حدیث نمبر: 7953
حدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الرَّبيع بن سليمان، حدثنا خالد بن عبد الرحمن، حدثنا حَبيب بن سُلَيم، عن عمر بن مُسلِم قال: خَذَفَ رجلٌ عند ابن عمر، فقال: لا تَخذِفْ، فإنِّي سمعتُ رسولَ الله ﷺ يَنهَى عن الخَذْف، ثم رآه ابن عمر بعد ذلك يَخذِفُ، فقال: أنبأتُك أنَّ النبيَّ ﷺ يَنهَى عَن الخَذْف ثم خَذَفَتَ؟! والله لا أُكلِّمُك كلمةً أبدًا (2).
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے سامنے ایک شخص نے کنکری پھینکی، انہوں نے فرمایا: ایسا نہ کرو، میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس سے منع کرتے سنا ہے۔ پھر انہوں نے اسے دوبارہ ایسا کرتے دیکھا تو فرمایا: میں نے تمہیں بتایا کہ نبی ﷺ نے منع کیا ہے اور تم پھر ایسا کر رہے ہو؟ اللہ کی قسم! میں تم سے کبھی کلام نہیں کروں گا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الأدب / حدیث: 7953
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف، حبيب بن سليم وشيخه عمر بن مسلم لم نعرفهما، وحديثهما هذا لم نقف عليه عند غير المصنف» [ترقيم الرساله 7953] [ترقيم الشركة 7859]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده ضعيف، حبيب بن سليم وشيخه عمر بن مسلم لم نعرفهما، وحديثهما هذا لم نقف عليه عند غير المصنف.
درجۂ حدیث: اس کی سند ضعیف ہے۔
فنی نکتہ / علّت: حبیب بن سلیم اور ان کے شیخ عمر بن مسلم دونوں مجہول (نامعلوم) ہیں، اور ان کی یہ حدیث ہمیں مصنف (امام) کے علاوہ کسی اور کے ہاں نہیں ملی۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 7953 سے ماخوذ ہے۔