أخبرني مَخْلد بن جعفر، حدَّثنا محمد بن جَرير، حدثني محمد بن عمر بن علي المُقدَّمي، حدَّثنا الخليل بن عثمان (2)، قال: سمعتُ عبد الله بن نُبَيهٍ يُحدِّث عن جدَّته صفيةَ بنت شَيْبة، عن حَبيبةَ بنت أبي تَجْراة قالت: كانت لنا صُفَّةٌ في الجاهلية، قالت: فاطَّلعتُ من كُوَّةٍ بين الصَّفا والمَروةِ، فأشرفتُ على رسول الله ﷺ، وإذا هو يَسعَى ويقولُ لأصحابه: "اسْعَوا، فإِنَّ الله تعالى كَتَبَ عليكم السَّعْيَ"، قالت: رأيتُه في شِدَّة السعي يَدورُ الإزارُ حولَ بطنِه حتى رأيتُ بياضَ إبطَيْه وفَخِذيه (3).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6943 - لم يصح
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6943 - لم يصح
حافظ طلحہ بابر
سیدہ حبیبہ بنت ابی تجراہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جاہلیت کے دور میں ہمارا ایک بالا خانہ (صفہ) تھا، میں نے صفا اور مروہ کے درمیان ایک روشندان سے جھانکا تو رسول اللہ ﷺ نظر آئے، آپ ﷺ سعی فرما رہے تھے اور اپنے صحابہ سے فرما رہے تھے: ”سعی کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تم پر سعی فرض کر دی ہے“، وہ کہتی ہیں کہ میں نے آپ ﷺ کو اتنی تیزی سے سعی کرتے دیکھا کہ آپ ﷺ کے پیٹ کے گرد تہبند گھوم رہا تھا یہاں تک کہ میں نے آپ ﷺ کی دونوں بغلوں اور رانوں کی سفیدی دیکھ لی۔
حدَّثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدَّثنا محمد بن عبيد الله المُنادي، حدَّثنا يونس بن محمد المُؤدِّب، حدَّثنا عبد الله بن المُؤمَّل المكي، عن عمر بن عبد الرحمن بن مُحيصِن، حدثني عطاء بن أبي رباح، عن حَبيبةَ بنت أبي تَجْراة قالت: دخلتُ دار أبي حُسين في نِسوةٍ من قريش، ورسولُ الله ﷺ يطوفُ بين الصَّفا والمَرْوة، وهو يَسعَى يَدورُ به إزارُه من شِدَّة السَّعْي، وهو يقولُ لأصحابه: "اسْعَوا، فإنَّ الله ﷿ كتَبَ عليكم السَّعْيَ" (1). ذكرُ أمِّ فَرُوةَ بنت أبي قُحافة أختِ أبي بكر الصِّدِّيق ﵄
حافظ طلحہ بابر
سیدہ حبیبہ بنت ابی تجراہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں قریش کی چند خواتین کے ساتھ دارِ ابوحسین میں داخل ہوئی جبکہ رسول اللہ ﷺ صفا اور مروہ کے درمیان طواف (سعی) فرما رہے تھے، سعی کی شدت کی وجہ سے آپ ﷺ کا تہبند آپ ﷺ کے جسم کے گرد گھوم رہا تھا اور آپ ﷺ اپنے صحابہ سے فرما رہے تھے: ”سعی کرو کیونکہ اللہ عزوجل نے تم پر سعی فرض کر دی ہے۔“
ام فروہ بنت ابی قحافہ رضی اللہ عنہا (سیدنا ابوبکر صدیق کی بہن) کا تذکرہ۔
ام فروہ بنت ابی قحافہ رضی اللہ عنہا (سیدنا ابوبکر صدیق کی بہن) کا تذکرہ۔