حدیث نمبر: 7767
أخبرني محمد بن يزيد العدل، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثنا هلال بن بِشر، حدثنا أبو خَلَف عبد الله بن عيسى الخزَّاز، عن يونس بن عُبيد، عن عِكرِمة، عن ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ لأبي الهيثم بن التَّيِّهان: "إِيَّاكَ واللَّبُونَ، اذبَحْ لنا عناقًا"، فأمر أبو الهيثم امرأتَه فعَجَنَتْ لهم عجينًا، وقطَّع أبو الهيثم اللحمَ، وطبخَ وشَوَى (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7576 - صحيح
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابوالہیثیم بن تیہان رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”دودھ دینے والے جانور سے بچنا (اسے ذبح نہ کرنا)، ہمارے لیے کوئی بکری کا بچہ ذبح کر لو“، چنانچہ ابوالہیثیم رضی اللہ عنہ نے اپنی اہلیہ کو حکم دیا تو انہوں نے آٹا گوندھا، اور ابوالہیثیم رضی اللہ عنہ نے گوشت کاٹا، اسے پکایا اور بھونا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الذبائح / حدیث: 7767
درجۂ حدیث محدثین: صحيح لغيره
تخریج حدیث «صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف عبد الله بن عيسى الخزاز» [ترقيم الرساله 7767] [ترقيم الشركة 7675] [ترقيم العلميه 7576]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف عبد الله بن عيسى الخزاز. وهذا الحديث قطعة من الحديث المطول السالف برقم (5334).
درجۂ حدیث: یہ روایت 'صحیح لغیرہ' ہے۔
فنی نکتہ / علّت: عبد اللہ بن عیسیٰ الخزاز کی وجہ سے یہ سند ضعیف ہے۔
نوٹ / توضیح: یہ حدیث اسی طویل روایت کا ایک حصہ ہے جو پہلے حدیث نمبر 5334 پر گزر چکی ہے۔
قوله: "إياكَ واللَّبون" يحذّره من ذبح اللبون، وهي ذات الدَّرِّ كما في الرواية التالية، لكونها ترضع صغارها، وكذلك ليُفيدوا من لبنها.
نوٹ / توضیح: رسول اللہ ﷺ کا فرمان "إياكَ واللَّبون" (دودھ دینے والے جانور سے بچو) دراصل دودھ دینے والے جانور کو ذبح کرنے سے ڈرانا ہے، جیسا کہ اگلی روایت میں صراحت ہے، کیونکہ وہ اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہے اور اس لیے بھی کہ لوگ اس کے دودھ سے فائدہ اٹھا سکیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 7767 سے ماخوذ ہے۔