کتب حدیث ›
المستدرك على الصحيحين › ابواب
› باب: نبی کریم ﷺ کا سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کے نکاح پر ولیمہ کرنا
أخبرنا علي بن عبد الرحمن السَّبيعي بالكوفة، حدثنا أحمد بن حازم الغفاري، حدثنا أبو نعيم، حدثنا عيسى بن طهمان قال: سمعتُ أنس بن مالك يقول: أطعم النَّبيُّ ﷺ على صفية بنت حُيَي خبزًا ولحمًا (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6788 - بل غلط إنما ذي زينب
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6788 - بل غلط إنما ذي زينب
حافظ طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کے ولیمے میں روٹی اور گوشت کھلایا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
حدثنا أبو عبد الله الأصبهاني، حدثنا الحسن بن الجهم بن مَصْقَلة، حدثنا الحسين بن الفَرَج، حدثنا محمد بن عمر، حدثني محمد بن موسى، عن عُمارة بن المهاجر، عن آمنة بنت أبي قيس الغفارية قالت: أنا إحدى النساء اللاتي زَفَفْنَ صفية إلى رسول الله ﷺ، فسمعتُها تقول: ما بلغت سبع عشرةَ، أو جَهْدي أن بلغت سبع عشرةَ سنةً ليلة دخلت على رسول الله ﷺ. قال: وتوفيت صفية سنة اثنتين وخمسين في زمن معاويةَ، وقُبِرَت بالبقيع (1).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6789 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6789 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
حافظ طلحہ بابر
آمنہ بنت ابی قیس غفاریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں ان خواتین میں شامل تھی جنہوں نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو رخصت کر کے رسول اللہ ﷺ کے پاس پہنچایا تھا، میں نے انہیں یہ کہتے ہوئے سنا: ”جس رات میری رسول اللہ ﷺ کے پاس رخصتی ہوئی میری عمر سترہ سال تھی، یا زیادہ سے زیادہ سترہ سال کے لگ بھگ ہو گی۔“ راوی کہتے ہیں کہ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کی وفات سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور میں سنہ 52 ہجری میں ہوئی اور انہیں البقیع میں دفن کیا گیا۔