أخبرنا عبد الرحمن بن حَمدان الجَلَّاب بهَمَذان، حدَّثنا إسحاق بن أحمد بن مِهْران الخزَّاز، حدَّثنا إسحاق بن سليمان الرازي، قال: سمعت مالكَ بن أنس يحدِّث عن إسحاق بن عبد الله (1) بن أبي طلحة، عن زُفَر (2) بن صَعْصعة بن مالك، عن أبيه، عن أبي هريرة: أنَّ رسول الله ﷺ كان إذا انصرف من صلاة الغَدَاة يقول: "هل رأى أحدٌ منكم الليلةَ رؤيا؟ ألا إنَّه لا يَبْقى بعدي من النبوة إلَّا الرُّؤيا الصالحةُ" (3).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8176 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8176 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب صبح کی نماز سے فارغ ہوتے تو دریافت فرماتے: ”کیا تم میں سے کسی نے آج رات کوئی خواب دیکھا ہے؟ آگاہ رہو! میرے بعد نبوت میں سے سچے خواب کے علاوہ کچھ باقی نہیں رہا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
حدَّثنا أبو حفص أحمد بن أَحْيَد (4) الفقيهُ ببُخارى، حدَّثنا إسحاق بن أحمد بن صَفْوان البخاري، حدَّثنا يحيى بن جعفر البخاري، حدَّثنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن أيوب، عن أبي قِلابة، عن أنس قال: قال رسول الله ﷺ: "إِنَّ الرؤيا تقعُ على ما تُعبَر، ومَثَلُ ذلك مَثَلُ رجل رفع رِجلَه فهو ينتظر متى يَضَعُها، فإذا رأى أحدُكم رؤيا فلا يُحدِّث بها إلا ناصحًا أو عالمًا" (5).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8177 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8177 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بیشک خواب ویسا ہی واقع ہوتا ہے جیسا اس کی تعبیر دی جائے، اور اس کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے اپنا پاؤں اٹھایا ہوا ہو اور وہ اس انتظار میں ہو کہ اسے کب نیچے رکھے، لہٰذا جب تم میں سے کوئی خواب دیکھے تو اسے صرف کسی خیر خواہ یا عالم کے سامنے ہی بیان کرے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
حدَّثنا أبو الحسن محمد بن علي بن بكرٍ العَدْلُ، حدَّثنا الحسين بن الفضل، حدَّثنا عفّان بن مسلم، حدَّثنا عبد الواحد بن زياد، حدَّثنا المختار بن فُلْفُل، حدَّثنا أنس مالك قال: قال رسول الله ﷺ: "إنَّ الرسالةَ والنبوَّةَ قد انقَطَعَت، فلا رسولَ بعدي ولا نبيَّ"، قال: فشَقَّ ذلك على الناس، فقال: "لكن المُبشِّراتُ" قالوا: يا رسول الله، ما المبشِّرات؟ قال: "رُؤْيا المَرْء المسلم، وهي جزءٌ من أجزاء النبوَّة" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8178 - على شرط مسلم
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8178 - على شرط مسلم
حافظ طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بیشک رسالت اور نبوت منقطع ہو چکی ہے، لہٰذا میرے بعد نہ کوئی رسول ہوگا اور نہ کوئی نبی“، راوی کہتے ہیں کہ یہ بات لوگوں پر گراں گزری تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”البتہ مبشرات باقی ہیں“، صحابہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! مبشرات کیا ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مسلمان آدمی کا خواب، اور وہ نبوت کے اجزاء میں سے ایک جزو ہے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔