ریاض الصالحین — حدیث نمبر 556

باب: اللہ تعالیٰ پر بھروسا کرتے ہوئے سخاوت، فیاضی اور بھلائی کے کاموں میں خرچ کرنا

باب الكرم والجود والإنفاق في وجوه الخير ثقةً بالله تعالى

حدیث نمبر: 556
وعن أَبي كبشة عمرو بن سعد الأنماري - رضي الله عنه: أنّه سمع رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «ثَلاَثَةٌ أُقْسِمُ عَلَيْهِنَّ، وَأُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا فَاحْفَظُوهُ: مَا نَقَصَ مَالُ عَبْدٍ مِنْ صَدَقَةٍ، وَلاَ ظُلِمَ عَبْدٌ مَظْلَمَةً صَبَرَ عَلَيْهَا إِلاَّ زَادَهُ اللهُ عِزًّا، وَلاَ فَتَحَ عَبْدٌ بَابَ مَسألَةٍ إِلاَّ فَتَحَ اللهُ عَلَيْهِ بَابَ فَقرٍ - أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا - وَأُحَدِّثُكُمْ حَديثًا فَاحْفَظُوهُ»، قَالَ: «إنَّمَا الدُّنْيَا لأرْبَعَةِ نَفَرٍ: عَبْدٍ رَزَقَهُ اللهُ مَالًا وَعِلمًا، فَهُوَ يَتَّقِي فِيهِ رَبَّهُ، وَيَصِلُ فِيهِ رَحِمَهُ، وَيَعْلَمُ للهِ فِيهِ حَقًّا، فَهذا بأفضَلِ المَنَازِلِ. وَعَبْدٍ رَزَقهُ اللهُ عِلْمًا، وَلَمْ يَرْزُقْهُ مَالًا، فَهُوَ صَادِقُ النِّيَّةِ، يَقُولُ: لَوْ أنَّ لِي مَالًا لَعَمِلتُ بِعَمَلِ فُلانٍ، فَهُوَ بنيَّتِهِ، فأجْرُهُمَا سَوَاءٌ. وَعَبْدٍ رَزَقَهُ الله مَالًا، وَلَمَ يَرْزُقْهُ عِلْمًا، فَهُوَ يَخبطُ في مَالِهِ بغَيرِ عِلْمٍ، لاَ يَتَّقِي فِيهِ رَبَّهُ، وَلاَ يَصِلُ فِيهِ رَحِمَهُ، وَلاَ يَعْلَمُ للهِ فِيهِ حَقًّا، فَهذَا بأَخْبَثِ المَنَازِلِ. وَعَبْدٍ لَمْ يَرْزُقْهُ اللهُ مَالًا وَلاَ عِلْمًا، فَهُوَ يَقُولُ: لَوْ أنَّ لِي مَالًا لَعَمِلْتُ فِيهِ بعَمَلِ فُلاَنٍ، فَهُوَ بنِيَّتِهِ، فَوِزْرُهُمَا سَوَاءٌ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ

سیدنا ابوکبشہ عمرو بن سعد انماری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”تین چیزیں ایسی ہیں جن پر میں قسم کھاتا ہوں، اور میں تم سے ایک بات بیان کرتا ہوں اسے یاد رکھو: کسی بندے کا مال صدقہ کرنے سے کم نہیں ہوتا، اور کسی بندے پر کوئی ظلم کیا جائے اور وہ اس پر صبر کرے تو اللہ اس کی عزت ہی بڑھاتا ہے، اور کوئی بندہ سوال کا دروازہ نہیں کھولتا مگر اللہ اس پر فقر کا دروازہ کھول دیتا ہے - یا اسی طرح کی کوئی بات فرمائی - اور میں تم سے ایک بات بیان کرتا ہوں اسے یاد رکھو۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”دنیا تو چار قسم کے لوگوں کے لیے ہے: ایک وہ بندہ جسے اللہ نے مال اور علم دیا، تو وہ اس (مال) کے بارے میں اپنے رب سے ڈرتا ہے، اس کے ذریعے صلہ رحمی کرتا ہے، اور اس میں اللہ کا حق پہچانتا ہے، تو یہ سب سے افضل درجے میں ہے۔ اور ایک وہ بندہ جسے اللہ نے علم دیا اور مال نہیں دیا، وہ سچی نیت والا ہے، کہتا ہے: اگر میرے پاس مال ہوتا تو میں بھی فلاں کی طرح عمل کرتا، تو وہ اپنی نیت کے مطابق ہے، ان دونوں کا اجر برابر ہے۔ اور ایک وہ بندہ جسے اللہ نے مال دیا اور علم نہیں دیا، تو وہ اپنے مال میں بغیر علم کے اندھا دھند ہاتھ مارتا ہے، نہ اس کے بارے میں اپنے رب سے ڈرتا ہے، نہ اس کے ذریعے صلہ رحمی کرتا ہے اور نہ اس میں اللہ کا حق پہچانتا ہے، تو یہ سب سے بدتر درجے میں ہے۔ اور ایک وہ بندہ جسے اللہ نے نہ مال دیا نہ علم، تو وہ کہتا ہے: اگر میرے پاس مال ہوتا تو میں بھی اس میں فلاں کی طرح عمل کرتا، تو وہ اپنی نیت کے مطابق ہے، ان دونوں کا گناہ برابر ہے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 556
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، ابن ماجة (4228) (الترمذي 2325) , شیخ زبیر علی زئی: (2325) إسناده ضعيف, يونس بن خباب رافضي ضعيف ، ضعفه الجمھور وروي أحمد (230/4 ح 27 180) حديثاً آخر بمتن آخر و ظاھره الصحة ولكن أعله ابن حجر وغيره . والله أعلم، وحديث ابن ماجه (4228 صحيح ) يغني عنه
تخریج حدیث أخرجه: الترمذي (2325).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2325

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2325 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´دنیا کی مثال چار قسم کے لوگوں کی مانند ہے۔`
ابوکبشہ انماری رضی الله عنہ کا بیان ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: " میں تین باتوں پر قسم کھاتا ہوں اور میں تم لوگوں سے ایک بات بیان کر رہا ہوں جسے یاد رکھو "، " کسی بندے کے مال میں صدقہ دینے سے کوئی کمی نہیں آتی (یہ پہلی بات ہے)، اور کسی بندے پر کسی قسم کا ظلم ہو اور اس پر وہ صبر کرے تو اللہ اس کی عزت کو بڑھا دیتا ہے (دوسری بات ہے)، اور اگر کوئی شخص پہنے کے لیے سوال کا دروازہ کھولتا ہے تو اللہ اس کے لیے فقر و محتاجی کا دروازہ کھول دیتا ہے۔‏‏‏‏" (یا اسی کے ہم معنی آپ نے کوئی اور کلمہ کہا) (یہ تیسری با۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2325]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی اسے اپنے رشتہ داروں میں خرچ کرتاہے اور اعزاء واقرباء کا خاص خیال رکھتاہے۔

2؎:
یعنی فریضہ زکاۃ کی ادائیگی کرتا ہے اللہ کے دیے ہوئے مال میں سے جوکچھ اس پر واجب ہوتا ہے خرچ کرتا ہے اور اس میں سے عام صدقات وخیرات بھی کرتا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2325 سے ماخوذ ہے۔