حدثني محمد بن صالح بن هانئ، حدَّثنا محمد بن عمرو بن النَّضْر الحَرَشي، حدَّثنا يحيى بن يحيى، حدَّثنا يوسف بن يعقوب الماجِشُون، أخبرني أبي، عن عاصم بن عمر بن قَتَادة، حدثته، رُمَيثةُ، قالت: سمعتُ رسول الله ﷺ ولو أشاءُ أن أُقبِّل الخاتمَ الذي بين كتفيه مِن قُرْبي منه لفعلتُ - وهو يقول: "اهتزَّ عرشُ الرحمن "؛ يريدُ سعدَ بن معاذ يومَ تُوفِّي (1). ذكرُ أمِّ كُلْثوم بنت عُقبة ﵂
حافظ طلحہ بابر
سیدہ رمیثہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا —اور اگر میں اپنی قربت کی وجہ سے آپ ﷺ کے کندھوں کے درمیان موجود مہرِ نبوت کو چومنا چاہتی تو چوم لیتی— آپ ﷺ فرما رہے تھے: ”سعد بن معاذ کی وفات کے دن رحمان کا عرش جھوم اٹھا۔“
حدثني أبو بكر بن بالَوَيهِ، حدَّثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدَّثنا مصعب بن عبد الله الزُّبَيري قال: أمُّ كُلثوم بنت عُقْبة بن أبي مُعَيط، أمها أروى بنتُ كُرَيز، أسلمت أُمُّ كُلثوم بمكةَ، وبايعت قبلَ الهجرة، وهي أولُ من هاجرَ من النِّساء بعدَ رسول الله ﷺ.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا مصعب بن عبداللہ زبیری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدہ ام کلثوم بنت عقبہ بن ابی معیط رضی اللہ عنہا کی والدہ ارویٰ بنت کریز تھیں، ام کلثوم مکہ میں اسلام لائیں اور ہجرت سے پہلے بیعت کی، اور وہ رسول اللہ ﷺ کے بعد (مکہ سے) ہجرت کرنے والی پہلی خاتون تھیں۔