کتب حدیثالمستدرك على الصحيحينابوابباب: قربانی کے جانور کو لٹانے سے پہلے چھری کو اچھی طرح تیز کر لیا جائے
حدثنا محمد بن صالح بن هانئ حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى بن يحيى الشهيد ﵀، حدثنا عبد الرحمن بن المبارك العايشي، حدثنا حماد بن زيد، عن عاصم، عن عِكْرمة، عن عبد الله بن عباس: أنَّ رجلًا أَضجَعَ شَاةً يريدُ أن يذبحها وهو يَحُدُّ شَفْرتَه، فقال النبيُّ ﷺ: "أتريدُ أن تُمِيتَها مَوْتاتٍ، هلَّا حَدَدْتَ شَفْرتَك قبل أن تُضجِعَها؟! " (2).
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7563 - على شرط البخاري
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ایک بکری کو ذبح کرنے کے لیے لٹایا ہوا تھا اور وہ (اسی حالت میں) اپنی چھری تیز کر رہا تھا، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم اسے کئی موتیں مارنا چاہتے ہو؟ تم نے اسے لٹانے سے پہلے اپنی چھری کیوں تیز نہ کر لی؟!“
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الأضاحي / حدیث: 7754
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7754] [ترقيم الشركة 7662] [ترقيم العلميه 7563]
أخبرنا أبو عبد الله الصَّفّار، حدثنا أحمد بن مِهران، حدثنا عُبيد الله (1) ابن موسى، عن إسرائيل، عن سماك، عن عِكْرمة، عن ابن عباس: ﴿وَإِنَّ الشَّيَاطِينَ لَيُوحُونَ إِلَى أَوْلِيَائِهِمْ﴾ [الأنعام: 121]، قال يقولون: ما ذُبِحَ فذُكِرَ اسمُ الله عليه فلا تأكلوه، وما لم يُذكَرِ اسمُ الله عليه فكُلوه، فقال الله ﷿: ﴿وَلَا تَأْكُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ﴾ [الأنعام: 121] (2).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7564 - على شرط مسلم
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿وَإِنَّ الشَّيَاطِينَ لَيُوحُونَ إِلَى أَوْلِيَائِهِمْ﴾ [سورة الأنعام: 121] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے کہا کہ وہ (مشرکین) کہتے تھے: جس (جانور) کو ذبح کیا جائے اور اس پر اللہ کا نام لیا جائے اسے مت کھاؤ، اور جس (مردار) پر اللہ کا نام نہ لیا جائے اسے کھاؤ، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَلَا تَأْكُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ﴾ [سورة الأنعام: 121] ”اور اس میں سے مت کھاؤ جس پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الأضاحي / حدیث: 7755
درجۂ حدیث محدثین: حديث صحيح
تخریج حدیث «حديث صحيح، سماك» [ترقيم الرساله 7755] [ترقيم الشركة 7663] [ترقيم العلميه 7564]