کتب حدیثالمستدرك على الصحيحينابوابباب: جانوروں کے اعضاء کاٹنے (مثلہ کرنے) کی ممانعت
أخبرنا أحمد بن جعفر القطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا محمد بن جعفر، حدثنا شُعبة، عن المِنهال بن عمرو قال: سمعتُ سعيد بن جُبَير يقول: مررتُ مع ابن عمر في طريق من طُرق المدينة، فإذا فتيةٌ قد نَصَبُوا دجاجةً يرمونها، قال: فغَضِبَ، وقال: مَن فعل هذا؟ فتفرَّقوا، فقال ابنُ عمر: لعنَ رسول الله ﷺ من يُمثِّلُ بالحيوان (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة (2).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7575 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ مدینہ کی کسی گلی سے گزر رہے تھے کہ دیکھا کچھ نوجوانوں نے ایک مرغی کو نشانہ بنا کر باندھ رکھا ہے اور اسے (تیر یا پتھر) مار رہے ہیں، راوی کہتے ہیں: وہ غصے میں آ گئے اور پوچھا: یہ کس نے کیا ہے؟ تو وہ سب منتشر ہو گئے، تب سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے اس شخص پر لعنت فرمائی ہے جو کسی جاندار کو (نشانہ بنا کر یا اذیت دے کر) اس کے اعضاء کاٹتا ہے۔
یہ حدیث ان الفاظ کے ساتھ شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے اس سیاق سے روایت نہیں کیا۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الذبائح / حدیث: 7766
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7766] [ترقيم الشركة 7674] [ترقيم العلميه 7575]
أخبرني محمد بن يزيد العدل، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثنا هلال بن بِشر، حدثنا أبو خَلَف عبد الله بن عيسى الخزَّاز، عن يونس بن عُبيد، عن عِكرِمة، عن ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ لأبي الهيثم بن التَّيِّهان: "إِيَّاكَ واللَّبُونَ، اذبَحْ لنا عناقًا"، فأمر أبو الهيثم امرأتَه فعَجَنَتْ لهم عجينًا، وقطَّع أبو الهيثم اللحمَ، وطبخَ وشَوَى (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7576 - صحيح
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابوالہیثیم بن تیہان رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”دودھ دینے والے جانور سے بچنا (اسے ذبح نہ کرنا)، ہمارے لیے کوئی بکری کا بچہ ذبح کر لو“، چنانچہ ابوالہیثیم رضی اللہ عنہ نے اپنی اہلیہ کو حکم دیا تو انہوں نے آٹا گوندھا، اور ابوالہیثیم رضی اللہ عنہ نے گوشت کاٹا، اسے پکایا اور بھونا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الذبائح / حدیث: 7767
درجۂ حدیث محدثین: صحيح لغيره
تخریج حدیث «صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف عبد الله بن عيسى الخزاز» [ترقيم الرساله 7767] [ترقيم الشركة 7675] [ترقيم العلميه 7576]