُحَمَّدًا يُعطِي عَطَاءَ مَن لاَ يَخْشَى الفَقْرَ، وَإنْ كَانَ الرَّجُلُ لَيُسْلِمُ مَا يُريدُ إِلاَّ الدُّنْيَا، فَمَا يَلْبَثُ إِلاَّ يَسِيرًا حَتَّى يَكُونَ الإسْلاَمُ أحَبَّ إِلَيْهِ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا عَلَيْهَا. رواه مسلم.سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ سے اسلام (لانے) پر جو چیز بھی مانگی گئی آپ ﷺ نے وہ عطا فرما دی۔ ایک آدمی آپ ﷺ کے پاس آیا تو آپ نے اسے دو پہاڑوں کے درمیان (بھری ہوئی) بکریاں عطا فرما دیں۔ وہ اپنی قوم کے پاس واپس گیا اور کہنے لگا: اے میری قوم! اسلام لے آؤ، کیونکہ محمد (ﷺ) اس شخص کی طرح عطا کرتے ہیں جسے فقر کا کوئی ڈر نہ ہو۔ اور (کبھی) کوئی آدمی صرف دنیا کی خاطر اسلام لاتا، پھر تھوڑا ہی عرصہ گزرتا کہ اسلام اسے دنیا اور جو کچھ اس پر ہے اس سب سے زیادہ محبوب ہو جاتا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)