أخبرنا أبو عمرو بن السَّمَّاك، حدثنا يحيى بن جعفر، حدثنا علي بن عاصم، أخبرنا خالد الحذَّاء، عن الحَكَم بن الأعرج، عن عبد الله بن مُغفَّل قال: نَهَى رسولُ الله ﷺ عن الخَذْف، قال: فخَذَفَ رجلٌ عندَه، فقال: أُحدِّثُك عن رسولِ الله ﷺ وتَخذِفُ؟! والله لا أُكلِّمُك أبدًا (1). قد اتَّفق الشيخان على إخراج حديث عُقبة بن صُهبان عن عبد الله بن مغَّفل في النهي عن الخَذْف، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة، وهو صحيح الإسناد. وقد روي مثله عن ابن عمر:
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ ﷺ نے «خذف» (انگلیوں سے کنکری پھینکنے) سے منع فرمایا۔ ایک شخص نے ان کے سامنے کنکری پھینکی تو انہوں نے فرمایا: میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کی حدیث سنا رہا ہوں اور تم کنکری پھینک رہے ہو؟ اللہ کی قسم! میں تم سے کبھی بات نہیں کروں گا۔
شیخین نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا، یہ صحیح الاسناد ہے۔
شیخین نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا، یہ صحیح الاسناد ہے۔
حدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الرَّبيع بن سليمان، حدثنا خالد بن عبد الرحمن، حدثنا حَبيب بن سُلَيم، عن عمر بن مُسلِم قال: خَذَفَ رجلٌ عند ابن عمر، فقال: لا تَخذِفْ، فإنِّي سمعتُ رسولَ الله ﷺ يَنهَى عن الخَذْف، ثم رآه ابن عمر بعد ذلك يَخذِفُ، فقال: أنبأتُك أنَّ النبيَّ ﷺ يَنهَى عَن الخَذْف ثم خَذَفَتَ؟! والله لا أُكلِّمُك كلمةً أبدًا (2).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے سامنے ایک شخص نے کنکری پھینکی، انہوں نے فرمایا: ایسا نہ کرو، میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس سے منع کرتے سنا ہے۔ پھر انہوں نے اسے دوبارہ ایسا کرتے دیکھا تو فرمایا: میں نے تمہیں بتایا کہ نبی ﷺ نے منع کیا ہے اور تم پھر ایسا کر رہے ہو؟ اللہ کی قسم! میں تم سے کبھی کلام نہیں کروں گا۔