أخبرنا أحمد بن كامل القاضي، حدثنا أحمد بن سعيد الجَمَّال، حدثنا رَوْح بن عُبادة، حدثنا سعيد بن أبي عَرُوبة، عن أبي التَّيّاح، عن المغيرة بن سُبَيع (3)، عن عمرو بن حُريث، عن أبي بكر الصِّدّيق: حدَّثَنا رسول الله ﷺ: "أَنَّ الدَّجالَ يخرج من أرضٍ بالمَشرِق يقال لها: خُراسانُ، يَتبَعُه أقوامٌ كأَنَّهم (4) المَجَانُّ المُطرَقة" (5).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وقد رواه عبد الله بن شَوذَب عن أبي التَّياح مثلَ رواية سعيد:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8608 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وقد رواه عبد الله بن شَوذَب عن أبي التَّياح مثلَ رواية سعيد:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8608 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ نے یہ حدیث بیان فرمائی: ”دجال مشرق کی ایک سرزمین سے نکلے گا جسے خراسان کہا جاتا ہے، ایسے لوگ اس کی پیروی کریں گے جن کے چہرے گویا تہہ در تہہ ڈھالیں (چوڑے اور گوشت بھرے) ہوں گے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
حدَّثَنيهِ أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا محمد بالوَيهِ، حدثنا محمد بن أحمد بن النضر، حدثنا معاوية بن عمرو، حدثنا أبو إسحاق الفَزَاري، عن عبد الله بن شَوذَب، عن أبي التَّيّاح، عن المغيرة بن سُبَيع، عن عمرو بن حُرَيث قال: مَرِضَ أبو بكر الصِّدّيق ثم كُشِرَ (1) عنه، فصلَّى بالناس فحَمِدَ الله وأَثنى عليه، ثم قال: أنا لكم ناصحٌ، سمعت رسول الله ﷺ يقول: "يخرجُ الدَّجالُ من قِبَل المشرِق من أرضٍ يقال لها: خُراسانُ، معه قومٌ وجوههم كالمَجَانِّ" (2).
حافظ طلحہ بابر
عمرو بن حریث سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیمار ہوئے، پھر ان کی تکلیف میں کچھ کمی آئی تو انہوں نے لوگوں کو نماز پڑھائی، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا: میں تمہارا خیر خواہ ہوں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”دجال مشرق کی جانب سے ایک زمین سے نکلے گا جسے خراسان کہا جاتا ہے، اس کے ساتھ ایسی قوم ہوگی جن کے چہرے ڈھالوں کی طرح (چوڑے) ہوں گے۔“
أخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المحبُوبي، حدثنا عبد العزيز بن حاتم العَدْل، حدثنا محمد بن سعيد بن سابق، حدثنا عمرو بن أبي قيس، عن مُطرِّف عن الشَّعْبي، عن بلال بن أبي هريرة، عن أبي هريرة، عن النبي ﷺ قال: "يخرجُ الدجالُ من هاهنا، أو هاهنا، أو من هاهنا، بل يخرجُ هاهنا"؛ يعني المشرقَ (3).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8609 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8609 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”دجال یہاں سے، یا یہاں سے، یا یہاں سے نکلے گا، بلکہ وہ یہاں سے نکلے گا“؛ (راوی کہتے ہیں کہ آپ ﷺ کی) مراد مشرق سے تھی۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔